تم ہمارا مینڈیٹ چھینتے ہو
تم ہم پر گولیاں چلاتے ہو
تم ہمیں جیلوں میں پھینکتے ہو
تم ہماری خواتین پر ہاتھ ڈالتے ہو
تم ہمیں اذیتیں دیتے ہو
.
ہم تُمہیں کس مُنہ سے زندہ باد کہیں؟
#خان_کی_قید_ملک_کا_نقصان
عليمہ خانم انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی پہنچ گی ہے کيس آخری مرحلے ميں داخل کيس کی پيروی راجہ متين انجم اور فيصل ملک ايڈووکيٹ کر رہے ہيں
#خان_کی_رہائی_تک_لڑتے_رہنا_ہے
793 دن سے ایک باپردہ، غیر سیاسی گھریلو خاتون ناحق قید ہے۔
بشریٰ بی بی کا "جرم" صرف عمران خان کے ساتھ وفا نبھانا اور ظلم کے سامنے سر نہ جھکانا ہے۔
#حسینی_خان_بمقابلہ_یزیدی_نظام
🔥🇵🇰 قوم کا شیر، سلاخوں کے پیچھے بھی متحرک!
راجہ شہباز بھٹی ہیڈ موبلائزیشن کمیٹی شمالی پنجاب کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے دی گئی ہدایت پر کارکنان نے عمران خان کی رہائی کے لیے شاندار ریلی نکالی۔
عوام کا جوش، جذبہ اور ع��م یہ پیغام دے رہا ہے کہ
عمران خان ہمارے دلوں میں ہیں.
جشنِ آزادی مبارک پاکستان ! آج جناب عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے حلقہ PP15 اور انصاف یوتھ وِنگ نارتھ پنجاب کے تحریکی ساتھیوں نے مل کر ی�� ثابت کر دیا کہ تحریک ابھی زندہ ہے، ہماری سوچ آزاد ہے اور پاکستانی قوم اپنے محبوب قائد کے سنگ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری یہ تحریک کا صرف ایک مقصد ہے اور وہ اپنے وطنِ عزیز کی سلامتی و ترقی ہے ۔ ایک بار پھر میں راولپنڈی کی عوام اور خاص طور پر اپنے حلقے کے دوستوں کا بیحد مشکور ہوں ۔ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے ۔ آمین! پاکستان زندہ باد !!
آج کی راولپنڈی کی سب سے بڑی ریلی اسلام آباد ہائی وی بلاک کر دی۔
شاباش سمیر عباسی، سید عمر شاہ، قی��ر خان، ملک نعمان، ندیم ستی، ڈاکٹر ناہید نواز اور امداد حسین
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ ،ایم پی اے پی پی 11 چوہدری نذیر، سابق صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی قیصر خان اور راجہ ناصر محفوظ صدر میٹروپولیٹن کے ہمراہ ضمنی الیکشن سمبڑیال حلقہ پی پی 52 یونین ��ونسل دھنوالا کہ پولنگ سٹیشن 177 کا دورہ کرتے ہوئے
#سمبڑیال_کپتان_کا
#ڈھول_پہ_ٹھپہ
مختلف پولنگ سٹیشن سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا جا رہا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فخر نشاط واضح اکثریت سے جیت رہے ہیں
میں فارم 47 کی جعلی حکومت کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کے کارکنان پر امن ہیں خدارا انہیں انتشار کی طرف مت اکسایا جائے #سمبڑیال_کپتان_کا
#ڈھول_پہ_ٹھپہ
یہ ملک پاکستان کا دو دفعہ رہنے والا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہے جس کو نہایت اذیت میں رکھا ہوا ہے
عمران خان سمیت دیگر لیڈرشپ اور ورکرز کی رہائی کے لیے ہمیں جد و جہد کرنی ہو گی
#FreeImranKhan
ِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
انصاف یوتھ ونگ تحلیل — ایک جذبوں سے بھرپور سفر کا اختتام، لیکن جدوجہد جاری ہے۔
