@khalidmabbasi مزید یہ کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پاس عوام کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے کوئی واضح اور دلکش لائحہ عمل موجود نہیں۔ وہ عوام کے جذبات کو ابھارنا تو جانتی ہیں مگر انہیں ایک مربوط منزل، ایک قابلِ عمل نظام کا نقشہ نہیں دے پاتیں۔ نتیجتاً عوام کا جوش عارضی ہوتا ہے.
دفاع کے تین ہزار ارب پر بہت رونا دھونا ہوتا ہے اور "شمشیر وسناں اول" کا طعنہ بھی آتا ہے لیکن اس سے ڈھائی گنا زیادہ آٹھ ہزار ارب اسلامی بینکوں سمیت بینکاروں کی جیب میں چپ چاپ منتقل ہونے پر قبرستان کی خاموشی ڈیرے ڈال لیتی ہے۔یہ وہ دیمک ہے جو ملکی معیشت کو لگی ہے۔
"آزاد کشمیر کی صورتحال"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور سے ایک دوست نے درج بالا مسئلہ پر رائے مانگی۔انھیں جو وائس نوٹ بھیجا اسے تحریری صورت میں نیچے درج کیا جا رہا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
مسئلہ یہ ہے کہ سارے پاکستان میں، خواہ کشمیر ہو یا ملک کا کوئی اور حصہ، عوام کے ساتھ نا انصافیاں تو ہر جگہ ہوتی ہیں۔
دوسری بات یہ کہ جب کوئی مسئلہ سیاسی ایشو کی صورت اختیار کرتا ہے تو اچھی چیز کو بھی برے مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا عین ممکن ہوتا ہے۔ پس جو مہاجری�� کی مخصوص سیٹوں کا مسئلہ ہے، اصل میں انکی حقیقی اسپرٹ کچھ اور تھی مگر انکا جو استعمال کیا گیا وہ برا تھا۔چنانچہ لوگ جو شکایتیں کر رہے ہیں، وہ بھی اپنی جگہ درست ہیں کیونکہ ماضی میں ان کا غلط استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
عمومی ناانصافی کیخلاف عوام اضطراب اور بے چینی ہر جگہ کی طرح کشمیر میں بھی پہلے ہی سے موجود ہے۔ دوسری طرف جیسے پنجاب، سندھ، بلوچستان، KPK میں ایک "فسادی مرکب عنصر" موجود ہے اسی طرح کشمیر بھی ایسے فسادی عناصر سے خالی نہیں ہے۔ کہیں وہ دین کے نام پر ہیں، کہیں قوم پرستی کے نام پر، اور کہیں کسی اور نام پر، لیکن فساد کرنے والا عنصر ہر جگہ موجود ہے۔
یہ گروہ منظم بھی ہے اور مربوط بھی۔یہ لوگوں کی بے چینی اور اضطراب کو عمومی فساد پھیلانے کے لیے ابھارنا چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ کچھ سادہ لوح لوگ بھی ہیں جو ظلم اور نا انصافی کو ختم اور مسائل کے حل کیلئے خلوص سے کوشاں ہوتے ہیں۔جو لوگوں کے مسائل کو دیکھ کر انکے حل کرنے کے لیے سامنے آتے ہیں، لیکن درج بالا فسادی عناصر ان سادہ لوح لوگوں کو استعمال کر لیتے ہیں۔
ایک چوتھا dimension یہ ہے کہ آج کل جس بین الاقوامی کھیل میں پاکستان نے ٹانگ اڑا دی ہے اس کی وجہ سے اوس پڑوس کے پرانے دشمن اور کچھ بین الاقوامی طاقتیں بھی پاکستان سے حساب برابر کرنے کیلئے تاک میں بیٹھی ہیں۔اس لیے اس فسادی گروہ کو international support بھی مل جاتی ہے، کیونکہ پاکستان کا استحکام اس وقت دنیا کی جو evil forces ہیں ان کو پسند نہیں۔
مزید برآں اس پر مستزاد میرا ایک اور گمان بھی ہے کہ جیسے سمگلر اور کرپٹ عناصر پاکستان میں موجودہ رجیم کیخلاف ہیں اسی طرح موجودہ ایک صفحے والے بھی فوج کو سبق سکھانا چاہتے ہیں اور عمران پراجیکٹ کے کشمیر ایجنڈا کی تکمیل میں حصہ ڈال رہے ہی��
