ڈاکٹر خطیراحمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی قیادت میں ریسکیو1122 نے اکتوبر 2026 میں 22,512 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیا۔
22,491 شہریوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 5,083 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے
مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور محکمہ ریلیف ثمر ہارون بلور کا ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر کا دورہ
ڈی جی ڈاکٹر خطیر احمد کی صوبائی ریسکیو سروس کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ
ثمر ہارون بلور نے ریسکیو1122 جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبہ خدمت کو سراہا
سی سی پی اوڈاکٹر میاں سعید کاریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار، پولیس اورریسکیو1122 عوام کے جان و مال کے تحفظ اوربروقت امدادی خدمات کی فراہمی کےلیے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں، سی سی پی اوکو یادگاری شیلڈ پیش
A Rescue1122 Swat EMT, Mehran saved the life of 3year Raheel after he fell from a rooftop and stopped breathing
Even after duty hours, Mehran immediately performed CPR and helped restore the child’s breathing. The child was shifted to Saidu Central Hospital for further treatment
آنکھوں میں آنسو، دل میں درد مگر ریسکیو1122 اہلکاروں کے ہاتھ مسلسل زندگی بچانے میں مصروف رہے
دیرکالونی سانحے کے لواحقین نے ریسکیو 1122 اہلکاروں کی محنت، فرضی شناسی، بروقت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی گھر آمد، تعزیت اور غم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی زیر صدارت حالیہ بھرتی ہونے والے امیدواروں سے متعلق اجلاس، تربیت، تنخواہوں اور سروس معاملات کا قانونی تقاضوں کے مطابق جائزہ لینے اور سات روز میں عملی اقدامات و تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔
#Rescue1122KP#KPRescue
ڈاکٹر خطیر احمد نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کا چارج سنبھال لیا
ہیڈکوارٹر آمد پر ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
ڈاکٹر خطیر احمد اس سے قبل بھی اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ادارے کے انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں
ریسکیو 1122 پشاور / چھت گرنے کا واقعہ
پشاور: دیر کالونی میں واقع نجی اسکول الخیر ایجوکیشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ڈاکٹر خطیراحمد (BPS20)کو ڈائریکٹر جنرل ریسکیواکیڈمی سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا
ڈاکٹرخطیراحمد اس سے قبل ریسکیو1122 اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے
اب وہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
9 اکتوبر 2026ء: سیکرٹری ریلیف، کی زیرِ صدارت تمام (RDOs) اور (DEOs) کے ساتھ ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122 کی آپریشنل کارکردگی، مون سون اور ہیٹ ویو کے دوران کیے گئے اقدامات، خطرے سے دوچار مکانات کی نشاندہی، قدرتی آفات سے بچاؤ کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔
8 اکتوبر — آفات سے آگاہی کا قومی دن
قدرتی آفات کے مقابلے کے لیے تیاری، آگاہی اور اتحاد ضروری ہیں۔
آئیں عہد کریں کہ ہنگامی حالات میں:
• حفاظتی ہدایات پر عمل کریں گے
• بروقت تیاری کریں گے
• دوسروں کی مدد کریں گے
مضبوط قوم، محفوظ مستقبل۔
آج 8 اکتوبر کو ہم قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، لیکن بروقت تیاری، مؤثر منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی کے ذریعے جانی و مالی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر عملدرآمد کے لیے اہم اجلاس
سیکرٹری ریلیف، سہیل خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ڈی ایم اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عملدرآمد اور آئندہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
موسمِ سرما میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ضلعی تیاریوں کو مؤثر بنانے کے لیے اہم پیش رفت
سیکرٹری ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت Winter Contingency اور District Preparedness Survey Framework کے حوالے سے پہلی ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔
سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی زیرِ صدارت اے ڈی پی منصوبوں کے فنڈز کے استعمال اور ترقیاتی پیش رفت سے متعلق 7واں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں کی مالیاتی و عملی پیش رفت، فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کمزور اور خطرے سے دوچار مکانات کی نشاندہی اور عوام کے تحفظ کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں سیکرٹری ریلیف سہیل خان کی زیرِ صدارت کمزور مکانات کے سروے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