خوشی کے انتظار میں موجود کو اہمیت نہ دینے والے سدا ناخوش رہتے ہیں ۔حال پہ قناعت، مستقبل کے لئے خوش گمان و پرامید اور ماضی کو اللہ کے حوالے کردینے والے شادمانی کا راز جان لیتے ہیں.
اللہ پر توکل ہے اس کی مرضی پر یقین بھی ہے مگر اب اس دنیا میں دل نہیں لگتا، لگتا نہیں شاید کچھ سوالوں کے جواب وقت دے گا۔
شاید کچھ خوشیاں ابھی راستے میں ہوں۔
بس دل چاہتا ہے کہ سفر کسی سکون والے مقام پر جا کر ٹھہر جائے۔
ممکن ہے کہ میں ہر چیز چھوڑ کر چلی جاؤں
میری زندگی اب اس مقام پر ہے
جہاں سمجھ نہیں آتا کہ جینا ہے یا خاموش رہنا ہے
خوشیوں کا انتظار کرنا ہے یا بس زندگی گزار دینی ہے