گزشتہ کئی دنوں سے آزاد کشمیر میں عوام اپنے (جزوی)حقوق کے لئے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکمران طبقے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، بلکہ الٹا پُرامن مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس میں متعدد افراد زخمی و جان بحق ہوئے۔ یہ سارا عمل جہاں انتہائی قابل مذمت ہے وہیں حکمران طبقے کی بے حسی، سفاکی، کٹھور پن اور طاقت کے زعم کا مظہر ہے۔ ہم حکمران طبقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے، سفاکی اور بے حسی کو ترک کرے، مظلوم عوام کے جذبات و احساسات کو سمجھے اور فی الفور سیاسی عمل کے ذریعہ آزاد کشمیر میں پیدا شدہ بحران کا پرامن حل نکالے۔ اور یاد رکھے! جبر و تشدد کا مزید کوئی بھی عمل وقتی کامیاب تو ہو سکتا ہے لیکن عوام کی وسیع پرتوں میں پیدا ہونے والے جذبات و احساسات کو تا دیر دبانا ناممکن ہو جائے گا۔
ورکنگ بیورو یونائیٹڈ پاکستان کا اجلاس 14 جون 2025 کو منعقد ہوا جس کی صدارت سنٹرل پریذیڈنٹ سردار عبدالرؤف صاحب نے کی۔ اجلاس میں اہم پارٹی امور زیر بحث لائے گئے اور ضروری فیصلہ جات کئے گئے جن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سرکلر کے ذریعہ متعلقہ ذمہ داران تک پہنچا دیا جائے گا۔