Finally got my hands on the Wave 3 card! 💎
Thank you @monad team for always showing love to the community.
The journey with Monad has been incredible so far, and I’m hyped to see how this ecosystem continues to evolve. 🤝
#Monad 💪
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جو چیز جہاں ضرورت ہو، وہاں ہی اچھی لگتی ہے۔ رہی بات عورت کو شناخت نہ دینے کی، تو عرض ہے کہ صرف ایک سم مرد کے نام ہونے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ عورت کی کوئی شناخت نہیں۔ ہمارے معاشرے میں اکثر مائیں یا بہنیں (خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں) فرنچائز کے چکر لگانے اور بائیو میٹرک کے جھنجھٹ سے بچنے کے لیے گھر کے مرد سے ہی سم لانے کا کہتی ہیں۔ اسے 'واردات' سمجھنا زیادتی ہے۔
اس لیے یہ آپ کا مسئلہ بھی نہیں ہے، جس کے گھر کا معاملہ ہے اسے اسی گھر تک محدود رہنے دیں۔ کیا معلوم کہ وہ کن وجوہات کی بنا پر نیا نمبر نکلوانے پر آمادہ نہ ہوں۔ محض ایسی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
جو انسان خود بتا رہا ہے کہ وہ اسلام اباد میں نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ لوکیشن چینج کرتا ہے کسی بھی کام کے سلسلے میں اور ضروری نہیں کہ ہر لوکیشن پر ہر نیٹ ورک کام کرے تو اس وجہ سے انسان کو مختلف نیٹ ورک کی سم ضرور پڑتی ہیں۔
اور ہمارے ہاں گھر میں استعمال ہونے والی سم اکثر گھر کے بڑے مرد کے نام پہ ہی ہوتی ہیں۔
نقطہ چینی کرنے کے بجائے سوچ کو بدلیں۔