نبی کریم ﷺ نے فرمایا
اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور پہلے انہیں دو جو تمہارے بال بچے اور عزیز ہیں اور بہترین صدقہ وہ ہے جسے دے کر آدمی مالدار رہے.
(بخاري 1427)
`رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:`
دو دعائیں ایسی ہیں کہ ان کے اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا مظلوم کی دعا اور کسی شخص کا اپنے بھائی کے لئے اسکی غیر موجودگی میں کی گئی دعا
`الجامع الصغیر - 4191`
حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا *:’’ اللہ کو وہ عمل سب سے زیادہ محبوب ہے جس پر دوام ہو خواہ وہ قلیل ہی ہو* ۔‘‘ متفق علیہ🔹📗 مشکواۃ المصابیح 1242
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : فلاں شخص رات کو تہجد پڑھتا ہے اور جب صبح ہوتی ہے چوری کرتا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ *بے شک وہ عنقریب تمہاری بتائی ہوئی بات (نماز) اسے روک دے گی* ۔‘‘ ، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان🔹📗
فجر کا وقت رب العالمین کی جانب سے ایک نعمت ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب زمین پر سکون چھا جاتا ہے اور آسمان سے رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ جو شخص فجر کی نماز ادا کرتا ہے، اس کے لیے دن کی ابتداء برکت اور سکون سے ہوتی ہے۔ نمازِ فجر چھوڑنے والے اللہ کی بے شمار رحمتوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ❤️
حقیقی صلہ رحمی!*
🔹 *رسولﷺ نے فرمایا کہ کسی کام کا بدلہ دینا صلہ رحمی نہیں ہے بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس کے ساتھ صلہ رحمی کا معاملہ نہ کیا جا رہا ہو تب بھی وہ صلہ رحمی کرے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5991»