رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیاـ۔
(ابوداؤد، ٣٦٦٠)
عید ک�� دن راستہ بدلنا
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
"نبی ﷺ عید کے دن ایک راستے سے جاتے اور دوسرے سے واپس آتے تھے۔"
📖 (صحیح بخاری: 986)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مجھے لَيْلَةَ الْقَدْ (شب قدر) دکھائی گئی، لیکن بھلا دی گئی یا (آپ نے یہ فرمایا کہ) میں خود بھول گیا. اس لئے تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو.
بخاری 2016
(ماجہ 1766؛ مسلم 2772؛ نسائی 1357؛ بیہقی 8591)
آخری عشرے کی مشہور دعا
یہ دعا خاص طور پر شبِ قدر میں پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے:
اللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي
ترجمہ:
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنا پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے۔
عبادت میں زیادہ محنت
رسول اللہ ﷺ آخری عشرے میں بہت زیادہ عبادت کرتے تھے۔
حدیث:
“جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسول اللہ ﷺ اپنی کمر کس لیتے، راتوں کو عبادت کرتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے۔”
📖 (صحیح بخاری، صحیح مسلم)
جھوٹ اور برے کام چھوڑنا ضروری
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے، تو اللہ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔"
📖 حوالہ: صحیح بخاری
👉 مطلب یہ کہ اگر اخلاق درست نہ ہوں تو روزہ کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ہے
نبی ﷺ نے فرمایا:
"تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی: روزہ دار کی دعا جب تک افطار نہ کرے، عادل حکمران کی دعا، اور م��لوم کی دعا۔"
📖 حوالہ: سنن ترمذی
👉 اس لیے افطار سے پہلے دعا ضرور کرنی چاہیے۔
روزہ ڈھال ہے
نبی ﷺ نے فرمایا:
"روزہ ڈھال ہے، لہٰذا جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو نہ وہ فحش بات کرے اور نہ شور و شغب کرے۔ اگر کوئی اسے گالی دے یا لڑائی کرے تو وہ کہہ دے: میں روزہ دار ہوں۔"
📖 حوالہ: صحیح بخاری ، صحیح مسلم
جنت میں خاص دروازہ (ریان)
نبی ﷺ نے فرمایا:
"جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، اس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔"
📖 حوالہ: صحیح بخاری ، صحیح مسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جو کوئی کسی روزہ دار کو افطار کرا دے تو اس کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا، اور روزہ دار کے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں ہو گی۔
(سنن ابن ماجہ،۱۷۴۶)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :سب سے افضل ذکر [ لَااِلٰهَ اِلاَّ اللہُ ] ہے ، اور سب سے افضل دعا ( اَلْحَمْدُ لِلّہِ ) ہے ۔
سنن ابنِ ماجہ 3800
گھر سے نکلتے وقت کی دعا
بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
(میں اس گھر سے) اللہ کے نام کے ساتھ (نکل رہا ہوں) میں نے اللہ پر بھ��وسا کیا اور گناہ سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ ہی کی توفیق سے۔
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، مکہ والوں نے رسول اللہ ﷺ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں کوئی معجزہ دکھائیں ، تو آپ ﷺ نے انہیں چاند کے دو ٹکڑے ہوتے ہوئے دکھایا ، حتی کہ انہوں نے حرا کو ان دو ٹکڑوں کے درمیان دیکھا ۔ متفق علیہ ۔
Mishkat ul Masabih#5854
فضائل اور خصائل کا بیان
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ جس بستر پر آرام فرمایا کرتے تھے ، وہ چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے ۔ متفق علیہ ۔
Mishkat ul Masabih#4307
لباس کا بیان
حضرت ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اللہ اسے روز قیامت کی تکلیفوں سے نجات دے دے تو وہ تنگدست کو مہلت دے یا اسے (قرض) معاف کر دے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Mishkat ul Masabih#2902