بزرگ نذر محمد کو سپریم کورٹ میں وکیل کی تلاش —
اے وحید مراد
پنجاب کے ضلع نارروال سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ نذر محمد سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ملے، پوچھ رہے تھے کہ آپ وکیل ہیں؟
بتایا کہ نہیں۔
مسئلہ پوچھا تو بتانے لگے کہ:
میرا کیس بغیر سُنے خارج ہو گیا ہے کیونکہ وکیل کو ہارٹ اٹیک ہوا، وہ پیش نہ ہو سکا تو عدم پیروی پر عدالت نے فیصلہ کر دیا، اب مقدمے کو بحال کرانے کے لیے کوئی وکیل دیکھنا ہے۔
رات کو گھر سے روانہ ہوا تھا، رات گئے کی بس میں لاہور سے یہاں پہنچا ہوں، بس میں ہی ایک بندہ ملا جو سپریم کورٹ میں نوکری کرتا ہے۔ وہ یہاں تک بھی لے آیا۔ صبح چاہے ناشتہ بھی اُسی نے کرایا اور اب یہاں بیٹھ کر انتظار کر رہا ہوں مگر کافی دیر ہو گئی ہے۔ (دو بج چکے تھے)۔
فائل دکھائی تو اُس پر وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی کا مختصر حکم نامہ تھا کہ عدالتی عملے کے مطابق اپیل کنندہ کے وکیل اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈ دونوں کو موبائل فون پر سماعت کی تاریخ کے حوالے سے میسج کر کے اطلاع دی گئی تھی مگر وہ حاضر نہ ہوئے، اس سے لگتا ہے کہ اپیل کنندہ کو مقدمہ آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں تو خارج کیا جاتا تھا۔
یہ کیس پہلے 21 اور بعد ازاں 28 اپریل کو آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا۔
وکیل کو گزشتہ برس اگست میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ اُس کے بعد سے وہ وکالت نہیں کر رہے اور گھر میں بستر علالت پر ہیں۔ (یہ بابا نذر محمد کے ہاتھ میں موجود ڈائری سے معلوم ہوا)۔
کیس میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ بھی فوت ہو چکے ہیں جنہوں نے مقدمہ سماعت کے لیے مقرر ہونے پر وکیل کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بتانا تھا یا خود پیش ہو کر اگلی تاریخ لینی یا براہ راست اپیل کنندہ نذر محمد سے رابطہ کرنا تھا۔
اپریل میں خارج ہوئے کیس کا نذر محمد کو اکتوبر میں معلوم ہوا۔ اُس نے گزشتہ ماہ لاہور میں سپریم کورٹ کی رجسٹری سے عدالتی حکمنامے کی تصدیق شدہ نقل حاصل کی۔
اور اب سپریم کورٹ کی مرکزی عمارت پہنچا۔
نذر محمد کی ضلع نارووال میں 31 کنال زمین ہے جس کی تقسیم اُس کے مطابق ٹھیک نہیں ہوئی۔ وہ کہتے ہیں کہ ماڑی (خراب) مجھے ملی، تے چنگی (اچھی) چچا زاد بھائیوں کو مل گئی ہے۔
زمین تایا کی تھی جس کی اولاد نہ تھی تو وراثت ہمیں مل گئی۔
تقسیم پر اعتراض کیا اور ریونیو بورڈ (محمکہ مال) کے افسر اور چچا زاد بھائیوں کو فریق بنا کر مقدمہ دائر کیا۔ وہاں سے خلاف فیصلہ آیا تو ہائیکورٹ چلے گئے۔ وہاں سے بھی فیصلہ خلاف ہی ہو گیا تو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ یہ سنہ 2018 میں دائر کی تھی۔
اس کے بعد گزشتہ برس وفاقی آئینی عدالت قائم ہو گئی۔ نذر محمد کا مقدمہ بھی وہاں منتقل ہو گیا مگر اُس کو کسی نئی عدالت کا علم نہیں۔ مقدمہ آئینی عدالت نے خارج کیا ہے مگر عمر رسیدہ نذر محمد سپریم کورٹ کا ہی بتاتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپیل وہیں کی تھی۔
