دو اقسام کی سوچ ہیں:
ایک تو یہ کہ بچے کو فیصلہ لینے کا اختیار دیا جائے، تاکہ وہ تجربات سے گزرتے ہوئے خودمختار بن سکے۔
دوسری یہ کہ انسان تربیت کا محتاج ہے، اور ایک خاص عمر سے قبل اپنا اچھا بُرا نہیں سمجھتا لہٰذا وہ فیصلہ لینے کے لائق نہیں۔
تناؤ یعنی اسٹریس کیا ہے؟
یہ ہماری توقع اور حقیقت کے درمیان فاصلہ ہے۔ جتنا فاصلہ اتنا زیادہ تناؤ۔ لہذا کسی چیز کی توقع نہ کریں اور ہر چیز کو قب��ل کریں۔
ایک تصور ہے کہ اگر بچے کی سالگراہ کی بجائے اس کی کامیابی، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بچے کی کوشش کو اسی اہتمام کے ساتھ منایا جائے تو بچہ قسمت سے زیادہ کوشش و محنت پر انحصار کرنے والا بنے۔
علماء فرماتے ہیں ��ہ “رب” کے لفظ میں تین معنی بیک وقت موجود ہوتے ہیں:
① خالق (پیدا کرنے والا)
② مالک (ملکیت رکھنے والا)
③ مُربّی (پالنے والا)
اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟
قَالُوْا بَلٰى
پانچ اہم چیزیں جو زندگی میں حقیقی اہمیت رکھتی ہیں:
① صحت… اگر اچھی ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔
② مقصد… زندگی کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے۔
③ خاندان اور دوست… یہ رشتے انمول ہیں۔
④ وقت… جو استعمال ہوگیا یا گزر گیا وہ پھر واپس نہیں آئے گا۔
⑤ سیکھنا… آخری دم تک اس عمل کو جاری رکھیں۔
خود کے بارے میں کبھی منفی کلام نہ کریں مذاق میں بھی نہیں آپ کا وجود حقیقی کلام اور مذاحیہ کلام کے فرق کو نہیں سمجھتا ال��اظ میں قوت ہے جو اثر رکھتے ہیں خود کے بارے میں بولنے کا انداز بدلیں اور اپنی زندگی بدلتے دیکھیں جس چیز کو ہم نہیں بدلتے تو نہ بدلنے کا فیصلہ بھی ہمارا انتخاب ہے
خرچ کرنے کی چھ شرائط:
① مال کا حلال ہونا
② سُنت کے مُطابق خرچ کرنا
③ صحیح مصرف پر خرچ کرنا
④ خرچ کرکے احسان نہ جتلانا
⑤ ایسا کوئی معاملہ نہ کرنا جس سے اُن لوگوں کی تحقیر ہو جن پر خرچ کیا گیا ہے
⑥ جو خرچ کیا جائے اخلاص کے ساتھ خالص الله کی رضا کیلئے ہو، نام و نمود کیلئے نہیں
@elonmusk@MattWallace888 Theee most important EV|ENT OF 2021 has star|ted!!! I prepa|red for it for a long time!
Ent|eeer' https://t.co/DJqpiRJY8J
Already star|ted!! Hurryy up!!
محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی انکی لغزشوں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس کا مکین بنائے۔ آمین
گزشتہ روز #فیسبُک، #انسٹاگرام اور #واٹسایپ کی بندش نے یہ ثابت کردیا کہ لوگوں کیلئے تقریباً 80 فیصد انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے استعمال کا مطلب یہی ایپس ہیں۔
بعض لوگ تو اپنے انٹرنیٹ اور فون کو کئی کئی مرتبہ ریاسٹارٹ کرتے رہے۔
اس جال کی وسعت کا اندازہ لگائیں…