تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
سورہ الرحمن - آیت 13
اللہ کی ہر نعمت پر شکر ادا کریں۔
جو شکر کرتا ہے، اللہ اسے اور زیادہ عطا کرتا ہے۔ 🤲❤️
دل سے کہہ دیں: الحمدللہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر زندگی
"رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ"
اے خالقِ کائنات! اس خوبصورت صبح کے آغاز پر تیری تمام عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ہمارے دل کو ہمیشہ شکر گزار رکھنا اور اپنے فضل سے نوازتے رہنا۔ آمین!
فَعلى عَظيمِ الخلقِ صلِّ محبةً يكفيكَ أنّكَ واحدٌ مـن أُمَّتِه ﷺ
پس اس عظیمُ الخَلق محمدﷺ پر محبت کے ساتھ درود بھیجو،تمہارے لیے یہی کافی ہے کہ تم محمدﷺ کی اُمت میں سے ایک ہو🩷🌸
❀❣️✰﷽✰❣️❀
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللھم صل علی محمد وعلی وآل محمد
میں ریزہ ریزہ ہوں اپنے وجود کے اندر
وہ حرف حرف چنے گا اور کتاب کر دے گا
مجھے یقیں ہے اک روز میرا رب
اداس روح کو تازہ گلاب کر دے گا
صـــــــبح بخـــــیر
﴿وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ﴾
ترجمہ: اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور گناہوں کو معاف کرتا ہے۔
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے ۔
زرد پتے گواہی دیتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے… گرنے کا, بکھرنے کا، اور پھر نئے رنگوں میں سنورنے کا۔
کبھی کبھی کچھ چیزوں کو چھوڑ دینا بھی ضروری ہوتا ہے، کیونکہ ہر اختتام اپنے اندر ایک نئی شروعات چھپائے ہوتا ہے۔
❤💜🩵
جس کے ہاتھ میں ہمہارا نصیب ہے،
وہ معجزوں کا بادشاہ ہے،
اور اس سے بہتر کوئی مصنف نہیں،
وہ کہانی کا ہر رخ جب چاہے جہاں چاہے موڑ سکتا ہے،
وہ نصیب کا ہر لفظ بدل سکتا ہے،
اور زندگی کا ہر پہلو تمہاری چاہت کے مطابق بنا سکتا ہے،
تم اس کی مان جاؤ،
وہ تمہاری مان جائے گا
🤍🕋 اللہ کی حکمت پر یقین رکھو، ہر آزمائش میں کوئی نہ کوئی بھلائی پوشیدہ ہوتی ہے۔
اپنے رب سے کبھی شکوہ نہ کرو کیونکہ جس آزمائش کو تم مشکل سمجھتے ہو
ممکن ہے اسی میں تمہارے لئے کوئی بھلائی چھپی
۔ہو
جسے صرف اللہ جانتا ہے۔ ❤️ 💙 🧡
اللہ تمہاری خاموشی بھی جانتا ہے 🌳 ہر درد لفظوں میں بیان نہیں کیا جاتا
کچھ آنسو صرف اللّٰہ کے سامنے بہائے جاتےہیں
اپنی پریشانیاں لوگوں کی بجائے اللہ کو سناو
وہ تمہارے دل کا حال خوب جانتا ہے ❤️ جس رب کو تمہاری خاموشی کا علم ہے اس سے امید کبھی نہ توڑو دل ❤️
🕌 توبہ اور استغفار: دل کا سکون اور اللہ کی رحمت! 🕌
انسان ہونے کے ناطے ہم سے بھول چوک اور گناہ ہو جاتے ہیں، لیکن سب سے بہترین انسان وہ ہے جو اپنے گناہوں پر نادم ہو کر اپنے رب کی طرف لوٹ آئے۔ یاد رکھیں، اللہ کی رحمت ہمارے گناہوں سے کہیں زیادہ بڑی ہے۔
پرندے تنکوں سے اپنا گھونسلہ بناتے ہیں،
مگر ان کا اصل بھروسا گھونسلے پر نہیں بلکہ اپنے پروں پر ہوتا ہے۔
انسان بھی زندگی میں گھر، دولت، رشتے، عہدے اور آسائشیں بناتا ہے، لیکن اسے یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی اصل طاقت یہ چیزیں نہیں بلکہ اس کی اپنی صلاحیت،خود اتمادی اور حوصلہ ہے۔
مکافاتِ عمل مذاق تھوڑی ہے
تم کسی کا جینا حرام کر کے دیکھو
اللہ تمہارا مرنا حرام کر دے گا۔
دنیا میں ہر عمل کا بدلہ یہیں ملتا ہے۔
کسی کو تکلیف دینے والا خود بھی سکون سے نہیں رہتا۔
اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے، اس لیے ہمیشہ اچھائی کرو، کسی کا دل مت دکھاؤ۔ 🤲