ملک میں 60 سال پہلے ۔۔۔۔ 200 سے کم دینی مدرسے تھے ... جو اب 50 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں ۔۔۔۔ مگر جب پوچھو کہ ملک کیوں تباہی کی طرف جا رہا ہے ،اکثریت کا جواب ہوتا ہے کہ دین سے دوری ۔۔۔۔
فلسفے کی دنیا کی کوئی بات نطشے کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ آج سے 125 سال پہلے دنیا سے چلے جانے والے نطشے نے صرف 55 سال عمر پائی مگر اپنے پیچھے فکر و فلسفے کی عظیم وراثت چھوڑ گئے۔ جرمنی میں تعلیم پانے والے علامہ اقبال بھی نطشے کی فکر و فلسفے سے متاثر ہوئے۔
نطشے کا ایک معروف قول تھا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ ترقی اور کامیابی کی عظیم منزلیں پانا چاہتے ہیں تو اپنے اندر ذوق و شوق اور محنت کی آگ جلائیں۔ آپ کے پاس جب تک کوئی بڑا مقصد، کوئی بڑی جنگ، کوئی بڑا فلسفہ نہ ہو، تب تک آپ بڑے کام کرتے ہوئے بڑے نتائج پیدا نہیں کر سکتے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ قول لائف چینجر ہے۔ اس کا علمی لطف لیجیے اور اپنے اندر تازگی اور انرجی محسوس کیجیے اور زندگی کو خوبصورت بنائیے۔
سانڈ پالنا گاؤں والوں کا محبوب مشغلہ تھا۔۔
۔سب پیسے جمع کرتے اور ایک بھینس کا بچہ خرید کر اسے کھلا چھوڑ دیتے جہاں اور جس گھر سے مرضی چارا کھائے اور جدھر مرضی جائے دو سال میں یہ بچہ ایک بڑا بھینسا بن جاتا ۔۔
نمبردار کے بعد بھینسا ہی ہوتا جس کی ٹور بھی بہت تھی اور کوئ روک ٹوک بھی نہ تھی
اب بھینسا منہ زور ہو چکا تھا کیونکہ اسے کوئ ٹینشن تھی نہیں اور ہر گھر سے ایکسٹینشن مل جاتی تھی ۔۔
اب وہ جسے چاہے ٹکر مارے اور جسے چاہے قدموں تلے روندے کسی کی جرات نہیں کہ بھینسے کو رسی ڈالے ۔۔
اگر کبھی یہ سانڈ بیمار ہو جاتا یا مر جاتا وہ گاؤں والے بھی اتنے ڈھیٹ تھے پھر نئے سرے سے بھینسا پالتے اور بھینسا پھر منہ زور ثابت ہوتا تھا ۔۔۔
اب دنیا نے ترقی کر لی ہے اور گلوبل ولیج بن گئ ہے موبائل کی شکل میں دنیا ایک ٹچ پہ پڑی ہے لیکن یہ منہ زور بھینسا آج بھی دندناتا پھرتا ہے اس کی حرکات و سکنات میں کوئ تبدیلی نہیں آئ
نوٹ ۔۔چونکہ میں پینڈو ہوں اور یہ میرے پنڈ کی سچی کہانی ہے اس لیے کسی محکمے یا سرپرست سے کہیں کوئ مماثلت نہیں 🤦🤦🤦
۔
(سانڈ وہ کام بھی بخوبی اور بروقت کر لیتا تھا جو آپ سوچ رہے ہیں،)
زری اشرف
دیکھو دوستو ہم چھبیس میں آچکے اب پوری دنیا بھی چاہے تو پچیس میں واپس نہیں لے جا سکتی جو ابھی ایک دو دن پہلے ہمارے ساتھ تھا، تو پیارے اگر کوی تم کو ہزار بارہ سو سال پہلے لے جانے کی بات کرے تو بس اس پر رحم کی ایک نظر ڈالو اور درگزر کرو-
پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس میں خطرات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں کس شے کو خطرہ نہیں؟
0- ختم نبوت کو خطرہ
1۔ اسلام کو خطرہ
2۔ ایمان کو خطرہ
3۔ جغرافیائی سرحدوں کو خطرہ
4۔ نظریاتی سرحدوں کو خطرہ
5۔ دو قومی نظریے کو خطرہ
6۔ جمہوریت کو خطرہ
7۔ قومی زبان کو خطرہ
8۔ علاقائی زبانوں کو خطرہ
9۔ تہذیب اور ثقافت کو خطرہ
10۔ اقدار کو خطرہ
11۔ ہماری جان کو خطرہ
12۔ اور تو اور بیچارے نکاح کو بھی خطرہ لاحق ہے
یعنی ہر سیانے شخص کے پاس بے وقوفوں کو بیچنے کے لئے کوئی نہ کوئی خطرہ موجود ہے۔
روبینہ شاہین کی پوسٹ کو خطرہ
نوجوانوں کا سیاست میں آنا صرف اسی وقت ممکن ہے جب یونیورسٹیوں میں طلبا تنظیمیں بحال ہوں گی۔ طلبا تنظیموں سے مراد لسانی، مذہبی یا سیاسی ونگ نہیں بلکہ یونیورسٹی کے طلبا کے ووٹ سے منتخب ہونے والی تنظیم۔ ورنہ سیاسی رہنماؤں کے رشتے دار اور سرمایہ دار ہی منتخب ہوتے رہیں گے
عمر سرھندی سندھ کا ماحول خراب کر رہا کے کیس داخل ہونے کے بعد عمر کوٹ میں جلسے کے نام پر پورے ملک سے جتھے منگوانے کا پروگرام بنایا گیا ہے ھندئوں کے واحد اکثریتی آبادی والے شھر میں فتنہ اور فساد کی تیاری کی گئی ہے قتل میں ملوث عمر سرھندی کو لغام دیا جائے
#ArrestUmarSarhandi