وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگااسے اپنے سامنے موجود پائے گا،اور بُرائی کا جو کام کیاہوگا اس کو بھی (اپنے سامنےدیکھ کر) یہ تمنا کرے گاکہ کاش اس کےاور اس کی بدی کے درمیان بہت دُور کا فاصلہ ہوتا! اور اللہ تمہیں اپنے (عذاب)سےبچاتاہے
﴿سورۃ آل عمران، ۳۰﴾
یا الٰہی، ٹوٹے دلوں کو سکون دے،
امیدوں کو زندہ رکھ۔
مشکل لمحوں میں نعمتوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما،
اور جب طوفان اٹھیں، اندھیرا چھا جائے،
ہمیں اپنے نور کے راستے پر چلا۔ آمین۔
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔
سورۃ الاسراء
اے میرے پاک پروردگار!
ہمارے دلوں کو برداشت، نرمی اور وسعتِ ظرف عطا فرما۔ غصے کے لمحوں میں خاموشی، فیصلوں میں حکمت، رویّوں میں عاجزی اور اختلاف کے وقت الفاظ میں شائستگی نصیب فرما۔
یا اللہ! ہمیں ایسا ظرف عطا کر کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کو معاف کر سکیں، دلوں کو جوڑنے والے بنیں، توڑنے والے نہیں، اور ہر حال میں اپنے اخلاق سے تیری رضا کے طلب گار رہیں۔
آمین یا رب العالمین
جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔
سورۃ آل عمران ، ۱۳۴
سعودی عرب پر ہونے والے حملوں یا ان کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز بنانے، تصاویر کھینچنے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے کے بجائے صرف سعودی عرب کے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
اِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔
"جو لوگ اللہ اور اسکے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے پھرتے ہیں، ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی دیئے جائیں یا انکے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا انہیں جلاوطن (یا قید) کر دیا جائے۔ یہ تو ان کیلئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں ان کیلئے بڑا عذاب ہے۔"
اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔
﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾
@RizwanFarooqi13@Aadiiroy2 بھائی آپ یوٹیوب پر Usman official Ak پر دو سال کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں کب سے کام لگا ہوا اور کب کھلا ویسے یہ ٹریفک کے لیے کل مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے کھلا ہے