عدالت کے فری لیگل ہیلپ لائن پر کال کی تو وہاں سے بھی اُن کو کہا گیا کہ کوئی وکیل کر لیں مقدمہ بحال ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیسیلیٹیشن سینٹر گئے تو بتایا گیا کہ تین بجے تک وقت تھا اب کل آئیں۔
کل (13 اکتوبر) کو پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت اپنے قیام کا ایک سال مکمل ہونے پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جشن منا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ نئی اور آئینی عدالت کے قیام سے عام لوگوں کے مقدمات کی سماعت میں آسانی و سہولت پیدا ہوگی۔
اس نئی عدالت پر ایک سال میں لگ بھگ 11 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ ہو چکے ہیں۔
بابا نذر محمد کہتے ہیں کہ وہ بڑی مشکل سے 2500 روپے میں بس کا ٹکٹ کر کے یہاں تک پہنچے ہیں۔ اُن کو کس طرح سمجھا جائے کہ جسٹس امین الدین کی ماہانہ تنخواہ 45 لاکھ روپے ہے۔
کچھ لوگ اس ہائبرڈ سسٹم کے اندر بیٹھے اس کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے بعد عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کی ضرورت تھی نا کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن لانچ کر کے عام آدمی کو نئے نظام سے بدظن کرنے کی۔ اسی طرح پنجاب میں پیرا فورس والے دکانداروں کو تنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ آج فیصل آباد کی ایک تصویر دیکھی گھوم پھر کر چیزیں بیچنے والوں کا سامان ضبط ہو رہا ہے۔ یعنی ہر وہ چھوٹے سے چھوٹا کام کیا جا رہا ہے کہ صرف پی ٹی آئی کے حامی ہی نہیں ہر عام آدمی بھی اس نظام سے بد ظن ہو جائے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن اس وقت کئے جاتے ہیں جو آپریشن کرنے یا حکم دینے والوں نے خود کسی قسم کا تجاوز نہ کیا ہو۔ عام آدمی سے قانون کی عملداری کی توقع صرف اسی وقت کی جانی چاہیے جب اوپر سب آئین و قانون کے مطابق چل رہے ہوں۔
شاید ہر عام آدمی کے دل میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد ہارڈ سٹیٹ کا تصور اجاگر کرنا ہو مگر اس طرح ریاست ہارڈ نہیں سافٹ ہو جاتی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہارڈ سٹیٹس ہیں۔ حکومتی پالیسیوں پر تنقید نہیں کی جا سکتی مگر آپ عوام میں جائیں تو ان دونوں ممالک کی حکومتوں نے عوام کو اتنی سہولیات دی ہیں کہ وہ اپنی حکومت کے گن گاتے ہیں۔ غریب کے منہ کا نوالا چھیننے سے ریاست ہارڈ سٹیٹ نہیں بنتی بلکہ اس طرح کے اقدامات دراصل لاوا پکانے والی بات ہے۔ اب نہ جانے کون ہے جو سسٹم کے اندر بیٹھ کر سازشیں کر رہا ہے۔ ہر قسم کی اپوزیشن نہ ہونے کے بعد عام آدمی کو اپوزیشن بنانا چاہتا ہے۔ اس ہائبرڈ نظام کے بانیوں کو چاہیئے وہ ان عناصر کو تلاش کریں جنہوں نے گورنر راج کے فوری بعد صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم جاری کروایا۔
ہماری نہ سنئے اوروں کی سن لیجئے
