"اے اللہ! ہمیں لوگوں کے شر سے محفوظ فرما، اور ان کی چالاکیوں (مکر)، ان کے حسد، ان کی جلن (غیرت)، ان کی سازشوں (کید) اور ان کی دی ہوئی تکلیف (اذیت) سے ہماری حفاظت فرما۔"
پارٹی بازی اپنی جگہ، اختلافِ رائے بھی لیکن کسی انسان کے چہرے کو جانور یا کارٹون سے ملانا مجھے انتہائی گھٹیا اور فضول حرکت لگتی ہے۔
چاہے وہ شخص کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، اختلاف کریں، تنقید بھی مگر کسی کی تضحیک کے لیے اس کی شکل و صورت کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔
بڑے ہو جائیں🤌🏻🥺
میرے محبوب کا چہرہ ایک منفرد کہانی سناتا ہے۔ اسکی آنکھوں میں ایسی گہرائی ہے جیسے سمندر کی خاموشی، اور ان کی چمک میں ایک دلکشی ہے جو ہر پل دل کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ اسکی مسکراہٹ ایک خواب کی طرح ہے، جو نہ صرف اس کے چہرے کو بلکہ پورے ماحول کو روشن کر دیتی ہے۔🌷❤️