خان میرا وعدہ ہے۔ خدا کی قسم اپنی اوقات کے مطابق تمہارے ساتھ ایمانداری سے کھڑا ہونے کی کوشش کروں گا۔ جس دن نہ ہو سکا۔ کھلا اعلان کروں گا۔ کہ اب میری بس۔ پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپوں گا۔
عمران خان آپ جیل بیٹھ کر غریبوں کے مفت علاج کے لئے ہسپتال بناتے چلے جارہے ہیں لیکن افسوس کہ خود آپ کو اپنی مرضی کا علاج میسر نہیں ۔۔۔
اللہ کریم آپ کو شوکت خانم سے مفت علاج کرانے والے مریضوں ، ان کے والدین کی دعاوں سے جیل میں کچھ نہیں ہونے دے گا انشااللہ
آپ سرخرو ہو کر نکلیں گے ، پہلے سے زیادہ صحت مند نکلیں گے انشااللہ
ماہرہ خان جیسے پاکستانی ہیرو ہیں جو اس کاز کے لیے کام کررہے ہیں
خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے اور سہیل آفریدی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دس ماہ قبل ہو چکا تھا دس ماہ قبل فیصل واؤڈا نے کیپیٹل ٹاک میں کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج بھی لگے گا اور وزیراعلیٰ نااہل بھی قرار دیا جائے گا
امریکہ نے دنیا بھر سے ریئر ارتھ منرلز نکالنے کی کوششیں اور معاہدے کئے۔ کہیں قانون نے روک دیا کہیں عوام سامنے آگئی اور کہیں سیاستدان، NGOs اور حکومتیں ڈٹ گئیں۔ وجہ یہ منرلز نکالتے وقت پھیلنے والی خوفناک تابکاری ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ ابتک دریافت نہیں ہوا۔
ایسے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے منرلز کا بکسہ پیش کیا اور منرلز نکالنے کے لیے دربدر امریکی کمپنیوں کو ٹرمپ لے زریعے اپنا وطن پیش کردیا۔ اور امریکی آنکھ کا تارہ بننے کی پوزیشن میں آگئے۔
اب قبائلی علاقوں سے معدنیات نکالنے کے لیے فیلڈ مارشل کو ایکسٹینشن اور استثنیٰ مل چکا۔ عملدرآمد کے راستے کی آخری رکاوٹ صوبائی حکومت کو بھی گرا دیا گیا۔ کام شروع ہوا تو تابکاری پھیلے گی اور قبائلی بدترین مسائل اور دردناک خاموش موت کا شکار ہوں گے۔
امریکی کمپنیاں صرف منافع چاہتی ہیں اس لیے وہ کبھی بھی عالمی سٹینڈرڈز کا خیال نہیں رکھیں گی اور نہ ہی ان پر یہاں ایسا کوئی دباؤ ہوگا۔ ویسے بھی مہنگے پروٹوکولز بھی کچھ حد تک ہی تابکاری سے بچا سکتے ہیں اسکی تباہی کو روک نہیں سکتے۔ اگر روکنے کا کوئی طریقہ ہوتا تو امریکہ اپنے ملک، یورپ اور دیگر ممالک سے یہی منرلز نکال رہا ہوتا۔
افسوس فیلڈ مارشل کے زاتی مفاد پر مبنی ایک فیصلے نے لاکھوں قبائلیوں اور انکی نسلوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
اب پاکستانیوں خصوصاً قبائلیوں کے پاس کیا آپشنز ہیں۔ اس غیر انسانی اور قاتل مائیننگ کے خلاف لڑنا ہوگا یا ہمیشہ کے لیے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر کہیں بہت دور نئے گھر بنانے ہوں گے۔ یا پھر تابکاری کے ہاتھوں سسک سسک کر اپنی اور اپنے پیاروں کی جانیں دینی ہوں گی۔
خیبر پختونخواہ کے جن اضلاع میں ایمرجنسی لگائی گئی ہے ان میں شمالی وزیرستان بھی شامل ہےجس کے گاؤں محمد خیل میں معدنیات کے ذخائر ایک محتاط اندازے کے مطابق 60 کھرب ڈالر ہیں جو کہ آج پاکستانی 16,680 کھرب روپے بنتے ہیں ۔
#گورنر_راج_نامنظور