کشمیر میں جو بھی مسائل ہیں، ان کے حل کےلیے ابتدا میں ایک ایکشن کمیٹی بنی تھی جس میں وہی سادہ لوح لوگ تھے اور انکے مسائل حقیقی تھے، پھر اس میں گھس گئے قوم پرست اور ساتھ میں ہی فسادی گروہ بھی۔ ان میں extremist عناصر بھی ہیں اور عام نوجوان بھی۔
کمیٹی والے اپنی سادگی میں یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم ان لوگوں کو استعمال کر لیں گے لیکن عوام جب سڑکوں پر نکل آئے تو کھیل تخریب کاروں کے ہاتھ میں چلا گیا
پچھلی دفعہ جو تحریک چلی، وہ کامیاب بھی ہوئی، لیکن تشدد اس میں بھی ہوا۔ حالانکہ وہ پُرامن رہ کر بھی مطالبات منوا سکتے تھے، تشدد کی ضرورت نہیں تھی۔ لیکن فساد چاہنے والے اپنے مقصد کو پورا کر کے رہے۔
اس وقت یوں سمجھیں کہ بات ایکشن کمیٹی کے ہاتھ سے نکل کر "نامعلوم قیادت" کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ایک mob ہوتا ہے۔ اس میں چند فسادی لوگ ہوتے ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائر کھول دیتے ہیں، اور پھر بدلے میں عوام مارے جاتے ہیں اور یہی وہ چاہتے ہیں کہ بے گناہ مارے جائیں تاکہ لوگ ریاس��ِ پاکستان سے متنفر ہو جائیں۔
آخری بات یہ ہے کہ آج بھی اگر کشمیر میں ریفرنڈم کرائیں تو تمام تر گلے شکووں کے باوجود ستر سے اسی فیصد لوگ پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیں گے۔ البتہ جو پاکستان مخالف فسادی عناصر ہیں، وہ یہی چاہتے ہیں کہ جبر ہو، تشدد ہو، لوگ مارے جائیں تاکہ عوام کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا ہو۔
پس نوشت:
راقم بدگمان ہے کہ پاکستان اور کشمیر کی سیاسی قیادت بھی یہی چاہتی ہے کہ فوج کی جو ساکھ معرکہ حق سے بنی وہ مٹی میں مل جائے تاکہ وہ کسی کا احتساب کرنے کے قابل نہ رہے یہی وجہ ہے کہ پولیس اور انتظامیہ حالات کے بگاڑ کی بہتری کیلئے زیادہ فعال نظر نہیں آتے۔
پاکستان کا مین اسٹریم میڈیا اور کچھ یوٹیوبرز ایسا موقف پیش کر رہے ہیں جیسے سارے کشمیری غدار ہیں۔یہ عمل پاکستان کے ہمدردوں کی بجائے دشمنوں کو فائیدہ دے رہا ہے۔ان سے اپیل ہے پاکستان کے نادان دوستوں والا کام ترک کر دیں۔اس کی بھی تحقیق کی ضرورت ہے کہ برطانیہ کے خفیہ ادارے کیا کھیل کھیل رہے ہیں اور بظاہر مختلف عناصر کے درمیان تقسیم کار کا فریضہ کون انجام دے رہا ہے؟
کشمیر میں مسائل کا حل ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم میں ہے، قومی قیادت کو تماشائی بننے کے بجائے اصلاح اور مصالحت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، جس کی اولین ذمہ داری اپنے عوام کو تحفظ، انصاف اور اعتماد فراہم کرنا ہے۔ لاشیں گرانے اور زبانیں بند کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ نفرتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ تمام محبِ وطن قوتیں آگے بڑھیں اور تشدد کی آگ بجھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
گزشتہ سے پیوستہ
3) جسم فروشی بمقابلہ دانش فروشی
.....................................۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنیادی ضروریات کی دستیابی کیلئے جسم فروشی پر مجبور ہونا اگر بے حیائی کا باعث ہے تو اپنی لامحدود خواہشات کے حصول کیلئے دماغ فروشی،عقل فروشی،دانش فروشی یا ضمیر فروشی بھی بے حیائی ہی کا ایک شعبہ ہے۔کوئی جسم بیچ کر ضروریات پوری کرنے کا سامان کرتا ہے تو کوئی ضمیر بیچ کر سہولیات کا حصول ممکن بناتا ہے۔
