محبت کا ایک رنگ ہوتا ہے، جو آہستہ آہستہ چڑھتا ہے، پختہ ہوتا ہے، نکھرتا ہے، پرانے رنگوں کو یکسر بدلتا ہے، اور پھر انسان اسی رنگ میں ڈھل جاتا ہے، پھر وہی رنگ اسکی پہچان بن جاتا ہے
"صبغة اللّٰه"
(اللّٰه کا رنگ) اللّٰه کی محبت کا رنگ، جو ایک بار پکا چڑھ جائے، تو قبر تک نہیں اترتا
پلکوں کی مُنڈیروں پہ اُتر آتے ہیں چُپ چاپ
غم ایسے پرندے ہیں جو پالے نہیں جاتے
کچھ لوگوں کی ہر دور میں پڑتی ہے ضرورت
کچھ لوگ کبھی دِل سے نِکالے نہیں جاتے
ایک قبیلہ چھوڑ دیا اور اِک دُنیا آباد رکھی
میں نے پہلا شعر لکھا اور شجرے کی بُنیاد رکھی
تُو نے کہا تھا عشق میں تنہا کیسے جی سکتا ہے کوئی
تجھ کو بُھول گئے اور تیری بات ہمیشہ یاد رکھی
ایسی بھی محبت میں رہِ جبر نہ آئے
جل جائے بدن اور کوئی ابر نہ آئے
تجھ کو بھی خدا ایسا غمِ ہجر نوازے
تو روتا پھرے اور تجھے صبر نہ آئے
#اردو_شاعری#اردو_زبان#اردو_ادب#UrduPoetry
راضی رہیں گے اس کی رضا پر اسی طرح
کہنا پڑے نہ اس کو دوبارہ کہ اب نہیں
چھوڑا ہے جب سے اس نے وہ انداز ِالتفات
ہم نے بھی کرلیا ہے کنارہ کہ اب نہیں
#اردو_شاعری#اردو_زبان#اردو_ادب
حسرت بھی نہیں ، کوئی تمنا بھی نہیں
دل وہ ��نسو جو کسی آنکھ سے چھلکا بھی نہیں
روٹھ کر بیٹھ گئ ہمت دشوار پسند
راہ میں اب کوئی جلتا ھوا صحرا بھی نہیں
#Pakistan #UrduPoetry #اردو_ادب #اردو_زبان #اردو_شاعری
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن؟
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن
وہ جو اِک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسنؔ
#اردو_ادب#اردو_شاعری#اردو_زبان#UrduPoetry