کسی کا دل خراب کر کے اپنا دن اچھا نہ کریں۔
کسی سے ایسا سوال نہ کریں
جس سے وہ ڈسٹرب ہو جائے۔
طنز نہ کریں۔۔۔
پرسنل زندگی کی معلومات لینے کی کوشش نہ کریں۔
حال چال پوچھیں،
ہنسیں مسکرائیں اور لوگوں کو بھی مسکراتا ہوا چھوڑیں
کچھ لوگ آپ کے ساتھ اس لیے ہیں کہ،
انہیں کوئی اور نہیں ملا، اور کچھ لوگ آپ ساتھ تب تک ہیں جب تک کوئی اور نہیں آجاتا
اور کچھ لوگ آپ کے ساتھ اس لئے ہیں کہ
وہ آپ کے سوا کسی اور کو چاہتے ہی نہیں
انسان اپنی کوشش کا مسافر ہے،
منزل ملے یا راستہ ادھورا رہ جائے،
دعا قبول ہو یا خاموشی میں گم ہو جائے،
نتیجہ ہمیشہ نیت اور سعی کے رنگ میں ڈھلتا ہے
سکون اور درد دونوں اسی کے عوض ملتے ہیں جو دل سے چاہا ہو
بس تم چلتے رہو — کیونکہ چلنا ہی زندگی کی عبادت ہے