ماضی قریب کے ��یک فلسفی برٹرنڈ رسل نے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ انسان جب محنت سے کوئی تخلیقی کام انجام دیتا ہے تو اسے نہ صرف بہت زیادہ خوشی حاصل ہوتی ہے بلکہ اسے سکون اور اطمینان بھی حاصل ہوتا ہے مگر ایک ملازمت پیشہ دانشور (employed intellectual) محنت سے تشکیل دیے گئے اپنے علمی کام پر ہرگز خوش نہیں ہو پاتا کیونکہ اسے یہ احساس پریشان کر دیتا ہے کہ مجھ میں اور جسم فروش طوائف میں کوئی فرق نہیں، اُس نے اعضائے جسم کو دولت کے حصول کا ذریعہ بنایا جبکہ میں نے قوائے فکریہ یعنی اپنا دماغ کسی خریدنے والے سرمایہ دار یا مقتدر طبقے کو بیچ کے پیسے کما لیے۔وہ دولت کے حصول کیلئے سرمایہ دار کی خواہش کے مطابق بیا��یہ بنا تو دیتا ہے لیکن دماغ فروشی کے جرم کا احساس اسے بجائے خوشی کے غم میں مبتلاء کر دیتا ہے۔اگرچہ رفتہ رفتہ جیسے طوائف اپنے پیشے پر مطمئن ہو جاتی ہے بلکہ اس "عزت افزائی" پر خدا کی شکر گزار بھی ہوتی ہے اسی طرح ضمیر فروش بھی رفتہ رفتہ احساس زیاں سے محروم ہوتا چلا جاتا ہے۔پاکستان کے بہترین د��نشور اور لائق ترین قانون دان ہماری ستّر سالہ تاریخ میں اپنا دماغ چند ٹکوں کے عوض حکمرانوں کو بیچ کر آئین میں انکی من پسند ترامیم تجویز کرتے رہے ہیں۔ اسی دماغ فروشی کے بدلے انکا شمار بھی اشرافیہ میں ہوا۔حقیقت بہرحال یہ ہے کہ ابلیس کے اس غلامانہ نظام کی پیروی میں وزیرِاعظم ہوں، چیف جسٹس یا ان سے بھی بڑی کوئی بظاہر مقتدر شخصیت ہو یا ایک معمولی خاکروب؛ ہر ایک خوئے غلامی اس قدر اسیر ہو چکا ہوتا ہے کہ دولت و اختیار کا حصول اور سونے کی چمک ہی تسکین و خوشی کا اصل منبع بن چکی ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ خوئے غلامی یا ڈھٹائی کس نے سکھائی؟ ابلیس کے چیلوں نے شُحِ نفس(جی کے لالچ)میں ڈوبے انسانوں کو یہ خوئے غلامی یا ڈھٹائی ایک سائنس کے طور پر سکھائی ہے۔
ڈیل کارنیگی کی کتاب HOW TO WIN FRIENDS AND INFLUENCE PEOPLE پڑھ لیں یا مسلمانوں کیلئے فضائل لکھنے والوں نے جو کچھ مرتب کیا ہے یہ سب درحقیقت نا��دانہ ذہن اور باغیانہ مزاج کو سرمایہ دار اور حکمرانوں کے ڈھب کے مطابق ڈھالنے ہی کیلئے کیا گیا ہے۔مغرب میں اگر یہ کام ذرا دانشورانہ لیول پر ہوتا ہے تو ہمارے ہاں فضائل اور دین کی تعلیمات کے نام پر کیا جاتا ہے۔خود سپردگی کی اس کیفیت کو اہل مغرب "تہذیب" اور اس کے حامل کو "مہذب فرد" یا "کامیاب انسان" کے طور پر جانتے ہیں تو ہمارے ہاں اسے "تزکیہ" کے عنوان سے بیان کیا جاتا ہے اور اس کا حامل مذہبی حلقوں میں "مرید باصفا" اور معاشرے میں "شریف آدمی" کے طور پر جانا جاتا ہے۔اسی ضرورت کا شاخسانہ ہے کہ بادشاہ کو "ظل اللہ فی الارض"قرار دیا جاتا ہے، اور " خدا اس غلام سے راضی جس سےاس کا مالک راضی" جیسے اقوال کو کھینچ کر من پسند مفہوم دیکر انسان کو شیطانی ایجنڈے کے مطابق"خوئے غلامی" پر مطمئن کر دیا جاتا ہے
ایسے غلاموں میں انقلاب کی آرزو کا پیدا ہونا
ایں خیال است و محال است و جنوں
ڈاکٹر اسرار احمد رح کی ایک پرانی تحریر سے اقتباس:
*سیاسی سطح پر فوج کی مسلسل ’’سرپرستانہ نگرانی‘‘ نے قوم کو بحیثیت مجموعی تا حال ’’نابالغ‘‘ بنایا ہوا ہے۔*
