اے میرے خواب کی تعبیر ، میری جانِ غزل
زندگی میری ، تجھے یاد کئے جاتی ہے ۔۔۔۔
رات دن مجھ کو ستاتا ہے تصوّر تیرا ۔۔۔۔
دل کی دھڑکن تُجھے آواز دئے جاتی ہے ۔۔۔
شکیل بدایونی
#اردو_زبان
میں نے اک بار تیری ایک جھلک دیکھی ہے
میری حسرت ہے کہ میں پھر تیرا دیدار کروں
تیرے سائے کو سمجھ کر میں حسیں تاج محل
چاندنی رات میں نظروں سے تجھے پیار کروں
شکیل بدایونی
#اردو_زبان
بھول سکتیں نہیں آنکھیں وہ سہانا منظر
جب تیرا حسن میرے عشق سے ٹکرایا تھا
اور پھر راہ میں بکھرے تھے ہزاروں نغمے
میں وہ نغمے تیری آواز کو دے آیا تھا۔۔۔
شکیل بدایونی
#اردو_زبان
@AndaleebChdry ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے
پلکیں بھی چمک اٹھی ہیں سوتے میں ہماری
آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے
#اردو_زبان