آج سے دس ماہ قبل مجھے انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی۔ یہ صرف ایک عہدہ نہیں تھا بلکہ ایک مقدس امانت تھی۔ میں نے ان دس ماہ میں اپنی تمام تر استطاعت سے بڑھ کر محنت کی، اور ربِّ ذوالجلال کا جتنا شکر ادا کروں، وہ کم ہے کہ اُس نے مجھے کامیابی عطا فرمائی۔
مشکل ترین حالات تھے — ہمارا لیڈر قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا تھا، پارٹی پر ریاستی جبر، پابندیاں، لاٹھیاں، آنسو گیس، اور ظلم کا بازار گرم تھا۔ ان سب کے باوجود، میں نے اپنے حصے کا چراغ جلایا۔
یوتھ ونگ کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کیا، اور اللہ کے کرم سے شمالی پنجاب کی یونین کونسل سطح کی تنظیم سازی مکمل کر کے آگے بڑھنا شروع کیا۔
لیکن یہ سفر تنہا نہیں تھا — میری ٹیم میرے ساتھ تھی۔
میں دل کی گہرائیوں سے اپنی ضلعی، پی پی، اور یونین کونسلز کی ٹیم��ں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے دلیرانہ انداز میں عمران خان کی رہائی کے لیے فرنٹ لائن پر جدوجہد کی۔
ہم نے پارٹی کی ہر کال پر لبیک کہا۔
ریلیاں، کنونشنز، جلسے، دھرنے — شمالی پنجاب کے نوجوان ہر جگہ سب سے آگے نظر آئے۔
چاہے وہ ڈی چوک کے لانگ مارچ ہوں یا ملک گیر احتجاج، یوتھ ونگ نارتھ پنجاب کے ٹائیگرز گولیاں، شیلنگ اور لاٹھی چارج کا سامنا کرتے رہے۔
یہ سفر قربانیوں سے بھرا ہوا تھا۔
ہمارا ایک نوجوان — شہید انیس ستی — راہِ حق میں قربان ہوا، اللہ اُن کے درجات بلند فرمائے۔
درجنوں نوجوان گرفتار ہوئے، مجھ سمیت ہر ضلع میں ایف آئی آرز کا سامنا کیا۔
صرف میرے خلاف 30 سے زائد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔
لیکن نہ میں جھکا، نہ میری ٹیم کا کوئی سپاہی — ہمارا حوصلہ بلند رہا۔
ہمارا واحد مقصد عمران خان کی رہائی اور ظلم کے نظام کا خاتمہ ہے۔
یوتھ ونگ تحلیل ہو چکی ہے، لیکن ہماری جدوجہد جاری ہے، بلکہ پہلے سے زیادہ پُرجوش ہوگی۔
اگر میں ایک ایک نام لکھوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا تو شاید یہ تحریر مکمل نہ ہو، اور کوئی نام رہ جائے —
لہٰذا، میں تمام نوجوانوں، ضلعی و ذیلی تنظیمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
آپ سب نے میرے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی ہے۔
میں شکر گزار ہوں:
•وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب
•آرگنائزر یوتھ ونگ خالد خورشید صاحب
•سابق صدر یوتھ ونگ مینا خان آفریدی صاحب
• سردار طیب حیدر بھائی
•اور تمام قائدین کا، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
اگر آئندہ بھی پارٹی کوئی ذمہ داری دیتی ہے تو ان شاء اللہ میں اسے پوری دیانتداری سے نبھاؤں گا۔
لیکن یاد رکھیں، ایک ذمہ داری ایسی ہے جو ہم سب پر فرض ہے — عمران خان کی رہائی
اس کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔
میں اور میری ٹیم ہر چوک، ہر گلی، ہر عدالت، ہر جلسے میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔
عمران خان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد