دل چھلنی کر دینے والے خون ریز مناظر بھلائے نہیں جا سکتے۔ لاتعداد شہید، سینکڑوں زخمی کر دیے گئے۔ پنجاب کی سڑکوں پر گولیوں اور شیلنگ کی تڑتڑاہٹ میں تاجدارِ ختمِ نبوت زندہ باد اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے بلند کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
حالانکہ ان گستاخانِ رسول کے متعلق اس سے قبل ٹرائل کورٹ، سیشن جج جھنگ نے 27 مارچ 2009 کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی، اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی 17 ستمبر 2015 کو ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔
ناموسِ رسالت ﷺ کے معاملے میں جو نظریہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمۃ اللہ نے دیا، وہ ان کا کوئی ذاتی موقف نہیں ہے، بلکہ قرآن و سنت کے مطابق اور پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے اور ہر مسلمان کی دلی صدا ہے۔
گستاخوں کو ریلیف دینے والوں کا آخرت میں انجام یقیناً رسوائی و بدترین عذاب کے سوا کچھ نہیں۔ جب کہ غلبہ صرف حضور ﷺ کے دین کا ہی ہوگا اور اسلام اپنی پاور رکھتا ہے۔
اب مزید خاموشی اور مصلحت کا وقت نہیں رہا۔ جو نظام اور ادارے ناموسِ رسالت ﷺ کے غداروں کو پناہ دیں اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے قانون کے نام پر گستاخوں کی پشت پناہی کریں، وہ قوم کے غضب سے بچ نہیں سکتے۔
قانون کی کتابوں سے لے کر عدالتوں کی مسندوں تک، اگر گستاخانِ رسول کو بچانے کا یہ کھیل بند نہ کیا گیا تو یہ غیور قوم خود سڑکوں پر نکل کر اس ظالمانہ اور بوسیدہ نظام کو تہس نہس کرنا جانتی ہے۔
ناموسِ رسالت ﷺ پر کٹ مرنا ہمارا پہلا اور آخری فریضہ ہے۔ جو ہاتھ بھی آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی عزت و ناموس کی طرف اٹھے گا، اس ہاتھ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا امت اپنا فرضِ منصبی سمجھتی ہے۔