اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید-
لگتا ہے پاکستانی دانشوروں کو آئینی ترمیم کی واردات سے زیادہ اس بات کی فکر ہے کہ حکومت اسے منظور کروانے میں ناکام کیوں ہوئی۔ بغض عمران خان میں یہ گدھ انسانی حقوق کی بوٹیاں نوچنے پر آمادہ ہیں۔
قاضی صاحب نے گزشتہ سال اسی دن اپنی بیوی کو ساتھ کھڑا کرکے حلف اٹھایا اور پھر انکے دور میں خواتین کی بدترین توہین کی گئی۔ مارا گیا، گھسیٹاگیا، گرفتار کیا گیا گیا حتی کہ ایکسٹینشن کی خاطر مبینہ طور پر اغوا بھی کیا گیا۔ چادر اور چار دیواری تقدس پامال ہوا اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہوئیں۔ وکلاء درست کہہ رہے ہیں کہ واقعی قاضی دور بدترین سیاہ دور تھا۔