اپدیٹ
خیبر پختونخوا ۔ صحت کارڈ پروگرام کا مالیاتی آڈٹ
21 اکتوبر 2026
*خیبرپختونخوا* ۔ *صاف اور شفاف نظام کی طرف گامزن*
گورنر راج کے بعد صوبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کے صحت کارڈ پروگرام کے مالیاتی آڈٹ سے متعلق اہم پیش رفت
خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ پروگرام کے مالیاتی امور، شفافیت اور سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق معاملات اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔
صحت کارڈ پروگرام کے مالیاتی آڈٹ کا مقصد مالی معاملات کی جانچ پڑتال، جواب دہی کو بہتر بنانا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے ۔
صحت کارڈ مستحق شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے والا اہم عوامی فلاحی پروگرام ہے ۔
🇵🇰 UMEEDAMANDERA
#LieutenantGeneralNigarJohar #SehatCard #KhyberPakhtunkhwa #Umeedamandera#اُمیدِ امنِ ڈیرہ
Surah No. 57 , Ayat No. 18
اِنَّ الۡمُصَّدِّقِيۡنَ وَالۡمُصَّدِّقٰتِ وَاَقۡرَضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعَفُ لَهُمۡ وَلَهُمۡ اَجۡرٌ كَرِيۡمٌ ١٨
مَردوں اور عورتوں میں سے جو لوگ صدقات دینے والے ہیں اور جنہوں نے اللہ کو قرضِ حَسَن دیا ہے، اُن کو یقیناً کئی گُنا بڑھا کر دیا جائے گا اور ان کے لیےبہترین اجر ہے.
یہ ہم نہیں
خیبر پختونخوا کی خوبصورتی اس کی ثقافت، روایات، باہمی احترام اور اتحاد میں ہے۔
امن، ترقی اور خوشحالی ہم سب کا مشترکہ خواب ہے۔ خصوصی دستاویزی فلم
*اپڈیٹ*
*پشاور*
*20 اکتوبر 2026*
*گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت ان ایکشن، پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری*
*پشاور میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مسلسل تیسرے روز بھی جاری*
*پشاور کے پشتہ خرہ چوک اور پیرزکوری پل کے قریب تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔*
پیر زکوری پل پر کارروائی کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت متعلقہ حکام کر رہے ہیں۔
*کارروائیوں کا مقصد سڑکوں کی حدود بحال کرنا، غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے* ۔
*انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ غیرقانونی تعمیرات کے دوبارہ قیام کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔*
*شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔*
شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
*وانا جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی زیرِ نگرانی گرینڈ قبائلی جرگے کا انعقاد*
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوا ۔
جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے قبائلی عمائدین، مشران اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے جرگے میں بھرپور شرکت کی ۔
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) نے بطور مہمان خصوصی جرگے میں شرکت کی ۔
جرگے کا بنیادی مقصد مقامی آبادی کی مؤثر نمائندگی، عوامی مسائل کے حل اور قبائلی عمائدین و متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا ۔
جرگے میں ایریا ریپریزنٹیشن اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کے حوالے سے جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی نمائندگی، ترقیاتی ترجیحات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
علاقے میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا ۔
جرگے کے دوران مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر تبادلۂ خیال ہوا ۔
گرینڈ قبائلی جرگہ جنوبی وزیرستان میں عوامی نمائندگی کو مؤثر بنانے، قبائلی مشران اور متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔
*اپڈیٹ*
*قبائیلی ضم شدہ اضلاع خیبرپختونخوا*
*20* *اکتوبر 2026*
*قبائلی علاقوں کی کونسلز میں مقامی روایات والے افراد کو نمائندگی*
گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت کا اہم فیصلہ، پشتون ثقافت اور مقامی نظام کو مدِنظر رکھتے ہوئے کونسلز کی تشکیل
نئی صوبائی حکومت نے قبائلی اور دور دراز علاقوں میں ایسے افراد کو کونسلز میں جگہ دی ہے جو مقامی روایات سے وابستہ ہیں، علاقے میں رہتے ہیں اور عوام کے مسائل بہتر طور پر سمجھتے ہیں ۔
اس پلان کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے مسائل براہِ راست مقامی نمائندوں تک پہنچا سکیں، دور دراز شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور عوامی آواز مؤثر طریقے سے سنی جائے ۔
اس سے پہلے جو لوگ آئے تھے انہوں نے الیکشن میں اپنا پیسہ خرچ کیا اور نشستیں حاصل کیں۔ جب وہ منتخب ہو گئے تو اس کے بعد وہ پیسہ لوٹتے
