نقصان پُورے تِھی ویسَن۔۔۔
چلو سَنگت دی سمجھ تاں آئی اے۔۔۔
نقصان تو پھر بھی پورے ہو جاتے ہیں لیکن جب انسان کو اپنوں یا سچے دوستوں (سنگت) کی پہچان اور سمجھ آ جائے تو بڑے سے بڑا نقصان بھی بھلایا جا سکتا ہے۔
ہمیشہ ان لوگوں کی صحبت میں رہیں
جو آپ کی قدر کرنا، دل سے عزت کرنا
جانتے ہوں، جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی
آپ کے لئے خیر کی دعائیں مانگتے ہوں
ایسے لوگ قیمتی ہوتے ہیں انہیں مت کھویا کریں
آپ نے اکثر لوگوں کو سنا ہو گا وہ کہتے ہیں کہ یار ایک ذرا سی بات پر تعلق ٹوٹ گیا ہمارا حقیقت اس کے پیچھے یہ ہوتی ہے کہ ذرا سی بات کے پیچھے بہت سی باتیں ہوتی ہیں وہ ذرا سی بات دراصل برداشت کی آخری حد ہوتی ہے اسی لئے جو ہیں نا وہ رشتے ٹوٹ جاتے ہیں
کچھ غلطیوں سے سیکھا ہے جن کو آپ اپنا کہتے ہو ان اپنوں کو اتنا اپنا مانو جتنا وہ آپ کو مانتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو جن کو اپ اپنا سمچھ رہے ہو وہ آپ کےساتھ مفادات کے حد تک ہی ہوں
کبھی کبھی یہ دکھاوا کرنا بہت ضروری ہو جاتا ہے کے تمہاری کشتی میں چھید ہے اور تمہاری کشتی ڈوبنے والی ہے
تاکہ اس سے وہ تمام لوگ چھلانگ لگا دیں جو تمہارے ساتھ رہنے کے حقدار نہیں
کروں گا بند سبھی واپسی کے دروازے
میں چہرے دیکھ لوں ایک بار جانے والو کے