5 کروڑ آبادی کے صوبے میں شب خون مارا گیا ہے پشتونوں کے حق ہر ڈاکہ مارا گیا ہے ان کو پشتونوں کی تاریخ نہیں پتہ ہے، پشتون نہ ہار مانتے ہیں اور نہ ہی کبھی غلامی قبول کی ہے، 50 سال بھی گزر جائیں تو پشتون اپنا بدلہ لینا نہیں بھولتا ہے، آمر عاصم منیر اور حواریوں نے پشتونوں سے پنگا لے لیا ہے، قیام پاکستان سے پشتون اس ملک کی سالمیت کے لیے لڑتے رہے ہیں، 1948 میں یہی پشتون قبائل خیبر پختونخوا کے پہاڑوں سے اتر کر کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑے تھے، پشتونوں نے اس ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ہمیشہ فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر لڑے ہیں اور آج انہی پشتونوں کے حق پر ڈاکہ مارا گیا ہے، سہیل خان آفریدی بھی ایک قبائلی ہے اور وہ آخری وقت تک کہتا رہا کہ میں اپنے ہاتھ اپنے ہی پشتونوں کے خون سے نہیں رنگوں گا اور آرمی اسٹیبلشمنٹ و وفاق کو ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دوں گا نہ ہی کسی فوجی آپریشن کی اجازت دوں گا۔
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
کپتان نے کہا تھا کہ انسان تب ہی ہارتا ہے جب وہ ہمت ہار جائے؛ جب آپ کے کپتان نے ہمت نہیں ہاری، تو کیا آپ ہمت ہار جائیں گے؟ اگر نہیں تو پھر
##صوابی_انٹرچینج_۱۱_اکتوبر#اب_راج_کرےگی_خلق_خدا
عظیم ابھرتے ہوئے پشتون لیڈر اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی صاحب ایک بڑے مقصد کے حصول کے لیے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
مضبوط رہیں، متحد رہیں۔ ✊
#عمران خان کو رہا کرو
شہید ارشد شریف کو کینیا میں شہید کیا گیا تو میڈیا چینلز کو آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی نے فون کیے کہ اس کو حادثہ، شناخت کی غلطی وغیرہ کی خبر بنا کر چلائیں اور بے دردی سے ہونے والے قتل کو کار حادثہ بنا کر چلا بھی دیا گیا۔
۱۵ مارچ کو زمان پارک پر حملہ ہوا پوری دنیا لائیو دیکھ رہی تھی رات کو بریکنگ نیوز چلی کہ زمان پارک پختونخواہ سے دہشت گرد لائے گئے تھے۔ ایک کمانڈر بھی نکال لائے اور اس کا تعلق سوات سے بتا کر مجھ سے جوڑا گیا۔
ظِل شاہ کو بےدردی سے شہید کیا گیا تو اس کو گاڑی کی ٹکر اور حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی۔
۱۸ مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیتھ ٹریپ بچھایا گیا، ناکامی ہوئی تو تھوڑ پھوڑ کے مقدمے پی ٹی آئی پر کیے گئے۔
عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروایا اور منٹوں میں ایک طوطے کو ٹی وی سکرین پر لا کر رٹا رٹایا سبق نشر کرکے، اس قاتلانہ حملے کو مذہبی شدت پسندی کا رنگ دیا گیا۔
نو مئی کا فالس فلیگ کروایا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کروا دی گئی۔ ریڈیو پاکستان ایک طرف، احتجاج دوسری طرف لیکن بیانیہ بنانا تھا صوبائی حکومت نے ریڈیو پاکستان پر کمیشن بٹھایا تو عدالت سے سٹے ارڈر لے آئے (صوبائی حکومت کی غفلت اور ایکسپوز نہ کرنا بھی اپنی جگہ)۔ پشاور میں جب نقاب پوشوں کو پکڑا گیا تو ادارے کے اہلکار نکلے، مالاکنڈ میں گولیاں چلیں تو انتشار کے لیے بھیجا اپنا سپاہی بھی زد میں آیا، ہسپتال سے ہی اس کو اٹھا کر لے گئے لیکن نومئی کا الزام پی ٹی آئی پر۔
چھبیس نومبر کو نہتے معصوم لوگوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ ان کی ڈیڈ باڈیز دینے سے انکار کیا گیا لیکن اگلے دن ہی وزیر اطلاعات وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کرکے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں افغانستان سے ۲۵۰۰ دہشت گردوں کو لاکر گولیاں چلا رہا تھا اور خود بھی موجود تھا۔ پورا میڈیا ایک ہفتے تک افغانستان سے دہشت گردوں کو لانے کا بیانیہ اس زور شور سے چلاتا رہا، سیدھی گولیاں مار کر جن کو شہید کیا گیا ان کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔کسی بھی صحافی یا ٹی وی چینل نے ثبوت نہیں مانگے بس تماشہ چلتا رہا۔
