Rescue1122 Khyber has been Est in 2019 for the management of emergencies i.e. RTA, Medical, building collapse, fire, flood, explosions, animal rescue etc.
محرم الحرام کے دوران ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں مکمل الرٹ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کی براہ راست نگرانی میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز، میڈیکل کیمپس اور تربیت یافتہ اہلکار عزاداروں کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ معمول کی ریسکیو سروسز بھی بلا تعطل جاری ہیں
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد نے امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر پشاور میں قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
ریسکیو1122 ٹیموں نے نویں محرم کے دوران 42 سے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے دریاؤں، ندی نالوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبے کے 14 اضلاع میں 40 عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔
تربیت یافتہ غوطہ خور، جدید ریسکیو آلات، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں عوام کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار
ریسکیو1122 ایمبولینس کے سائرن کی گونج بتاتی ہے کہ مدد راستے میں ہے۔
بلند پہاڑ، پتھریلے راستے اور دشوار گزار علاقے بھی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے عزم کو نہیں روک سکتے۔
ہم ہر راستہ طے کرتے ہیں کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے۔
دریا کی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں مگر احتیاط کے ساتھ۔
ریسکیو 1122 سوات کی ٹیمیں الرٹ ہیں، مگر بہترین حفاظت آپ کی اپنی احتیاط ہے۔ دریائے سوات میں نہانے، تیرنے اور خطرناک مقامات پر جانے سے اجتناب کریں۔
شعیب منصور
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات
شدید گرمی اور ہیٹ ویو الرٹ
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا عوام سے اپیل کرتا ہے کہ ادارے کے اقدامات اپنی جگہ تاہم عوام دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور بچوں، بزرگوں و بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 1122 پر کال کریں
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا/ شدید گرمی کی لہر متوقع!
ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کر دیے ہیں
تاہم عوام الناس سے گزارش ہے کہ دھوپ سے بچیں، پانی زیادہ پئیں، بزرگوں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے امکانات کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں
غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں
والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر رابطہ کریں
ریسکیو1122 کی آگاہی مہم کا حصہ بنئیں اور مل کر یہ عہد کریں کہ جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں
سیاحتی و پر فضا مقامات پر جانے والے سیاحوں و مقامی افراد سے گزارش ہے کہ وہ درجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ کی ذرا سی لاپرواہی جنگلات و جنگلی حیات کو ختم کرسکتی ہیں
ریسکیو1122خیبر
04 مئی عالمی فائر فائٹرز دن
ان بہادر ریسکیور کے نام جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان ومال کو بچاتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر خیبر
انجنئیر شارق ریاض خٹک
The Govt of KP has approved the establishment of 1122 Academy at Shahkas, at an estimated cost of Rs 3,797 M to provide basic Rescue Training and refresher courses to 1122 staff, volunteers, students and personnel from govt and pvt institutions along with modern techniques.
ریسکیو1122خیبر
جمرود غاڑیز روڈ اور شاہ کس روڈ پر دو الگ الگ روڈ ٹریفک حادثات میں 03 افراد زخمی ہوگئے
ریسکیو1122خیبر میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردئے۔
مقصود عالم افریدی
میڈیا کوارڈنیٹر
ریسکیو1122ضلع خیبر
باڑہ نواب مارکیٹ کے قریب دو موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی
ریسکیو1122خیبر میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقصود عالم افریدی
میڈیا کوارڈنیٹر
ریسکیو1122 ضلع خیبر
وادی تیراہ کے علاقہ پائندہ چینہ میں واقع دینی مدرسے پر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے 18طالبات زخمی ہو گئیں زخمی بچیوں کی عمریں 12 سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ریسکیو1122خیبر میڈیکل ٹیموں نے طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیے
مقصود عالم افریدی
میڈیا کوارڈٹنیٹر
ریسکیو1122ضلع خیبر
بارش میں احتیاط، زندگی کی حفاظت
اپنی اور اپنے پیاروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو1122 کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
چھوٹی سی لاپرواہی بڑا نقصان بن سکتی ہے
ریسکیو1122 ہر وقت آپ کی خدمت میں تیار ہے
ریسکیو1122 خیبر
لنڈیکوتل میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی 6 افراد ملبے تلے دب گئے
ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع کی جانب روانہ جہاں مقامی افراد اور ریسکیو1122 ٹیموں نے زخمیوں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جس میں ایک خاتون کی جانبحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے
محترم شاہ فہد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
شاہ فہد نے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں شروع کر دی ہیں۔
یومِ یکجہتی کشمیر
ریسکیو1122 کشمیری عوام کے جذبے، ہمت اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہے۔
کشمیر اپنی آزادی اور بقا کی جدوجہد میں آج بھی ثابت قدم ہے۔
کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت کوئی طاقت نہیں چھین سکتی
#کشمیر_بنے_گا_پاکستان#KashmirSolidarityDay