امام خمینی (رح) کا آخری وقت میں بھی بیماری اور نقاہت کے باوجود لوگوں کے سہارے کھڑے ہو کر باقاعدگی سے نماز ادا کرنا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ایک سچا اور اصولی رہنما دین اور اپنے اصولوں سے کس قدر وابستہ ہوتا ہے۔
یہ منظر صرف عبادت کا نہیں بلکہ اس استقامت اور عزم کی علامت ہے جو ایک حقیقی انقلابی لیڈر کا خاصہ ہے۔ حقیقی قائد وہ ہوتا ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرض سے غافل نہیں ہوتا اور عملی نمونہ بن کر رہنمائی کرتا ہے