کئ سالوں سے میں نے تمھاری کمی اپنی رگوں میں بہتے کسی نا دیدہ درد کی مانند محسوس کیا ہے،
وقت گزرتا رہا تمہاری یاد کسی ازلی ساز کی طرح ہر لمحے دھڑکن میں بجتی رہی،
یہ تمہارے ہجر کا احسان ہے کہ اب فاصلے اور تعلق کی قید سے آزاد ہو کر اس دنیا میں صرف میں اور تم رہ گئے ہیں ۔
خزائیں خود میں پالنا اور بہاریں بانٹتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے۔۔۔
خود ایک ہی شخص میں رہنا ،اور باقی دنیا بھی ساتھ رکھنا
کہاں آسان ہوتا ہے۔۔۔
زہرا
#اردو_زبان