ہم گناہگارو ں کی بات کس نے سننی ہے لیکن جب اسی ادارتی صفحے پر لکھنے والے ہمارے کولیگ خورشید ندیم‘ جو بہت معاملہ فہم انسان ہیں‘ کہنے پر مجبور ہو جائیں کہ ملک میں ایک ہی ذکر یعنی ذکرِ عمران رہ گیا ہے جس میں لوگوں کی دلچسپی ہے تو مملکتِ خداداد کے تمام حلقوں کو بات سمجھ جانی چاہیے کہ معاملات کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔ کب سے آپ براجمانِ اقتدار ہیں‘ کچھ قابلیت کی جھلک دکھائی دیتی تو طلسمِ عمران کو اب تک ٹوٹ جانا چاہیے تھا۔ حقیقت البتہ یہ ہے کہ ٹوٹنے کی بجائے تبدیلیٔ اقتدار کے ساڑھے تین سال بعد طلسم مضبوط ہو چکا ہے اوراگلوں کے اعصاب کا وہ حال ہو گیا ہے جس کی صحیح جانچ کوئی حکیم لقمان ہی کر سکتا ہے۔
حلقۂ اختیار کہتے نہیں تھکتے کہ یہ تو ایک کلٹ ( cult) ہے جس میں اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کے نوجوان مبتلا ہوچکے ہیں۔کلٹ ہی سہی لیکن آپ میں کچھ ہوتا‘ آپ کچھ کر دکھاتے‘ تو کلٹ کی کشش میں کمی آ جانی چاہیے تھی۔ لیکن غریبوں کا جینا دوبھر ہو جائے اور آپ کے طرف سے صرف بیانات ہی رہ جائیں تو اس ملک کے لوگوں نے آپ کی طرف تو نہیں دیکھنا ۔ اور اگر کوئی کلٹ تھا تو نالائقیوں کے ایک لمبے سلسلے سے اُس کو تقویت پہنچ رہی ہے۔بااختیار حلقوں کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آ رہی کہ اڑھائی سال کی گرفتاری اور جماعت پر صعوبتوں کے بعد چراغِ مندر کی روشنی اندھیروں میں زیادہ شدت سے جگمگا رہی ہے۔ کارکردگی آپ کی یہ کہ ٹھیہ بانوں اور ریڑھی والوں کے پیچھے آپ پڑے ہوں‘ کسان اور کسان مزدور کی دنیا تباہ حال کر دی گئی ہو اور آپ سمجھیں کہ عوام نعرے آپ کے لگائیں گے اور کوئی طلسم تھا تو اُسے بھول جائیں گے۔
کس دنیا میں آپ رہ رہے ہیں؟ 2024ء کے الیکشن میں کون سا حربہ دبانے کا اختیار نہیں کیا گیا تھا لیکن پھر بھی مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں 14نشستوں میں سے معتوب جماعت 10نشستیں جیت گئی تھی۔ یہ سب جو پتا نہیں اپنے آپ کو کون سی توپ سمجھتے ہیں پِٹ کے رہ گئے تھے۔ جتنا چاہیں یاسمین راشد کو قید میں رکھیں لیکن لاہور سے ایک گواہی تو ڈھونڈ نکالیں کہ یاسمین راشد نے قائدِ محترم کو عبرتناک شکست نہیں دی تھی۔ خود فریبی کا اپنا مزہ ہے لیکن اس کی کوئی حد توہونی چاہیے۔ جب خود کو بھی معلوم ہے کہ اقتدار میں بٹھائے گئے ہیں تو پھر گھمنڈ کیسا؟
البتہ تکلیف کا اندازہ لگانا ضروری ہے۔ اصل تکلیف یہ کہ اتنی مصیبتوں کے بعد قیدی نمبر فلاں جیل جوانمردی سے کیوں کاٹ رہا ہے۔ چیخ وپکار سلاخوں کے پیچھے سے کیوں نہیں آ رہی جیسا ایک زمانے میں پلیٹ لیٹس (Platelets)کی کمی کا طوفان برپا تھا۔ حلقۂ اقتدار میں کتنے ہی ایسے تھے جو کہتے نہیں تھکتے تھے کہ نشے کا عادی ہے‘ دو دن محرومیٔ نشہ برداشت نہیں کر سکے گا۔ ایسے طرم خانوں کو شر م کیا آنی ہے بس ناقابلِ برداشت تکلیف لاحق ہے کہ قیدی ٹوٹ کیوں نہیں رہا‘ منتوں اور ترلوں پر کیوں نہیں آ رہا۔
