کبھی بھی دوسروں کی غلطیوں کی سزا خود کو مت دیں۔ اپنےاخلاق و کردار کو بلند رکھیں۔رب العالمین نے آپکو جو صلاحیت عطافرمائی ہےاسکو درجہ کمال تک اسطرح پہنچائیں کہ آپکی ذات معاشرے میں مثال بن جائے۔اور نا صرف آپکی اپنی بلکہ آپکی وجہ سے دوسروں کی دنیاوآخرت بھی سنور جائے ۔
میری ڈائری سے
مطلب کی اپنی ایک کشش ہوتی ہے، جو رشتوں کو بظاہر مضبوط اور قربتوں کو بامعنی بنائے رکھتی ہے مگر جونہی مطلب کی گرہ کھلتی ہے، اپنائیت کے سارے دعوے ہوا میں تحلیل ہونے لگتے ہیں۔ تب معلوم ہوتا ہے کہ بعض تعلقات محبت کے وزن سے نہیں، ضرورت کے بوجھ سے قائم تھے۔ 🖤
*آپ کـی کامیابـی کا معیار یـہ نہیں کـہ آپ نـے کـتـنـا کـمـایا بلکہ یـہ ہـے کـہ آپ کـی ذات سـے کتنـے انسانوں کـی زندگیوں میں آسانـی اور روشنـی آئـی
᭄_⤹⃝🦋❉্᭄͜͡❉্͜͡
جس قوم کی رول ماڈل فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا اور عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا ہونا چاہیے
وہ قوم اب بینا کو آئیڈیلائز کر رہی ہے
جو شوہر کی بیوفائی کا بدلہ سبزی والے کے ساتھ بھاگ کر لیتی ہے
شکریہ عمیرہ احمد 👏👏
اب کوئی یہ نہ کہے کہ کوئی بینا کو آئیڈیلائز نہیں کر رہا
جسے یقین نہ ہو وہ میری پچھلی پوسٹس پر بینا کی حمایت میں کمنٹس ملاحظہ کرے
#موناسکندر
نہ دوری کم ہوئی،نہ کوئی رستہ نظر آیا،۔
تیری یادوں کا سایہ ہی ہمیشہ معتبر نظر آیا۔
ہمیں منزل کی خواہش نے کہیں کا بھی نہیں چھوڑا،جہاں ٹھہرے، وہیں اپنا پرانا گھر نظر آیا۔
سفر کی دھول نے چہرے کئی دھندلا دیے دل سے،مگر اک نقشِ پا تھا، جو بہت ہی معتبر نظر آیا۔
خطائیں میری بے حد ہیں، مگر رحمت تری حد ہے
مرے نامہِ اعمال کو، عفو و عطا کر دے
خودی مٹ جائے میری اور فنا ہو جاؤں میں تجھ میں
مجھے تسلیم و رضا کی اک نئی صورت عطا
کر دے
آمین
میرےمشکل کشامجھ پرنظرِکرم کر دے
چھڑا کر حرصِ دنیا کی، توکل کی ردا کر دے
مرا دل توڑ دنیا سے، مجھے شاہِ گدا کر دے
الٰہی! اپنی چاہت سے مرا سینہ ہرا کر دے
بھٹکتا پھر رہا ہوں میں اندھیری رہگزاروں میں
ہدایت کا کوئی جگن��، مرے اندر جلا کر دے
"اے سب کچھ جاننے والے (یا علیم) اور راستے کھولنے والے (یا فتاح) اللہ! ہمارے بچوں کے سینوں کو علم اور حکمت کے لیے کھول دے۔ ان کے حافظے اور ذہن کو تی�� کر، اور اس علم کو ان کے لیے دنیا و آخرت میں نفع بخش بنا۔"
آمین