رہے، کھاتے رہے اور اگلے الیکشن کی تیاری کرتے رہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کو بہت زیادہ برباد کر دیا تھا ۔
مگر اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور کام عوامی ترجیحات کے مطابق انداز میں آگے بڑھ رہا ہے ۔
*اپڈیپ*
*بنوں خیبر پختونخوا*
*20 اکتوبر 2026*
*پی ٹی آئی کی 13 سالہ کرپشن اور بدعنوانی کی داستانیں*
13 سالہ پسماندگی کی کہانی C&W دفتر کھنڈر، 20 کروڑ کا حساب کون دے گا؟
13 سال کی حکمرانی میں خیبر پختونخوا کے انفراسٹرکچر کو جو نقصان پہنچا، وہ صرف سڑکوں اور عمارتوں تک محدود نہیں ۔
ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر خود اس پسماندگی، انا، ضد اور فساد کی سیاست کی زندہ مثال بن گئے ہیں۔ جہاں عوام کے پیسے سے بنائے گئے دفاتر کھنڈر بن چکے ہیں، وہاں دعوے اتنے بلند ہیں جیسے کوئی معجزہ ہوا ہو ۔
اندرونی مناظر خود بتاتے ہیں کہ محکمہ کس حال میں ہے۔ ٹوٹی پڑی فرنیچر، گندے کمرے، خراب سہولیات اور عملے کی بے بسی ،یہ سب اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ 20 کروڑ روپے کا مبینہ سوال صرف کاغذوں تک محدود نہیں رہا ۔
کروڑوں کی مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات کے درمیان عوام پوچھتے ہیں کہ یہ رقم کہاں گئی، کس کے کھاتوں میں منتقل ہوئی، اور اب تک حساب کیوں ندارد ہے؟
دفاتر کھنڈر ہوں، دعوے بلند ہوں، اور حساب نہ ہو ،یہی وہ طرزِ حکومت ہے جس نے جنوبی خیبر پختونخوا سمیت پورے صوبے کو ترقی سے محروم رکھا۔ جب محکمہ ہی اپنے گھر کی مرمت نہ کر سکے تو عوام کی سڑکیں، پل اور عمارتیں کیسے بنیں گی؟ یہ صرف ایک دفتر کی کہانی نہیں، بلکہ 13 سالہ غفلت، ضد اور مفاد پرستی کا نتیجہ ہے ۔
عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے، نہ کہ کسی کی انا اور سیاسی مفادات کی نذر ۔
اب نئی حکومت گورنر راج کے زیرنگرانی حساب ہوگا، جواب دہی ہوگی، اور یہ کھنڈر والے دفاتر خاموش نہیں رہ سکتے ۔
اپڈیٹ سرائے نورنگ (لکی مروت) 20 اکتوبر 2026
سرائے نورنگ بازار سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں، ٹریفک کی روانی بحال
ڈپٹی کمشنر لکی مروت شاہد رفیق گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر مین جی ٹی روڈ سرائے نورنگ پر بڑی کارروائی، ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن
پاک ماحول صفائی و بہتری مہم کے تحت سرائے نورنگ بازار کو تجاوزات سے پاک کیا گیا، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی گئی
ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب شاہد رفیق گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر گڈ گورننس انیشی ایٹو کے تحت مین جی ٹی روڈ سرائے نورنگ پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
کارروائی کے دوران بازار میں قائم عارضی تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو سہولت ملے۔
اس موقع پر ٹی ایم اے نورنگ کو بازار میں صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی اور بازار کی خوبصورتی و بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ عوامی راستوں، گزرگاہوں اور بازاروں پر غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
‼️ صاف ستھرا خیبرپختونخوا مہم
20 اکتوبر 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں صفائی مہم کا تسلسل
گورنر راج کے بعدعوامی مقامات پر عملہ سرگرم
ڈیرہ اسماعیل خان کے مرکزی بازاروں، رہائشی گلیوں، اہم چوراہوں اور عوامی مقامات پر صفائی کا کام آج بھی جاری ہے۔
متعلقہ اداروں نے اضافی عملہ اور مشینری تعینات کر کے کوڑا کرکٹ اٹھانے، نالیاں صاف کرنے اور جگہوں کو صاف رکھنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ان اقدامات کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نظر آ رہی ہے۔ محکمہ صفائی نے مختلف یونٹس کو متحرک رکھتے ہوئے تجارتی مراکز اور شاہراہوں پر خاص توجہ دی ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ کوڑا صرف مقررہ مقامات پر پھینکیں، گلیوں اور سڑکوں کو گندہ کرنے سے گریز کریں اور صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔
صاف شہر، صحت مند معاشرہ۔
*اپڈیٹ*
*ٹانک*
*20* *اکتوبر 2026*
*ٹانک میں گورنر راج کے بعد ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ٹریفک پوائنٹ بازار تجاوزات سے پاک*
گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت ان ایکشن، ٹریفک پوائنٹ بازار سے عارضی و مستقل تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔
ٹانک میں گورنر راج کے بعد ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ٹریفک پوائنٹ بازار کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ۔
پاک ماحول صفائی مہم کے تحت ٹانک میں ٹریفک پوائنٹ بازار سے تجاوزات کے خلاف کارروائی، عوامی راستوں اور گزرگاہوں کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد فہیم خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان خان نے ٹریفک پوائنٹ بازار کا دورہ کیا اور عارضی و مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹوا دیں ۔
کارروائی کے دوران بازار میں قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹایا گیا تاکہ عوامی راستے اور گزرگاہیں آزاد ہو سکیں اور شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہو ۔
اس کارروائی کا مقصد علاقے میں عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنا، شہریوں کی آسان نقل و حرکت یقینی بنانا اور بازار کے ماحول کو صاف و شفاف بنانا تھا ۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ عوامی راستوں، گزرگاہوں اور بازاروں پر غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔
فیک نیوز الرٹ: پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب، یمن کی پرانی ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پھیلانے کی کوشش ناکام
اصل واقعہ: یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ یمن کے علاقے "تعز" کی ہے، جہاں ستمبر 2026 میں یمنی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک زخمی حوثی اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے۔
جعلی ڈبنگ: ویڈیو میں شامل چیخنے کی آواز اصل ریکارڈنگ کا حصہ نہیں بلکہ اسے بعد میں آڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے شامل (Dubbed) کیا گیا ہے۔
دشمن عناصر اور پروپیگنڈا اکاؤنٹس غیر متعلقہ اور تدوین شدہ ویڈیوز کا سہارا لے کر عوام میں سنسنی اور پاک فوج کے خلاف گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمام شہریوں سے التماس ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
فیک نیوز الرٹ: سنٹرل کرم میں بچوں کی شہادت سے متعلق وائرل ویڈیو پرانی، افغان پروپیگنڈا اور خوارجی اکاؤنٹس کا جھوٹ بے نقاب
فتنہ الخوارج اور افغان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر من گھڑت اور گمراہ کن مہم چلائی جا رہی ہے۔ حالیہ وائرل ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سنٹرل کرم میں ریاست کی جانب سے پشتونوں کے قتلِ عام کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے ہیں، جو کہ سراسر جھوٹ اور حقائق کے برعکس ہے۔
حقائق کے مطابق یہ ویڈیو سنٹرل کرم کے علاقے گوراکی کا پرانا واقعہ ہے، جہاں فتنۃ الخوارج نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے ایک سکیورٹی اہلکار کے گھر کو نشانہ بنایا تھا۔ دشمن عناصر پرانی ویڈیوز اور من گھڑت کیپشنز کے ذریعے عوام میں افواہیں اور سکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دشمن کے اس قسم کے زہریلے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور صرف تصدیق شدہ اور باوثوق ذرائع سے آنے والی خبروں پر ہی بھروسہ کریں۔
بریکنگ
‼️ *خیبر پختونخوا میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع*
*20 اکتوبر 2026*
گورنر راج کے بعد صوبے میں سیکورٹی ادارے ان ایکشن -
*فتنہ الخوارج اور شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کی سخت کاروائیں شروع*
لکی مروت میں امن و امان کے قیام کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع
ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں ضلع بھر میں فتنہ الخوارج اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران چار مطلوب اشتہاری گرفتار
لکی مروت: پولیس، سی ٹی ڈی، البرق اور ایلیٹ فورس کے خصوصی دستوں کی آپریشن میں شرکت
جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف علاقوں کی فضائی نگرانی، مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ڈی پی او لکی مروت
ضلع میں اشتہاری اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ
*‼️ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ 13 سال سے جعلی تقرریوں اور تنخواہوں کی لوٹ مار۔*
محکمہ تعلیم (خواتین) کے نوٹیفکیشن کے مطابق کئی پرائمری اسکول ٹیچرز (PST BPS-12) اپنے سکولوں میں موجود نہیں، کام نہیں کر رہے، پھر بھی سرکاری خزانے سے تنخواہیں نکال رہے تھے۔
*پی ٹی آئی کی تیرہ سالہ حکومت میں جعلی تقرری آرڈرز، بغیر ETEA ٹیسٹ، بغیر اخبار میں اشتہار صرف دھوکہ دہی اور عوام کے پیسوں کی لوٹ۔*
