ہوسکتا ہے کہ ساری دنیا تمھیں دکھ دے اور ایک شخص تمھیں خوش کردے ۔۔یہ وہی شخص ہے جو ایک روز تمھیں دکھ دے گا اور ساری دنیا تمھیں خوش نہیں کرسکے گی۔۔!
~مارک ٹوئن
گزر گئے مجھے چھو کر ہزار موسم گل
مگر یہ کیا کہ ہرا ہو نہیں رہا ہوں میں
نجانے کون بچھڑ کر بھی مجھ میں باقی ہے
نجانے کس سے جدا ہو نہیں رہا ہوں میں!!
احمد فرہاد
دعائے سحر
رات
تاریکی کے آنچل نے
مری عزت بچا لی
صبح
کس کونے میں اپنا منہ ��ھپاؤں
رات
جن آنکھوں کی زد سے بچ گیا تھا
اب تو ان آنکھوں سے بچنا ہے محال
اے خدا
تو چھین لے صبحیں مری
پروانہ رودولوی
یہ دیکھنے ہی نہیں، بولنے بھی لگتی ہے
اسی لیے تو میں تصویر کم بناتا ہوں
مرے ہنر سے بہت کینوس پریشاں ہے
میں جو بھی آنکھ بناتا ہوں نم بناتا ہوں
کاشف حسین غائر