ماہ رنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کی آواز بنیں تو پورا بلوچستان ان کا ہم نوا تھا ان کو بی ایل اے سے جوڑ کر وطن دشمن قرار دے دیا۔ کسی نے سوال نہ پوچھا کہ مسخ شدہ لاشیں کیوں برآمد ہوئیں، ہیلی کاپٹر سے لوگوں کو کیوں گرایا گیا، کس طرح تیرہ-پندرہ سال کے بچے، جن کو ادارے اٹھا کر لے گئے تھے، ان کی پرانی لاشیں برآمد ہو رہی تھیں۔
کشمیر یکجہتی کمیٹی اپنے حقوق کے لیے نکلتی ہے تو جو کشمیری لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں، جو پاکستان کے نام پر جان دیتے ہیں، جو سبز ہلالی پرچم میں دفنائے جاتے ہیں ان کو بھی غدار، ریاست دشمن، انڈیا کی پراکسی اور دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔
دہشت گردوں کو لے کر آرہے تھے، سوال اٹھایا تو غدار بن گئے، کوئی میری طرح ایسے مقدموں میں الجھا جن کی سزا پھانسی، کسی کو شیڈول فور میں ڈال دیا۔ کسی کے گھر پر ڈرون حملہ۔
حال ہی میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے بائیس افراد شہید ہوئے، کاٹلنگ ڈرون حملے میں سوات کی گجر برادری کے نو افراد شہید ہوئے، یہی میڈیا اور مارنے والے ان کو دہشت گرد ثابت کر رہے تھے۔ ڈیڑھ سو ڈرون حملوں میں سینکڑوں شہادتوں کو دہشت گردوں سے منسوب کیا گیا اور اسی میڈیا نے یہ بیانیہ چلایا لیکن وہ سب عام پاکستانی شہری تھے۔
لاپتہ افراد جن کی لسٹیں تک نہیں جاری کی جاتیں، کسی بھی حملے کے بعد دو تین کو نکال کر مار دیا جاتا ہے اور اس کو دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کا نام دیا جاتا ہے۔
پچھلے چار سال سے کتنے معصوم اس طرح بے دردی سے کبھی بیانیہ بنانے، کبھی کولیٹرل ڈمیج کے نام پر اور کبھی کسی جرنیل کی انا کی بھینٹ چڑھائے گئے۔
اب ایک اور معصوم کو مار کر جھنڈا، اسلحہ، لیٹریچر وغیرہ کی وہی کند ذہن عسکری کہانی ہے، وہی گھسا پٹا سکرپٹ جو نہایت بے شرمی سے اس لیے چلایا جاتا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بتایا جاسکے کہ ہماری کہانی جتنی بھی بھونڈی ہو تمہاری اوقات نہیں کہ اس کو چیلنج کرسکو۔
یہ خون آشام عفریت کہ جس کے مونہہ کو خون لگ چکا ہے۔ جب تک اس کی بیخ کنی نہیں ہوگی پاکستانی قوم ایسے ہی بھونڈے بیانیوں کی بھینٹ چڑھتی رہے گی۔ ایسے ہی جسٹس فار فلانہ ڈمگانہ کرتے کرتے ہم سب کی باری آجانی ہے اگر ہم نے اپنا اصل قاتل نہ پہچانا۔
سائفر پبلک ہونے کے بعد ثابت ہوا کہ ایک سازش کے تحت عمران خان کو ہٹایاگیاعمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام قیدیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جو ناحق قید کاٹ رہے ہیں۔ آپ کا مؤقف آج قوم کے سامنے سچ ثابت ہو چکا ہے-
#سائفر_ایک_حقیقت#یرغمال_خان_کو_رہا_کرو
عمران خان پر جب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا پریشر ڈالا گیا
تو کیسے عمران خان نے حامد میر کو ”ہاتھ پر ہاتھ مار کر کہا، اسرائیل کے حوالے پاکستان کی پالیسی وہی چلے گی جو قائداعظم کی پالیسی تھی
سنئیں حامد میر کی زبانی 🔥
25 اپریل 1996 کو چیئرمین عمران خان نے انصاف، انسانیت اور خودداری کے اصولوں پر پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ مصائب، مشکلات اور جبر و استحصال کےسلسلۂ ناتمام کے باوجود پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے اپنی صبر آزما جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
#28YearsOfStruggle