اپنی قدر لوگوں کی رائے سے نہیں اپنے کردار، اپنے اعمال اور اللہ کے ساتھ اپنے تعلق سے پہچانیے جو دل اللہ کی رضا میں سکون ڈھونڈ لیتا ہے وہ لوگوں کی توجہ کا محتاج نہیں رہتا اپنی توانائی دوسروں کی توجہ حاصل کرنے پر نہیں بلکہ خود کو بہتر بنانے پر لگائیں۔
💫
کبھی اپنی انا نہیں اپنی آخرت کو جیتنے کی کوشش کریں معاف کر دینا اسی جیت کا آغاز ہے۔جو دل معاف کرنا جانتا ہے وہ نفرت کا بوجھ نہیں اٹھاتا سکون ہمیشہ معافی کے بعد آتا ہے۔
زندگی بہت مختصر ہے ہر شخص اپنی جگہ کسی نہ کسی الجھن میں مصروف ہے اگر ہم کسی کے سفر کو آسان نہیں بنا سکتے تو کم از کم اپنے تجسس اور تبصروں سے اُن کے راستے کے پتھر نہ بنیں اپنی توجہ کو دوسروں کی خامیوں سے ہٹا کر اپنی ذات کی تعمیر پر لگانا ہی حقیقی دانشوری ہے۔
انسان بہت جلد باز ہے، وہ چاہتا ہے کہ سب کچھ اس کی مرضی سے ہو جائے۔ لیکن جب ہم ماضی پر نظر ڈالتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ جو ہمارے حق میں بہتر تھا وہی اللہ نے کیا۔ یہ اس کی محبت ہی تو ہے کہ وہ ہماری نادانیوں کے باوجود ہمارے معاملات کو بہترین ترتیب دیتا ہے۔
ہر توجہ دینے والا شخص اگنور کرنے میں ماہر ہوتا ہے کوشش کریں جب کوئی آپ کو توجہ دے تو اسے ہضم کریں ورنہ اگر نوبت اگنور کرنے کی آئی تو آپ کو اپنی موجودگی پر بھی شک ہونے لگے گا۔