قیدی کی غلطی نہیں‘ غلطی آپ کی ہے کہ اپنے اور قیدی میں فرق سمجھنے سے آپ یکسر قاصر ہیں۔ اس حقیقت سے کیا انکار ممکن ہے کہ جب آج کے سرخیل کہیں کے بھی نہ تھے تو کرکٹ کی کامرانیوں کی وجہ سے قیدی عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا تھا۔ جب ہم کچھ نہ تھے وہ بہت کچھ تھا۔ یہ حقیقت آج کے نوابزادوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ نہ وہ یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ اقتدار گیا یا چھین لیا گیا‘ مقدمات قائم ہوئے‘ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں‘ سزائیں سنائی گئیں اور طلسم ٹوٹنے کی بجائے وہاں تک پہنچ چکا ہے کہ نہ چاہنے والے بھی کہنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان کے علاوہ کوئی موضوع نہیں رہا جس میں لوگوں کی دلچسپی ہو۔
ہمارے سمجھدار اتنی بات کیوں نہیں سمجھ سکتے کہ زور زبردستی کی ایک حد ہوتی ہے‘ اُس کے بعد غالب والی بات آ جاتی ہے کہ مشکلیں مجھ پر اتنی پڑیں کہ آساں ہوگئیں۔ آئین کا کھلواڑ کر دیا‘ اُس سے کیا حاصل ہوا؟ عدلیہ کے ساتھ جو کرنا تھا کر دیا‘ کیا ایسا کرنے سے کچھ عزت کمائی گئی ہے؟ محترم وزیر قانون کو سوچنا چاہیے کہ جتنا تخلیقاتِ ترامیم میں وہ ہنر دکھا رہے ہیں اس سے کون سا مقصد حاصل ہو رہا ہے؟ قیدی کا طلسم ٹوٹ جاتا پھر ہم بھی آپ کے ہنر کی داد دیتے۔ داد کیا آپ کے ہاتھ پر بیعت ہو جاتے۔ لیکن اتنا تو دیکھیں کہ قیدی اپنی کوٹھڑی میں بند ہے‘ اُس سے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی ہے‘ اور پھر بھی ساری کی ساری قومی گفتگو اُس کے گرد گھوم رہی ہے۔ اگر ایک طرف کلٹ ہے تو دوسری طرف فوبیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ سارے کے سارے پردھان اس وقت اس فوبیا میں مبتلا ہیں۔
ان سب میں سے سمجھدار شخص ہمارے دوست رانا ثنا اللہ ہیں۔ منجھے ہوئے اور سیاسی سوچ رکھنے والے۔ جہاں ان کے اردگرد بہت سے پہلوان سیاسی سوچ سے بالکل عاری ہیں لیکن رانا صاحب سے بھی کوئی پوچھے کہ جب بھی آپ گفتگو فرماتے ہیں سوائے قیدی نمبر فلاں کے کوئی اور موضوع آپ کے لبوں پر نہیں آتا۔ سچ تو یہ ہے کہ کتنے وزیر ہیں جو اس موضوع کو نہ چھیڑیں تو اُن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہتا۔ گزارش ہی کر سکتے ہیں کہ ایسا کب تک چلے گا۔ ساڑھے تین سال کی تھانیداری ہم نے دیکھ لی‘ کیا حالات بہتر ہوئے ہیں‘ کیا حالات آپ کی گرفت میں ہیں؟ ہم پنجاب والے ایک بلبلے میں رہ رہے ہیں کیونکہ ہم شورش زدہ علاقوں سے دور ہیں‘ ہمیں کوئی صحیح اندازہ نہیں کہ پختونخوا اور بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے۔ کون ہم پنجاب والوں کو بتائے کہ بلوچستان کے وسیع علاقے نو گو ایریا بن چکے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے کتنے جنوبی اضلاع ہیں جہاں کی سکیورٹی صورتحال مخدوش سے کہیں زیادہ آگے ہے۔ معیشت کا جو حال ہے کسی معاشی دانشور سے مت پوچھیں دیہاڑی دار مزدور سے پوچھیں۔ بڑے بڑے عہدیدار معتوب جماعت کے لیڈر پر کبھی ایک لیبل چسپاں کرتے ہیں کبھی دوسرا۔ ان لیبلوں سے عوامی رائے میں ذرا برابر بھی تبدیلی آئی ہے؟ زبردستی نہ ایوب خان کی رہی نہ ضیا الحق کی نہ پرویز مشرف کی۔ زبردستی کی داستانیں کبھی ہمیشہ کے لیے رہی ہیں؟
زیادہ زعم اس وقت ٹرمپ کی تھپکی کا ہے۔ وہاں سے آشیرباد مل گئی تو فکر کاہے کی۔ ٹرمپ کی چار سالہ مدت کا ایک سال تو گیا۔ اگلے انتخابات کی تاریخ آئے گی تو ٹرمپ جا چکے ہوں گے۔ پر چھوڑیں ان دو رکی کوڑیوں کو۔ یہ پچھلا سال ختم ہوا ہے اور اگلے سال کے تخمینے اور اندازے لگائے جا رہے ہیں۔ کون دعویٰ کر سکتا ہے کہ جو مسائل 2025ء میں حل نہیں ہو سکے اس آنے والے سال میں حل ہو جائیں گے؟ معیشت بہتر ہو جائے گی‘ باہر سے پیسے آنے لگیں گے‘ ایکسپورٹ ہماری بڑھنے لگے گی۔ کیا ہم دیکھ نہیں سکتے کہ ہر چیز ہر شعبہ منجمد ہوکے رہ گیا ہے۔ قومی زندگی جمود کا شکار ہے۔ فیصلہ ساز مخصوص قیدی کے سائے سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پا رہے۔ تاہم قوم کو نوید سنائی جارہی ہے کہ پاکستان کی عالمی حیثیت بہت بڑھ گئی ہے اور ادھر اُدھر کے ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ ایاز قدرِخود بشناس۔ جیسے عرض کیا خود فریبی کا اپنا لطف ہے لیکن اس کی کوئی حدتو ہونی چاہیے۔
گزشتہ تین برسوں سے ریاستی بیانیہ عوام میں اس لیے مقبول نہیں کہ اسے گھڑنے والوں نے کبھی یہ جاننے کی زحمت ہی نہیں کی کہ ملک کی 65 فیصد نوجوان آبادی کیا سوچتی ہے، کیا محسوس کرتی ہے، اور کس زبان میں بات سمجھتی ہے۔ ساٹھ سالہ بابے 25-30 سال کے نوجوان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی انہی کے بوسیدہ اور فرسودہ زاویوں سے دنیا کو دیکھے۔ یہ انسانی شعور کی توہین ہے۔
آج کی نسل اور اس کے بعد آنے والی نسلیں نہ پریس کانفرنسوں سے اپنی رائے بنائیں گی، نہ مولویوں کے وعظ و خطبات سن کر سمت متعین کریں گی۔ یہ وہ نسل ہے جو سوال کرتی ہے، دلیل مانگتی ہے، اور سچ کو خود پرکھنا چاہتی ہے۔ اسے احکامات نہیں، مکالمہ چاہیے۔ خوف نہیں، اعتماد چاہیے۔
اگر واقعی ریاست کو اپنا بیانیہ زندہ رکھنا ہے تو سوچ بدلنی ہوگی۔ یہ وقت course correction کا ہے۔ ورنہ انجام یہی ہوگا کہ وہی پرانی دیوار، وہی پرانا سر اور ہر بار پہلے سے زیادہ زور سے ٹکر ۔۔
(رضوان غلزئی)
اس ٹویٹ کو زیادہ سے زیادہ Retweet کریں تاکہ یہ پیغام تمام بیوروکریٹس اور اربابِ اختیار تک پہنچے
پاکستان کی تباہی اور بربادی میں سب سے بڑا کردار بیوروکریسی کا رہا ہے۔ اندازاً 70 فیصد پاکستانی بیوروکریسی کرپشن میں ملوث ہے۔ بیوروکریسی میں وہ تمام سرکاری ملازمین شامل ہیں جو ریاست سے تنخواہ لیتے ہیں، جن میں پولیس، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے شامل ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ نیشنل سول سروس اکیڈمی لاہور میں افسران کی حقیقی معنوں میں تربیت کی جائے۔ انہیں اخلاقیات سکھائی جائیں اور یہ شعور دیا جائے کہ وہ عوام کے خادم ہیں، عوام کے نوکر ہیں، اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے انہیں تنخواہ دی جاتی ہے۔ سرکاری عہدے پر بیٹھ کر خود کو بادشاہ سمجھنے کی سوچ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
اگر بیوروکریسی درست ہو جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے، بصورتِ دیگر اگلے 50 سال بھی پاکستان کو آئی ایم ایف کے سہارے ہی چلنا پڑے گا، جیسا کہ گزشتہ 78 سالوں سے ہوتا آ رہا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ یا تو سول سروس کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے یا اس میں سنجیدہ اور مؤثر اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔
