چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا گل بہار، پشاور میں قائم گلوبل ورچوئل اسکول کا دورہ۔ خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس جدید تعلیمی منصوبے کا باقاعدہ آغاز اگست 2026 میں ہوگا۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر گلوبل ورچوئل اسکول کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیجیٹل تعلیم سے آراستہ ایک جدید تعلیمی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اسکول میں سات جدید ورچوئل کلاس رومز، سات ڈیجیٹل لیبارٹریاں، تعلیمی اور آگاہی پروگراموں کی تیاری کے لیے پوڈکاسٹ اسٹوڈیو اور اساتذہ کی تربیت کے لیے جدید ٹریننگ ہال بنائے گئے ہیں۔
گلوبل ورچوئل اسکول صوبے بھر میں قائم کیے جانے والے ورچوئل تعلیمی نظام کا مرکز ہوگا، جس کے ذریعے 500 سے زائد اسکولوں میں 175 کلاس رومز کو ورچوئل کلاس رومز میں منتقل کرتے ہوئے گلوبل ورچوئل سکول سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تدریسی نظام بھی شامل ہے، جس سے طلبہ کو جدید اور انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے گی۔
اللہ نے دوبارہ سانس عطا کر دی!
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن کامران خان اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں نہر کے کنارے ایک دردناک منظر دیکھا۔ تین سالہ معصوم بچہ نہر میں ڈوب چکا تھا اور اہلِ خانہ اسے مردہ سمجھ کر غم سے نڈھال تھے۔
اسی لمحے کامران نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھاتے ہوئے بچے کو سی پی آر دینا شروع کر دی اور چند لمحوں کے بعد بچے کی سانس بحال ہو گئی
مردہ سمجھے جانے والے بچے کو اللہ تبارک تعالیٰ نے دوبارہ سانس عطا کر دی
ریسکیو1122 صوابی میڈیکل ٹیکنیشن کامران خان نے نہر میں ڈوبنے والے 3 سالہ بچے کو بروقت CPR دے کر اللہ کے فضل سے اس کی سانس بحال کردی
صرف ایک نہیں بلکہ پورا خاندان سربسجود ہوا
سلام ہے کامران خان کے جذبۂ خدمت کو
ریسکیو 1122 سے متعلق بھرتیوں، انٹرویوز، عوامی آگاہی اور دیگر تمام مصدقہ معلومات صرف آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر جاری کی جاتی ہیں
غیر مصدقہ اور جعلی معلومات پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق کریں
https://t.co/bf7VGZXtXh
@KPRescue1122
آئندہ 2دنوں کے دوران ہری پور، صوابی اور نوشہرہ میں تربیلا ڈیم کے معاون اسپِل وے کے ممکنہ آپریشن کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع
دریا، نہروں اوربرساتی نالوں سے دوررہیں، افواہوں پریقین نہ کریں اورصرف سرکاری ہدایات پرعمل کریں
ایمرجنسی میں ریسکیو1122 پر کال کریں
@Imyaserhussain@SamarHBilour جنت الفردوس نصیب ہو آمین
شہیدوں کا خاندان اور پشاور کا واحد خاندان جنہوں نے سیاست میں لازوال قربانیاں دیں، شہریوں نے جہاں قیام امن کے لیے قربانیاں وہیں یہ خاندان بھی شہدا کی فہرست میں شامل ہے
ریسکیو 1122 صوابی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی جان بچا لی۔
مال لارہ میں 11 ہزار وولٹ بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والے نوجوان کو ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، مؤثر حکمت عملی اور مسلسل بات چیت کے ذریعے بحفاظت نیچے اتار کر بحالی مرکز منتقل کر دیا
صوبائی حکومت کے احکامات پر
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کے جسدِ خاکی کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچایا جائے گا
شاہ فہد
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122
ریسکیو1122 ماہانہ کارکردگی
جون2026 کے دوران ریسکیو1122 نے 23,507 ایمرجنسیز میں بروقت خدمات فراہم کرتے ہوئے 28,229 شہریوں کو امداد مہیا کیں
جن میں 14,792 میڈیکل، 1,962ٹریفک حادثات، 721آتشزدگی، 457جرائم، 113ڈوبنے اور 27عمارت گرنے سمیت مختلف ایمرجنسیز میں مؤثر ریسکیوآپریشنز کیےگئے
محرم الحرام کے دوران ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا میں مکمل الرٹ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کی براہ راست نگرانی میں ایمبولینسز، فائر وہیکلز، میڈیکل کیمپس اور تربیت یافتہ اہلکار عزاداروں کو بروقت ایمرجنسی خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ معمول کی ریسکیو سروسز بھی بلا تعطل جاری ہیں
محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو1122 پشاور مکمل طور پر الرٹ ہے
پشاور صدر میں عزاداروں کو بروقت ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے 20 سے زائد آپریشنل گاڑیاں، ایمبولینسز، فائر وہیکلز، میڈیکل رسپانس بس، میڈیکل و فائر بائیکس اور سینکڑوں ریسکیو اہلکار تعینات ہیں
ریسکیو1122 نوشہرہ
رشکئی کلپانی نہر میں ڈوبنے والے 14 سالہ نوجوان کی جسد خاکی ریسکیو 1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے 30 منٹ کے سرچ آپریشن کے بعد ریکور کر لی۔ ریسکیو1122 عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹ کی بروقت کاروائی
میت ضروری کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی
ریسکیو1122 صوابی
ریسکیو 1122 کے عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹ نے ایک بچے کی زندگی بچالی
صوابی کے علاقے جھنڈا TWRP کے مقام پر ڈوبنے والے بچے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو1122 اہلکاروں اور غوطہ خور ٹیم نے بحفاظت پانی سے نکال لیا
ریسکیو1122 کے فوری ریسپانس کی بدولت جان محفوظ رہی