پاکستانی قوم کو یوم تکبیر مبارک۔۔۔
یومِ تکبیر آتا ہے تو دادا جان مرحوم صدر محمد رفیق تارڑ کی وہ باتیں یاد آتی ہیں جب وہ 28 مئی 1998 کو آنکھوں میں خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ یہ کہہ رہے تھے کہ "آج پاکستان نے اپنے دفاع، وقار اور آزادی کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بنا لیا ہے۔"
یہ وہ تاریخی دن تھا جب قائد میاں محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کو ترجیح دی۔
آج کے دن ہم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند جیسے اپنے عظیم سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
#یوم_تکبیر
تم سے اپنا یہ وعدہ ہے میرے وطن
تجھ سے تیرے اندھیرے مٹائیں گے ہم
اللہ سبحان وتعالیٰ کا بصد شکر کہ اُس نے اِس پاک دھرتی اور غیور قوم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا۔ میری تمام سانسیں اور صلاحیتں وطن عزیز اور اس پر بسنے والوں کے نام۔۔۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کا معاملہ
قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے فیصلہ کی روشنی میں ہنگامہ آرائی مار پیٹ اور گالی گلوچ پر اپوزیشن کے دو ارکان خالد زبیر نثار اور شیخ امتیاز محمود کی پندرہ نشستوں کےلئے اسمبلی رکنیت معطل کردی
دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔ کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے نا قابل تسخیر بنا دیا، اللہ اکبر، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک جنہوں نے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا، قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کے افسران جو شریک رہے، وہ ہمارے محسن ہیں۔
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان۔ کل سے تمام کاروباری مراکز کھلیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ کے زریعے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارش کی وجہ ائیر کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں بری کردیا۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی، نیب کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست منظور کی۔