اور چونکہ ہم نے چھپانے کے فن میں مہارت حاصل کر لی تھی اس لیے انہوں نے گمان کیا کہ ہم کچھ محسوس نہیں کرتے اور وہ نہ جان سکے کہ ہمارے سینوں میں ایسے طوفان ہیں جو دکھائی نہیں دیتے اور جس خاموشی میں ہم طاق ہو چکے تھے وہ کوئی سکون نہیں تھی بلکہ ان بہت سی چیزوں کا قبرستان تھی جن کے بارے میں ہم چاہتے تھے کہ کاش وہ کہہ دی جاتیں
ہم مسکراتے تھے تاکہ ہمارا دکھ ہمارے چہرے کے خدوخال کو فاش نہ کر دے اور ہم کہتے تھے کہ ہم ٹھیک ہیں تاکہ اپنی شکستگی سے کسی کو الجھن میں نہ ڈالیں یہاں تک کہ انہوں نے گمان کر لیا کہ ہمیں تکلیف نہیں ہوتی اور وہ نہ جان سکے کہ کچھ دل ایک بھی آنسو گرائے بغیر رو دینے کے فن میں ماہر ہوتے ہیں
@zubthaaSadiq@s_i_ma1 اس نے غور کرکے سمجھ کر بھی کیا کرنا ہے جو مقصد تھا وہ حاصل کیا۔ اس کی پوسٹ کے Views دیکھیں۔ یہاں غلط صحیح گناہ ثواب۔ سمجھ نہ سمجھ سے کیا ہوتا ہے اصل مقصد اس نے حاصل کرلیا ہم سب کی وجہ سے 😂
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یقیناً تم اللہ عزوجل کے(خوف یا رضا) لئے جو چیز بھی چھوڑو گے، اللہ تعالیٰ اُس کے بدلے تمہیں ایسی چیز عطا فرمائے گا جو تمہارے لئے اُس سے بہتر ہوگی.
مسند احمد 21019، 21026، 22462
(بیہقی 10821)
جیسے جیسے عمر بڑھتی جا رہی ہے، ویسے ویسے حضرت یعقوب علیہ السلام کی یہ بات زیادہ سمجھ آنے لگی ہے
"میں تو اپنی پریشانی اور اپنے غم کی فریاد صرف اللہ کے حضور کرتا ہوں"
بے شک اللہ وہ ذات ہے جو دل کی خاموش فریاد بھی سنتا ہے، وہ درد بھی جانتا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
💐💖
السلام علیکم
بےشک اللہ کسی انسان پر اسکی برداشت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اور انسان کو روا ہے کہ تکلیف و خوشی ہر کیفیت میں اپبے رب کو یاد کرے اور اسکی پاکی بیان کرتا رہے
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
وَاسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُـمَّ تُوْبُـوٓا اِلَيْهِ ۚ اِنَّ رَبِّىْ رَحِيْـمٌ وَّدُوْدٌ
اور اپنے اللہ سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو، بے شک میرا رب مہربان محبت والا ہے۔
آیت 90 سورہ ہود