حکومتوں کو بھی چاہیے کہ اہم عہدوں پر وفاداری کی بنیاد پر افسران تعینات کرنے کے بجائے خالصتاً میرٹ کو ترجیح دیں۔ اسلام آباد کی مثال لے لیں، جہاں اس وقت صرف تین سرکاری آفسران پورا شہر چلا رہے ہیں ان تینوں کی تعیناتیاں میرٹ کے بجائے وفاداری کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ پولیس ڈکیتیوں، چوریوں اور وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
یہی صورتحال پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی ہے، جہاں 90 فیصد تعیناتیاں میرٹ کے بجائے رشتہ داری یا سیاسی وفاداری کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔ اس طرزِ عمل سے نہ صرف سول سروس کا نظام تباہ ہوتا ہے بلکہ ملک ترقی کے بجائے مسلسل تنزلی کا شکار رہتا ہے۔
@MaryamNSharif@fawadchaudhry@iqrarulhassan@HamidMirPAK@asmashirazi@AsadAToor@mustafa_nawazk@realrazidada
رات کے اس پہر سردی کی رات میں یہ بہنیں سڑکوں پر صرف اس لیے موجود ہیں کہ ملک میں آئین اور قانون کو ماننے والا کوئی نہیں یہ بہنیں ہر ہفتے قانون کا احترام کرتے صرف اسی روز اپنے بھائی سے ملاقات کو آتی ہیں مگر ملاقات نہیں ہونے دی جاتی۔ اس غنڈہ گردی پر میڈیا، عدالتیں سب خاموش ہیں نہ کوئی مذمت کرتا ہے نہ کسی کو انسانی حقوق یاد آتے ہیں اور ایک بھجوائی گئی خبر سارا دنیا میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہے۔
لاہور عریبک لینگویج سنٹر کے تحت
آن لائن اور آن سائیٹ
🔶 عربی سیکھنے کا شاندار موقع
🗓️ آغاز کورس 8 دسمبر 2025
کورس میں ایڈمیشن کے لیے آن لائن فارم فل کریں:
https://t.co/0BMysz5KLN
مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
0326 4263616
03124605990
سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران دیگر صحافیوں کے ہمراہ میں بھی کل موجود تھا اتنا کریڈٹ تو اس کو دینا بنتا ہے وہ ملاقات کے لئے مخصوص صحافیوں کو نہیں بلا رہا کہ اس پر کوئی سخت سوال نا ہو پھر جو جو صحافی ان سے ملاقات کے دوران موجود تھے ان سے اس نے کھل کر بات کی بغیر کسی پابندی کے ہر قسم کے سوال بھی لئے جہاں اس کی غلطی تھی تسلیم بھی کیا تحمل مزاجی سے ہر سوال کا جواب بھی دیا جو لاجک وہ اپنے اکثر جوابات میں دے رہا ہے اس کو بھی آپ فوری جھٹلا نہیں سکتے پھر یہ بھی نہیں کہتا آف دا ریکارڈ ہے تاکہ بات بھی ہو جائے اور رپورٹ بھی نا ہو جو سچ اس نظام کے بارے میں سب کو پتہ ہے اس کی ہمت کو داد دیں وہ سچ وہ صحافیوں کے سامنے بول رہا ہے بظاہر اپنے امور میں ابھی تک انتہا پسند بھی نہیں مزاکرات مل بیٹھ کر بات کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے متفقہ لائحہ بنانے کے لئے تیار ہے دو باتیں جن پر قدر رنجیدہ ہے وہ یہ ہے کہ اس سے اڈیالہ جیل کے باہر یہ سوال کیوں کیا گیا کہ کیا خیبرپختونخواہ پاکستان سے الگ ہونا چاہتا ہے ؟ وہ کہتا ہے یہ گھٹیا سوال ہے ہماری حب الوطنی پر سوال کیوں اٹھایا جاتا ہے جب سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ خیبرپختونخواہ ہے قربانیاں بھی سب سے اس ملک کے لئے اسی صوبے نے دیں ہیں دوسرا یہ کہ اس کے صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جو کاروائیاں ہو رہی ہے ان میں نا ان کی حکومت نا پولیس کو آن بورڈ کیا جاتا ہے اس کا کہنا ہم بھی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں امن جرگہ بھی بلایا اور حل بھی ہم نکال سکتے ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی آخری بات یہ ہے کہ وہ کہتا 7 دفعہ میں اڈیالہ جیل کے باہر گیا خط لکھے وزیر اعظم کو بتایا وزیر اعلی پنجاب کو لکھا لیکن میری ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی میں سپریم کورٹ ہائی کورٹ گیا ہوں میں چار کروڑ عوام کے صوبے کا نمائندہ ہوں میری بات نہیں سنی جارہی ہے میں ریکارڈ کی درستگی کے لیے تمام آپشن بار بار استعمال کر رہا ہوں تاکہ بعد کوئی گلہ نا کرے کیونکہ اگر ہمیں دیوار سے لگائے گا تو ہم نے کچھ ردعمل تو دینا ہے اگر یہی صورت حال رہی پھر فیصلہ عوام ہی کریں گے
کالم۔ تحریر ذوالقرنین حیدر
ستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی
بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔
ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترامیم کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ کہیں آرٹیکل 243تھی زیر بحث ہے تو کہیں صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات جارہی ہے۔ مگر جو سسٹم سے جڑی بات ہے وہ دراصل مجسٹریٹی نظام کی واپسی کی بات ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم نے1860میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی تسلط میں یہ قانون بنایا گیا جس میں ملکی اداروں کا نظام ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے سپرد کیا گیا۔ دوسرے لفظوں میں وہ بھی ایک طرح کا وائسرے تھا۔ پولیس سے لیکر تمام ادارے انہی کی مرہون منت ہوا کرتے تھے۔ مگر وقت بدلہ حالات بدلے اور بالآخر مشرف دور میں اس قانون سے جان چھڑا لی گئی اور پولیس آرڈر 2002 لایا گیا۔ جس کی وجہ سے پولیس اپنے فیصلوں میں کسی حد تک آزاد ہوئی اگرچہ یہ بھی سچ ہے کہ آج بھی پولیس آرڈر 2002اپنی اصل روح کے مطابق نافذ نہیں ہو سکا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے پولیس نے گزشتہ بیس سالوں سے امن اوامان کی صورتحال کو سنبھالا ہوا ہے۔ نئے ادارے بنا دئے گئے۔ اختیارات تقسیم ہوئے۔ ایک طرف روزگار کے مواقع ملے تو دوسری طرف کئی معاملات میں عوام کو بھی سہولت میسر آئی۔ اب اگر بات کی جائے کہ مجسٹریٹی نظام واپس لایا جائیگا تو ہوگا کیا۔ دراصل اب تک تین مرتبہ یہ کوشش کی جا چکی ہے پولیس آرڈر واپس ہو مگر ایسا نہ ہوا۔ اس بار پھر سے ایک کوشش کی گئی ہے۔ نظام واپس آنے سے پولیس آرڈر ختم ہو جائیگا۔ نئے بنائے جانے اداروں کو بھی ختم کرنا پڑ جائیگا۔ یہاں تک کہ عدلیہ کی طاقت بھی کم ہو جائیگی کیونکہ عدلیہ کے اختیارات بھی ایگزیکٹو کے پاس آجائیں گے۔ پھر ہوگا بادشاہی نظام بادشاہ کو کیا پسند ہے اسی کے مطابق آپ کو بھی چلنا ہوگا۔ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی ہو یا امن وامان کا معاملہ پولیس اپنی جانیں قربان کر رہی ہے۔ دھرنے ہوں یا احتجاج نمٹا جارہا ہے۔ مگر اس کے بعد صاحب کا ایک حکم ہوگا اور پورا شہر اسی پر چلے گا۔ آج اگر پولیس اختیارات سے تجاوز کرتی ہے تو آپ کے پاس کئی فورم ہے آپ عدلیہ سے بھی ریلیف لے سکتے ہیں مگر یہ اختیارات بھی کم ہو گئے تو جو ریلیف مل رہا ہے اس سے بھی جائیں گے۔ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈنینس میں بھی تمام اختیارات سیکرٹری کو دئیے گئے اس سے تو اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا راگ جو الاپا جاتا ہے وہ بھی ختم ہو گیا۔ دنیا کے تمام ملکوں میں ایسے قوانین ختم ہو چکے ہیں یہاں تک کے برطانیہ بھی اس نظام سے باہر آچکا ہے۔ مگر ہم نے ایک بار پھر فرسودہ نظام کو اپنانے کی کوشش میں ہیں۔ یہ سپشلائیزیشن کا دور ہے نا کہ جنرلائزیشن کا دور
مجوزہ لائے جانے والے نظام سے عدلیہ اور پولیس کو جہاں دھچکا لگے گا وہاں عوام بھی شدید متاثر ہوگی۔ جس کی واضح مثال تھری ایم پی او کے آرڈر ہیں کہ صاحب کو پسند نہیں کہ آپ ان کے سامنے آئیں اور پھر آپ ان کے اگلے حکم تک ااندر ہی رہیں گے۔ یہی کچھ برطانوی راج میں بھی ہوتا تھا۔ جس کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اس بات کا احساس ہوا کہ اس نظام سے جان چھٹرائی جائے۔ نظام سے جان تو چھڑا لی گئی مگر اس نظام کا مائنڈ سیٹ ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اسی لئے ایک بار پھر کوشش کی جارہی ہے کہ عدلیہ کے اختیارات کم ہوں جو واپس ایگزیکٹو کو دئیے جا سکیں۔ پولیس پھر سے مجسٹریٹ کے تابع ہو۔
ایک ملاقات کی انتہائی معمولی سی بات تھی جو کہ سہیل آفریدی کا آئینی و قانونی حق بھی ہے لیکن کیا آپکو یہ احساس ہو بھی رہا ہے کہ آپکی بچگانہ ضد لہجوں کو کتنا تلخ کر رہی ہے؟ نہ کراوئیں آپ ملاقات، کیا فرق پڑ جائے گا اس سے؟ نقصان سہیل آفریدی یا عمران خان کا نہیں بلکہ آپ کے بھرم کا ہو رہا ہے۔ بھرم تو خیر پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا، اب تو صرف مضمحل سا ایک تعلق باقی تھا وہ تو کم از کم نہ توڑیں اپنے عوام سے۔ سب جانتے ہیں کہ آپ ضد کے پکے ہیں، آپ ہمیشہ ضد پوری کرتے آئے ہیں اور ملک اندر سے کھوکھلا ہوتا گیا۔ اب بھی پوری کر لیں لیکن اب اس ملک کے پاس مزید کھونے کو کچھ نہیں بچا
پاکستان افغانستان کے بیچ مذاکرات سے بات نہیں بنی ۔ اگر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اسکا دوسرا مطلب ہے تصادم یا جنگ ۔ جان کی امان پا کر فیصلہ سازوں سے ایک سوال تو کیا جا سکتا ہے نا کہ افغان پالیسی دوسری لفظوں میں اسٹریٹیجک ڈیپتھ کی ناکامی کا سہرا کس کے سر باندھنا ہے ؟ جن چند لوگوں نے تب قومی مفاد کے نام پر سب کچھ کیا آج جب وہ آگ ہمارے گھر پہنچ چکی تو اس غلطی کا اعتراف یا کوئی احتساب ہوگا ؟ اس سارے قضیے میں تو کسی سیاستدان کو بھی بلی نہیں چڑھایا جاسکتا کیونکہ وہ کبھی اتنے قابل سمجھے ہی نہیں گئے کہ قومی مفاد ، قومی سلامتی یا خارجہ پالیسی کے باریک نکتے طے کرسکیں ۔ اب بھی انھے واہ وہی جذباتیت دکھائی دے رہی پاکستان کے پاس بہت سارے آپشنز ہیں جن کو بروئے کار لانا چاہیے ۔ غصہ اپنی جگہ ریاستیں انتہائی یا آخری آپشن بلکل ابتدا میں استعمال کرنے پر تُل جائیں تو یہ کوئی دوراندیشی نہیں ہوتی