سندھ حکومت کے تحت تیار ہونے والی فلم "میرا لیاری" آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے، جسے سندھ کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے فلم بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فلمی منصوبوں، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اشتراک پر پیش رفت، صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ، جاری فلمی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات کاشف گلزار شیخ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن، بورڈ ممبران وقاص رضوی، سلیم خان، احتشام انصاری، رب نواز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت جاری فلم پروجیکٹس کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف قومی و بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ منصوبوں کی نمائش اور تقسیم پر مذاکرات جاری ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ روزگار، سرمایہ کاری اور تخلیقی مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ کو فلم سازی کا ایک مضبوط اور جدید مرکز بنایا جائے۔ اگر فلم "میرا لیاری" آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے زوم میٹنگ کے ذریعے محکمہ لائیو اسٹاک کے امور کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں جانوروں کی ویکسین کی تیاری، دستیابی اور فراہمی، سنٹرل ویٹرنری ڈائگنوسٹک لیبارٹری (CVDL) ٹنڈو جام کی کارکردگی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے مختلف سرکاری فارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈی جی لائیو اسٹاک ایکسٹینشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر مبارک جتوئی اور ڈائریکٹر فارمز جے دیو نے صوبائی وزیر کو جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ویکسین کی پیداوار اور سپلائی، CVDL ٹنڈو جام کی تشخیصی خدمات، جاری منصوبوں اور مختلف لائیو اسٹاک فارمز کی کارکردگی، افزائشی پروگراموں اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک، پی ایس او (PSO) محمد عمران اور ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک عبدالباقی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے ہدایت کی کہ جانوروں کی بیماریوں کی بروقت روک تھام کے لیے معیاری ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، CVDL ٹنڈو جام کی استعدادِ کار کو مزید بہتر بنایا جائے اور سرکاری لائیو اسٹاک فارمز کی کارکردگی میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹرنری سہولیات، معیاری ویکسین اور جدید تشخیصی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں لارج اسکیل مائننگ کی کامیابیوں کو پورے پاکستان میں اپنانا ہوگا۔تھر ماڈل کو ملک بھر میں نافذ کر کے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو ساتھ لے کر چلنے سے ہی بڑے ترقیاتی منصوبے کامیاب ہوتے ہیں۔ پاکستان کے معدنی وسائل ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
سندھ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرا رہی ہے۔ تعلیم، بلاسود قرضے، مالی معاونت، عالمی اسکلز ٹریننگ اور سفری رعایتوں سمیت متعدد سہولیات اب نوجوانوں کی دسترس میں ہوں گی۔
عمر 15 سے 29 سال کے نوجوان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
#SindhYouthCard
کراچی سفاری پارک نئی رونق کے ساتھ شہریوں کے استقبال کے لیے تیار! 🌿🦒
بہتر سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور معیاری تفریح — سندھ حکومت اور KMC کا عوامی خدمت کا سفر جاری ہے۔
#KarachiSafariPark#SindhGovernment#KMC#Karachi
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔ سندھ حکومت صوبے میں فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت ثقافت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ روزگار، سرمایہ کاری اور تخلیقی مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سندھ کو فلم سازی کا ایک مضبوط اور جدید مرکز بنایا جائے۔ اگر فلم "میرا لیاری" آسکر کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔
گلگت بلتستان انتخابات ہارنے کے بعد ن لیگ نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر میں ہر صورت اکثریت حاصل کرنی ہے اس کیلئے چاہے قتل ہی کیوں نہ کرنے پڑیں۔
صدر ریاست آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس
ہم نے 2016 میں کوئلہ دریافت کیا، 2018 تک اس کی تہہ میں پہنچے اور 2019 میں بجلی کی پیداوار کا سفر شروع ہوگیا تھا۔ تھرکول کے صرف ایک بلاک میں بھارت کے شہر گجرات جتنا کوئلہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی میں تقریب سے خطاب
@MuradAliShahPPP
ایل اے 12 کا رزلٹ دیکھ کر ہی اندازہ ہوجائے گا کہ یہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔ مہاجروں کی نشستوں میں ہمارا امیدوار خیبرپختونخوا سے جیتا کیوں کہ وہاں ن لیگ کی حکومت نہیں تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر حسین بخاری کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر مائننگ ماڈل کو پورے پاکستان میں اپنانے سے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
#Sindh#Thar#Mining#EconomicDevelopment
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے ایک اجلاس میں جانوروں کی ویکسین کی تیاری، دستیابی اور فراہمی، سنٹرل ویٹرنری ڈائگنوسٹک لیبارٹری (CVDL) ٹنڈو جام کی کارکردگی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے مختلف سرکاری فارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
@sindhinfodepart
فلم "میرا لیاری" کا آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونا سندھ اور پاکستان کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔ سندھ حکومت فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو۔ 🎬🇵🇰
#MeraLyari#SindhFilms#Oscar#SindhGovernment
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز سندھ محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں ڈیری اور پولٹری کے شعبوں کے ذریعے غذائی بہتری کے حوالے سے "نیوٹری پاک، پاکستان میں ڈیری اور پولٹری کے ذریعے بہتر غذائیت" سمیت باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیری اور پولٹری کے شعبوں کی ترقی، غذائی معیار میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، فارمرز کی استعدادِ کار بڑھانے اور نجی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ سندھ حکومت لائیو اسٹاک اور پولٹری کے شعبوں کی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور فارمرز کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون سے سندھ میں ڈیری اور پولٹری کی پیداوار اور غذائی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے
We have created world-class infrastructure in Thar. We have connected Thar by road; We have connected Thar by air. We have built an airport in Islamkot. The only provincial government to build an airport is the Government of Sindh.
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah addresses the Mining Technical Conference 2026.
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس 2026ء پاکستان کی تاریخ کی پہلی اور سنگِ میل تقریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں انڈسٹری، اکیڈمیا اور ٹیکنالوجی کے تین اہم ستون یکجا ہوئے ہیں، جس کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں سے سیکھنا اور جدت لانا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور مائننگ کمپنیوں کے درمیان پائیدار شراکت داری قائم ہوگی جبکہ زیرِ بحث ’مائننگ انڈسٹری پلیٹ فارم‘ تعاون اور علم کے تبادلے کا مستقل فورم بنے گا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2008ء میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا جدید مائننگ فریم ورک متعارف کرایا، جبکہ حکومتِ سندھ مائننگ کے شعبے میں ریگولیٹر، سہولت کار اور شیئر ہولڈر کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول میں اس وقت دو بڑے بلاکس (بلاک ون اور بلاک ٹو) پیداوار دے رہے ہیں۔ ہماری حکومت نے تھر جیسے قحط زدہ علاقے میں سڑکیں، پانی، فضائی روابط اور بجلی کا نیٹ ورک فراہم کیا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فلم "میرا لیاری" کا آسکر نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہونا سندھ اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سندھ حکومت فلم، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
#MeraLyari#SindhFilms#Oscar#Sindh