ان سب جعلی اساتذہ کو فوری طور پر ہٹایا جانے کا عمل شروع، تنخواہوں کی ریکوری سخت قانونی کارروائی کی جانے کی ہدایت۔
گورنر راج کے نفاذ کے بعد اب کوئی رعایت نہیں۔
**خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کا بڑا ایکشن!**
خیبر پختونخوا میں نئی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی ترقیاتی اور انتظامی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران سڑکوں کے کناروں پر قائم غیر قانونی مارکیٹیں، دکانیں اور متعدد پلازے مسمار کیے جا رہے ہیں۔
اس آپریشن کا مقصد سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمد و رفت کو آسان بنانا ہے۔ حکام کے مطابق تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ دوبارہ غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور پشاور کو صاف ستھرا، منظم اور بہتر بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
#KhyberPakhtunkhwa #Peshawar #EncroachmentOperation #KPNews #PakistanNews #PeshawarNews #BreakingNews #AntiEncroachment
20 اکتوبر 2026
❗️❗️جنڈولہ کے علاقے صوبتی کچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے کمانڈر ہدایت عرف بدری جہنم واصل
تفصیلات کے مطابق، ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ کے نواحی علاقے صوبتی کچ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہدایت عرف بدری جہنم واصل ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے کمانڈر کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سےہے۔
سیکیورٹی فورسز نے درست نشانہ بندی کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کمانڈر ہدایت عرف بدری کو انجام تک پہنچا دیا، جس سے فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی کامیاب رہی اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے جبکہ مشتبہ اہداف کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
🚨 **ڈیرہ اسماعیل خان میں جعلی بھرتیوں کے خلاف بڑا ایکشن!**
گورنر راج کے دوران محکمۂ تعلیم کا اہم فیصلہ، جعلی بھرتیوں میں ملوث افراد کی برطرفی، وصول شدہ تنخواہوں کی واپسی اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419 اور 420 کے تحت مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری۔
**اہم انکشاف:** جعلی بھرتیاں 2022 میں ہوئیں، جبکہ کارروائی کا آغاز اگست 2026 میں کیا گیا۔
**احتساب کا عمل تیز اب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی پر نظریں مرکوز!**
#ڈیرہ_اسماعیل_خان #جعلی_بھرتیاں #محکمہ_تعلیم #گورنر_راج #خیبرپختونخوا #احتساب #BreakingNews
Surah No. 57 , Ayat No. 17
اِعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يُحۡىِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاؕ قَدۡ بَيَّنَّا لَكُمُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ١٧
خوب جان لو کہ اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی بخشتاہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لو۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی کے باوجود صوبے کا تعلیمی بنیادی ڈھانچہ شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی رپورٹس کے مطابق 15,000 سے زائد پرائمری اور مڈل اسکول پینے کے صاف پانی، باؤنڈری وال اور فرنیچر جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انتظامی غفلت نے لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی طویل حکمرانی کے دوران تعلیمی شعبے میں ناقص گورننس اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر مختلف اضلاع میں عوامی غصہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ عرصے کے دوران موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق درج ذیل علاقوں میں شہریوں، طلبہ اور مقامی مشران نے حکومت کے خلاف احتجاج درج کروایا ہے:
لکی مروت (نورنگ و شاہ حسن خیل): اسکولوں کی غیر فعال عمارتوں، فرنیچر اور عملے کی شدید کمی پر مقامی لوگوں کا احتجاج۔
شمالی و جنوبی وزیرستان (میرانشاہ و وانا): خستہ حال اسکولوں، باؤنڈری وال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف طلبہ اور مشران کے دھرنے۔
بنو (جانی خیل و ملحقہ علاقے): تعلیمی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم اور بنیادی سہولیات کے فقدان پر سول سوسائٹی کا مظاہرہ۔
کرک (تارکی خیل و شہر): اساتذہ کی قلت اور اسکولوں کی بدحالی پر والدین اور کونسلرز کا احتجاجی بائیکاٹ۔
کرم (پاراچنار و لوئر کرم): تباہ شدہ اور بند اسکولوں کی دوبارہ تعمیر نہ ہونے پر مقامی آبادی کی جانب سے شدید ردِعمل۔