@MuhammadJSafdar جنید صفدر سے ملاقات کے بعد بہت خوشی ہوئ۔۔نانا کی شخصیت اور ماں کی تربیت کا حسین امتزاج ۔۔نہ صرف خوش شکل بلکہ خوش اخلاق بھی۔۔۔@MaryamNSharif
ملتان میں کینسر کے مریضوں کو اب جدید علاج کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ دنیا کی بہترین PET سکین مشین، سائیکلوٹرون پراجیکٹ اور کینسر ٹریٹمنٹ کیلیے کوابلیشن اور 100 بستروں پر مشتمل کینسر سینٹر کا باضابطہ آغاز آج کر دیا گیا ہے۔جب کینسر جیسی جان لیوا آزمائش گھر پر دستک دیتی ہے تو سب سے زیادہ کرب علاج کی لاچاری اور بے بسی کا ہوتا ہے۔ کسی مجبور انسان کو اب علاج کی خاطر دربدر نہیں ہونا پڑے گا- جدید ترین تشخیصی سہولیات اور علاج اور مفت دوا ان کی اپنی دہلیز پر باوقار انداز میں میسر آئے گی۔ انشاءاللّٰہ!
حنیف جٹ صاحب کی وفات پر دلی صدمہ ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے مخلص اور وفادار ساتھی تھے۔دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
محمود بشیر ورک صاحب کی وفات پر دلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ایک مخلص، باوفا اور نظریاتی ساتھی تھے، جن کی جماعت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
As promised, applications for the CM electric bikes have been opened today. Students from govt & private schools, colleges, medical and vocational institutes, and universities across Punjab can now apply to :
https://t.co/27TdLXEwi7
Keeping Punjab clean, green, and disciplined!
Our Anti-Littering Squads under the Suthra Punjab Authority are now on the ground.
52 active squads with uniform & bike support.
24/7 enforcement operating in 3 shifts.
12,765 inspections carried out, 1114 warnings served, and strict action against illegal dumping.
A cleaner Punjab is non-negotiable!
الحمدللہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پنجاب کے باہمت اور باصلاحیت نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور عہد آج وفا ہوا ہے۔تعلیم کی راہ میں حائل فاصلوں کو سمیٹنے اور ایک باوقار، محفوظ اور خودمختار سفر کی بنیاد رکھنے کے لیے طلبہ و طالبات کے لیے ایک مرتبہ پھر الیکٹرک بائیکس کے اندراج کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے روشن مستقبل کے معمار اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
رجسٹریشن کیلیے:
https://t.co/KedxMzoKB6
دیہی پنجاب کی اصل نبض زرخیز زراعت، محنتی کسان اور اس کے مویشی ہیں جن کے بغیر دھرتی کا معاشی وجود ادھورا رہتا ہے۔ کسان کی معاشی بقا اور لائیو سٹاک کے تحفظ کے لیے صوبہ بھر میں 2206 فعال موبائل ہسپتالوں اور 6964 متحرک موٹر بائیکس پر مشتمل وٹرنری فلیٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور موقع پر 40 فوری لیب ٹیسٹس سے آراستہ یہ یونٹس مویشیوں کی بیماریوں کا بروقت خاتمہ کریں گے۔ دہلیز پر علاج کا یہ تاریخی قدم نہ صرف دیہی خاندانوں کی روزی روٹی کو محفوظ بنائے گا بلکہ 8 لاکھ جانوروں کی افزائش نسل، دودھ اور گوشت کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ پنجاب کی زرعی معیشت کو یقینی بنائے گا۔ انشاءاللّہ!
پنجاب پہلا اور واحد صوبہ ہے جو اپنے انسانوں کا ہی نہیں، جانوروں کا بھی خیال رکھتا ہے!
🛑 All RPOs and DPOs are hereby directed to identify and take appropriate action against personnel involved in corrupt practices within their respective ranks and files. Failure to address such elements will invite strict punitive action against those responsible for negligence or non-compliance.
District wise daily report of the action taken must be submitted to the CM.