میرے وطن میرے بس میں ہو تو
تیری حفاظت کروں میں ایسے
خزاں سے تجھ کو بچا کے رکهوں
بہار تجھ پہ نثار کر دوں
تیری محبت میں موت آئے
تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش
Freedom Has A Price Not Everyone Can Pay Our Ancestors Gave Their Blood To Let Us Breath In The Taste Of Freedom Don’t Forget The Cause پاکستان کا مطلب کیا لا اله الا الله محمد رسول الله #HappyBirthdayDearPakistan
جب تیل کی قیمت بڑھا رہے تھے تو درباری راتب خور کہتے تھے یہ جنگ کی وجہ سے عارضی اضافہ ہے اب جنگ رکے بھی کافی وقت ہو گیا مگر پاکستان میں قیمت کم کرنے سے اس حکومت نے انکار کر دیا کیونکہ بجٹ کے خسارے پورے کرنے ہیں
شہباز شریف نے قسم کھائی ہے کہ عام آدمی کو کسی قسم کا رلیف نہی دینا ہے
جیو ٹی وی کی ایکٹریس نے جو کتاب پھینکی اس پر اگر مسجد نبوی ﷺ کی جگہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت کی تصویر ہوتی اور پھینکنے کی ویڈیو اسی طرح وائرل ہوئی ہوتی ۔
تو
اب تک جیو کے مالکان نامعلوم مقام پر ناک رگڑ کر معافیاں مانگ رہے ہوتے ۔
جیو نیوز ایک خاص نظریے کا نمائندہ ہے اور وہ نظریہ پاکستان کے 99 فیصد عوام کے نظریے کے بالکل برعکس ہے ۔
جیو نیوز پہلے صرف اینٹی پاکستان چیزیں کرتا تھا لیکن اب تو کھل کر اسلام کے خلاف اس کا ایجنڈا سامنے آیا ہے ۔
پہلے گستاخانہ ڈاکومینٹری اور اب ضبط ڈرامے میں مسجد نبویﷺ کی تصویر والی اسلامک اسٹڈیز کی کتاب کو پھینکنے کا سین دکھانا ۔ یہ سب غیر ارادی اور نادانستہ نہیں ہوسکتا۔
✈️ "جہاز کیوں خریدا؟"
جواب آیا: "خریدا ہے بھئی... تم کیا کر لوگے؟" 🤷♂️
ذرا لہجہ بھی دیکھیے.! 😒
ایک عوامی سوال، اور اس پر ایسا جواب
اور پھر اس جواب پر بیٹھے ہوئے ٹولے کے قہقہے 😂
یہ قہقہے صرف ایک جواب پر نہیں، بلکہ عوام کی بے حسی، سوال کرنے کے حق اور جوابدہی کے تصور پر ہیں۔😔
جیو ٹی وی حدیں پار کر رہا ہے
آخر یہ کرنے والے کون ہیں؟ کس کے اشارے پر ہو رہا ہے؟ اور اس کا مقصد کیا ہے؟
سین کرنے کےلیے یہ کتابیں رکھی گئی ہوں گی؟ اس ڈرامے کا ہدایتکار اور پروڈیوسر کون ہے، جنھوں نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی؟
جیو نیوز نے 10 محرم پر چلائی جانے والی اسلام دشمن ڈاکومینٹری سفرِ عشق چلانے پر معافی مانگ لی۔
مگر معافی کس بات کی؟ معافی غلطی پر ہوتی ہے جو جان بوجھ کر کیا جائے اس کی سزا ہوتی ہے اور یہ دین کا معاملہ ہے اس میں معافی کی کیا اوقات ہے؟
🚨🚨 جیو کی چند دن کی نمائشی معطلی کافی نہیں ہے۔
جیو نے “سفر عشق” کے نام سے ایک ڈاکیومنٹری چلائی جس میں AI کی مدد سے نبی کریم ﷺ کا جسم اطہر، حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جسم اور تمام اہل بیت کے تصوراتی جسم بنائے۔ پاکستان میں جیو نے شروع سے ہی مذہب میں خرابی کی بنیاد رکھی ہے۔ مشرف دور میں انہوں نے حدود قوانین کے خلاف لمبی اشتہاری مہم چلائی، وہ قوانین پھر تبدیل ہو گئے۔ رمضان میں کھیل تماشے والی ٹرانسمیشن، عالم آن لائن کے نام پر عامر لیاقت جیسے کردار جیو کی ہی عطا ہیں۔ غرض مذہب کے حوالے سے باریک وارداتوں کی لمبی تاریخ ہے، چند دن کی معطلی سے کیا ہوگا؟ یہ یوٹیوب پر چلتے رہیں گے۔ انہیں پاکستان میں سب سے زیادہ سرکاری اشتہارات ملتے ہیں، وہ بند ہونے چاہییں ورنہ لوگ یہی کہیں گے کہ وزارت اطلاعات انہیں بچا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں کمی نہ کرنا پاکستانیوں کے ساتھ ظلم ہے،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر سفاکی کا مظاہرہ کیا ہے،یہ عوام دشمن فیصلہ ہے،اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی یے تو اس حکومت کی جان نکلتی ہے،موجودہ حکومت بدترین استحصالی حربے استعمال کررہی ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جنگ سے پہلے والے قیمتوں پر آگئی ہیں لیکن یہاں اشرافیہ اور آئل کمپنیوں کو نوازہ جا رہا ہے،شہباز شریف کی سنگدل حکومت پٹرولیم مصنوعات کے ذریعے عوام کے جیبوں پر دن دھاڑے ڈاکہ ڈال رہے ہیں،یہ فارم 47 کی جعلی حکومت پاکستانیوں پر بوجھ ہے۔
حکومت کا پٹرول قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے سے گریز شرمناک فیصلہ ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر کر 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ چکی ہے مگر حکومت عوام کو فائدہ پہچانے سے انکاری ہے۔ اس سے زیادہ عوام دشمن بات کیا ہوگی کہ جنگ کے دنوں میں بھی عوام سے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ 11 ماہ میں لیوی وصولی کا ظالمانہ سال کا ھدف بھی پورا کر لیا، پھر بھی لیوی ختم نہیں کی۔ یہ گورننس نہیں لوٹ مار اور غریبوں اور مڈل کلاس لوگوں پر ڈاکا ہے۔ حکومت نے ثابت کردیا وہ عوام کی نہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نمائندہ ہے۔
اب آپ بتائیں الیٹ اور مافیا کے اس خادم اعلی شہباز شریف بارے ہم ہمیشہ یہی کہتے تھے نا کہ یہ غریب کا دشمن ہے
یہ ہر الیٹ مافیا کے مفاد کا خیال رکھتا ہے بس غریب عوام انکے اقتدار میں تباہ ہے
مشکل وقت میں ساتھ دینے والی عوام کو نظر انداز کرکے مشکل وقت میں حرامزدگی کرنے والی آئل کمپنیوں کو پھر سے نوازا گیا ہے۔
رانا ثناء اللہ صاحب کے آئل کمپنیوں کے خلاف کاروائی کے دعوے وڑ چکے ہیں
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے!
بجلی کے بلوں کی وجہ سے آئیندہ نون لیگ کو پنجاب سے تو کسی نے ووٹ نہی دینا ہے جتنے مرضی اشتہارات دے لو یا راتب خور بھرتی کر لو جس جس گھر میں تباہ کن بجلی بل جا رہے وہ ایسے ایسے طبرے تول رہے کہ لکھنا ممکن نہی ہے
اویس لغاری نے نون کے ساتھ وہ کر دیکھایا جو مشرف کا مارشل لا نا کر سکا
آپ معاملہ یوں دیکھیں کہ ایک بجٹ دینے پر وزارت خزانہ اور وزیراعظم کے تمام ملازمین کو چھ مہینے کی ایکسٹرا تنخواہ بطور بونس دے دی
جبکہ عام غریب ایک یونٹ 200سے اوپر استعمال کر لے اسے چھ مہینے کے لئے بارہ ہزار بل بھیج دیتے ہیں
یہی آپ کے بل سے وصولے چھ مہینے کے پیسے ان کی عیاشیوں پر لگ رہے ہیں