"چنانچہ عوامی سطح پر *سیاسی شعور کا خوفناک حد تک فقدان ہے* جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کوئی ایک بھی ایسی قومی سیاسی جماعت موجود نہیں ہے جو ایک طرف خود منظم بھی ہو اور ملک گیر بھی، دوسری طرف قومی نقطۂ نظر بھی رکھتی ہو اور واضح نظریاتی اساس بھی، تیسری طرف ایک مضبوط اور باصلاحیت قیادت بھی رکھتی ہو اور مخلص اور بے نفس کارکنوں کی معتدبہ تعداد بھی، اور چوتھی جانب عوام میں قابل لحاظ حد تک پذیرائی بھی رکھتی ہو اور اثر و نفوذ بھی۔"
~ ڈاکٹر اسرار احمد
فلسطین اور لبنان میں جس طرح کے ظلم و بربریت کا مظاہرہ اسرائیل نے شروع کر رکھا ہے اسے دیکھ کر یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے آخری انجام کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔اسی طرح بڑے افسروں اور اعلی اہکاروں کی عیاشیوں کیلئے شہباز حکومت نے ظالمانہ ٹیکسوں کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اسے دیکھ کر بھی یہی لگتا ہے کہ کم از کم پاکستانی بدمعاشیہ کا وقت آخر بھی قریب آ لگا ہے۔
مغالطے سے بچیں۔ابراہم اکارڈ ابراہیم کی نسل کے درمیان اتحاد کا معاہدہ نہیں بلکہ یہ ملت ابراہیم کی وراثت کے دعویداروں کے درمیان "اختلاف" کو ختم کر کے سب کے دعو�� کو تسلیم کرنے کا معاہدہ ہے۔بظاہر اس میں جتنی بھی معقولیت نظر آئے حقیقت میں قرآن کے اصل مقدمے اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اساسی دعوے سے دستبردار ہوئے بغیر یہود اور نصاریٰ کو کسی بھی طرح ملت ابراہیم میں داخل کیا ہی نہیں جا سکتا۔قرآن مجید نے امت مسلمہ کی تاسیس کا مقدمہ ہی اس بنیاد پر اٹھایا ہے کہ یہود و نصارٰی ابراہیم کے طریقے سے منحرف ہو چکے ہیں۔یہ انحراف محض اختلاف نہیں ہے بلکہ تفریق کی صورت اختیار کر چکا ہے اور نبی آخر الزماں کے انکار و تکذیب کے بعد یہ تفریق درجہ تکمیل و کمال کو پہنچ کر بالخصوص یہود کی حد تک مکذبین اور ملعونین کی حدود میں داخل ہو چکی ہے۔ا�� کے بعد کسی "رجل رشید" کیلئے کیسے ممکن ہے کہ وہ ابراہم اکارڈ جیسے شیطانی پھندے میں خود پھنسے یا دوسروں کو پھنسائے !("فافہوا و تدبروا ان کان فیکم رجل رشید")
درج ذیل تحریر جو چار سال پہلے فیس بک پر لکھی گئی کو پڑھنے سے قبل آپ کیلئے ایک خوشخبری ہیکہ ڈاکٹر اسرار احمد رح کی پرانی تقریر سے ایسا مواد مل گیا ہے جس میں عمران خان کے حوالے سے انھوں نے جو تفصیلات بیان کی ہیں وہ اوریا مقبول جان صاحب اور پسران اقبال کی ان توجیہات کو اڑا کر رکھ دیتی ہیں جو انھوں نے ڈاکٹر صاحب کے مذکورہ مشہور و معروف کلپ کے بارے میں کی ہیں جس پر زیر نظر تحریر میں بحث کی گئی ہے:
"ڈاکٹر اسرار احمد رح ، عمران خان اور مبینہ رجوع"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔��۔۔۔۔۔۔۔۔
"سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے ڈاکٹر اسرار احمد رح اور حکیم سعید ��ح کی ربع صدی قبل دی گئی آراء کا آج کل میڈیا میں خاصا چرچا ہے۔اس موضوع پر ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کا ایک کلپ بہت وائرل ہوا ہے۔ یہ عمل سابق وزیر اعظم اور ڈاکٹر اسرار احمد رح سے بیک وقت محبت رکھنے والوں کےلئے بہت ہی اذیت ناک ثابت ہو رہا ہے۔ چونکہ ڈاکٹر صاحب کے اپنے خاندان کے بیشتر لوگ سابق وزیراعظم سے اندھا دھند محبت رکھتے ہیں اس لیے ان کے زیر اثر تنظیم اسلامی کے رفقاء اور ذمہ داروں کی بھی بڑی اکثریت خان صاحب ہی کو وہ "مرد از غائب" سمجھتی ہے جس نے اُن کی طرف سے فرض کفایہ کے طور پر اقامت دین کا فریضہ ادا کرنے آنا تھا لہٰذا ڈاکٹر صاحب کا یہ کلپ انہیں کچھ زیادہ ہی کھلتا ہے۔ اس لیے اس پر پہلے انھوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر صاحب کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور سیاق و سباق سے ہٹا کر اپنا الو سیدھا کیا گیا ہے۔ ایک واٹس ایپ گروپ میں اوریا مقبول جان صاحب نے ڈاکٹر صاحب کے چھوٹے فرزند سے اپنی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کر کے نہ صرف درج بالا موقف اختیار کیا بلکہ ایک لنک بھی شیئر کیا کہ یہ ہے وہ پورا لیکچر یہ سن کر خود ہی نتیجہ نکال لیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ انھوں نے بالکل ہی ایک غیر متعلقہ تقریر کا لنک شیئر کیا تھا !! بہرحال جب یہ موقف نہیں چل سکا تو پھر انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے اس موقف سے ایک ہفتہ بعد ہی رجوع کر لیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کی فکر سے انحراف کرنے والوں نے جہاں انکی تقریروں سے "ناپسندیدہ" حصے حذف کیے اور بعض موضوعات سرے سے غائب کر دیے وہاں اب پرانا حربہ "حیلہ رجوع" کو بھی کام میں لانا شروع کر دیا ہے۔ چنانچہ ضرورت محسوس ہوئی کہ رجوع کرنے کے عمل کی تھوڑی سی وضاحت کر دی جائے۔
رجوع کا مطلب اپنے موقف سے دستبردار ہونا ہوتا ہے۔ رجوع کا طریقہ یہ ہے کہ جس ذریعہ (Medium) سے آپ نے اپنے موقف کا اظہار کیا ہوتا ہے اسی ذریعے سے ہی آپ اپنے موقف سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ میرا پہلا موقف کیوں غلط تھا اور کون سے حقائق سامنے آنے پر میں نے اپنا موقف بدل لیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے جب عمران خان کے بارے میں اپنی مذکورہ رائے کا اظہار کیا تھا تو فرمایا تھا کہ اسے یہودیوں نے بیٹی دیکر شکار کر لیا ہے۔ اب معلوم نہیں ڈاکٹر صاحب نے ہفتے بعد کس چیز سے رجوع کر لیا تھا۔ اس بات سے کہ عمران خان کی شادی جمائما گولڈ سمتھ سے نہیں ہوئی یا جمائما کے حوالے سے رجوع کیا کہ وہ گولڈ سمتھ کی بیٹی نہیں ہے یا گولڈ سمتھ خاندان ایلومیناتی نہیں ہے؟ جو لوگ اس وقت رجوع والی کہانی سنا رہے ہیں ان کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ درج بالا حقائق میں سے آخر ڈاکٹر صاحب نے کس حقیقت سے رجوع کیا تھا؟
ڈاکٹر صاحب نے اس تقریر میں یہ بھی بتایا تھا کہ عمران خان بات کو گھمانے پر عبور رکھتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے اس دعوے کی تصدیق عمران خان روزانہ کی بنیاد پر بار بار کر رہے ہوتے ہیں جسے اُن کے اندھے مقلدین کے علاوہ ہر شخص جانتا بھی ہے۔
ویسے اب ڈاکٹر صاحب کے اپنے بھی بات گھمانے کے فن میں اتنے طاق ہو چکے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی عمران خان سے متعلق کہی باتوں کو بھی گھما دیا ہے۔
بندہ سوچے اگر ہفتے بعد رجوع کیا تھا تو میثاق یا ندائے خلافت کا کوئی حوالہ ہو گا، جمعے کی تقریر کا کوئی کلپ ہو گا یا یہ رجوع طلاق رجعی والا رجوع تھا جو تخلیے میں آصف حمید اور ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب کو گواہ بنا کر ا��جام دیا گیا؟"