سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق بچوں کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
Pakistan has led from the front as US–Iran talks begin in Islamabad, working closely with partners to encourage de-escalation and dialogue. I pray these efforts succeed and deliver a positive outcome that strengthens regional stability and paves the way for lasting peace.
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
Deeply saddened by the passing of Sardar Zulfiqar Ali Khan Khosa, Chief of the Khosa Tribe and former Governor Punjab. May Allah grant him the highest ranks in Jannah, and give patience to his family and tribe. Ameen.
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے وٹو ہاؤس آمد۔ اس موقع پر انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ @UsmanAKBuzdar
Sad to learn about the passing of Mian Manzoor Ahmed Wattoo, former CM of Punjab. His public & political services will always be remembered with respect. May Allah grant him the highest place in Jannat-ul-Firdous and give strength & patience to his bereaved family.
Today, every Pakistani stands shoulder to shoulder with our armed forces. The attack on innocent civilians is a test of our resolve—and InshAllah, we will pass it with dignity and force. #PakistanZindabad
ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ پانچ سال قبل کی ایک یادگار تصویر ہے جب میں نے ارشد ندیم کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ آفس میں مدعو کیا اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔
آج الحمدلله ارشد ندیم نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔ پاکستان زندہ باد!
#ArshadNadeem #Paris2024Olympics
میری جانب سے پوری امت مسلمہ کو خوشیوں بھری اور بابرکت عید الاضحی مبارک!
اس خوشی کے موقع پر ہمیں عید کی اصل روح یعنی ایثار، قربانی، اور انسانیت کو نہیں بھولنا چاہیے۔
یہ خاص موقع ہمیں ہمدردی، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور سخاوت کی اقدار پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
#EidAlAdha
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گھوٹکی سندھ آمد۔
بزرگ رہنما سابق ایم پی اے سردار رحیم بخش بزدار کے انتقال پر اظہار افسوس۔ سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت و مغفرت کی دعا۔
تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ دعا ہے اللہ پاک ہماری رمضان المبارک میں کی گئی تمام عبادات قبول فرمائے اور ہمیں پورا سال ایثار و احساس کے اسی جذبے کے تحت گ��ارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عید کے موقع پر اپنے گردوپیش میں موجود پسے ہوئے طبقات کو بھی یاد رکھیں! #EidAlFitr
رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں والے مہینہ رمضان کی آمد پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ مبارک مہینہ خود احتسابی، صبر و برداشت، غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ماہِ صیام میں ان بہن بھائیوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ مہینہ رحمت العالمین ﷺ کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ #Ramadan
Remembering Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah on his 147th Birth Anniversary. Quaid was a man of principles as well as a statesman and courageous person. The ideal way to pay tribute to him is to adhere to his vision and follow his guiding principles of unity, faith & discipline.
16 دسمبر کا دن سانحہ APS کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے محفوظ اور پُر امن پاکستان کے لیے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔ دعا ہے کہ الله پاک اس سانحہ کے شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین! #NeverForgetAPS
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے جوان صاحبزادے کی ناگہانی وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ دعا ہے الله پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مولانا صاحب سمیت پورے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ #AsimJameel
76 برس قبل بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں اتارا۔ تب سے لیکر آج تک نہتے کشمیریوں نے بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود اپنے عظم و ہمت سے تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ و عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کرے۔ #BlackDayKashmir
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پوری قوم، ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺ کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ #جشن_عید_میلاد_النبیﷺ
سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا اور انکی اہلیہ کی ٹریفک حادثہ کے باعث وفات کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ لالیکا صاحب ایک نہایت نفیس شخصیت کے مالک تھے۔ دعا ہے الله پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لوا��قین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
Sad to hear about the loss of Abdullah Khan Sumbal, a dedicated civil servant. My heartfelt condolences to his family. May his soul rest in peace. (Aamen)
دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں۔ آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت و اتحاد کا مظاہرہ کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ #DefenceDay2023