@KashifJrnlst Kindly government say poch ly hum mazdoor logo k lia........🙏🙏🙏
مزدور کی کم از کم (45000) تنخواہ 2026-20267 کا نوٹیفیکشن کب جاری کرینگے آپ لوگ...؟؟؟؟
آپریشن کے چھٹے دن، یعنی 12 نومبر 2026ء کو رات تقریباً ایک بجے میری بیٹی زور زور سے رونے لگی۔ ابتدا میں مجھے لگا کہ شاید معمول کی بات ہے، لیکن جب وہ مسلسل روتی رہی تو میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ شاید اس کے کان میں درد ہے، اس لیے کان میں سرسوں کا تیل(حوژی تیل) ڈال دو۔ دس منٹ گزرنے کے باوجود جب اس کا رونا بند نہ ہوا تو دوسرے کان میں بھی تیل ڈال دیا، لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔
اس کے بعد رات تقریباً دو بجے اس کے منہ سے ایک ایسی آواز نکلی جس نے میری روح تک کو چیر کر رکھ دیا۔
میں کمرے سے باہر نکلا کہ شاید ہسپتال جانے کا کوئی راستہ نکل آئے، لیکن پھر احساس ہوا کہ ہم تو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ایک بے بس قوم ہیں، جہاں بغیر انٹری کے آپ اپنے گھر سے بھی باہر نہیں نکل سکتے۔
میری بیٹی کی وہ سسکیاں اور اس کا میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، شاید میں زندگی بھر نہیں بھول پاؤں گا۔
رات تقریباً 3 بج کر 40 منٹ پر اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے پڑنے لگے۔ دل کی دھڑکن تیز ہو رہی تھی اور آہستہ آہستہ اس کے جسم کا باقی حصہ بھی ٹھنڈا ہونے لگا۔ اس لمحے مجھے شدت سے احساس ہوا کہ پابندیوں کے سائے میں قائم امن سے بدامنی کی آزادی ہزار درجے بہتر ہے، جہاں کم از کم ایک باپ اپنے بیمار بچے کو ہسپتال تو لے جا سکتا ہے۔
بالآخر صبح 4 بج کر 10 منٹ پر میری بیٹی زندگی کی جنگ ہار گئی۔
صبح ہوئی تو قبر کھودنے کے لیے میرے والد اور ماموں کے بیٹے ارشد قریبی چیک پوسٹ، جو ولایت گھر پر واقع ہے، پر انٹری کی اجازت لینے گئے، لیکن وہاں موجود آرمی اہلکاروں نے انکار کر دیا کہ آج یہاں انٹری بند ہے۔ بالآخر کسی دوسرے قبرستان، ایپی بازار، میں قبر کھودنے کی اجازت ملی۔
آج یہ واقعہ میرے ساتھ پیش آیا ہے، کل آپ کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے۔
آخر کب تک ہمارے اوپر مسلط لوگ تین پلیٹ سموسوں اور پکوڑوں کی خاطر اپنے ضمیر اور ایمان کا سودا کرتے رہیں گے؟ اور کب تک عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے گا؟
ہم عوام پاکستان سے کوئی بھیک نہیں مانگتے، ہم صرف اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں ایسی آزادی چاہیے جس میں ہم اپنے بچوں اور والدین کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کر سکیں، انہیں بروقت علاج کی سہولت فراہم کر سکیں اور انہیں ��یک بہتر زندگی دے سکیں۔
ہمیں ایسی زندگی نہیں چاہیے جس میں ایک باپ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچے کو تڑپتا اور دم توڑتا دیکھنے پر مجبور ہو، اور بے بسی کے عالم میں خود بھی زندگی سے ہار جائے۔
یہ دن میری زندگی کا ایک انتہائی کٹھن اور ناقابلِ فراموش دن تھا۔ یہ میرے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرا رب اس صبر اور آزمائش کے بدلے مجھے اس سے بہتر اجر عطا فرمائے گا۔
اگر ہم نفرت نہ کریں تو اور کیا کریں
ہمیں کسی سے بھیک نہیں، اپنے حقوق اور اپنے بچوں کے لیے جینے کا حق چاہیے وسلام
ایک پشتون وزیرستانی کی دکھ باری کہانی
@ImranRiazKhan @AbdulElSayed
We appeal to the Governor of KPK @fkkundi to officially notify the PKR 45,000 minimum wage.
Delaying this notification keeps thousands of hardworking families from receiving their rightful, budget-approved financial relief.
@GovernmentKP@infokpgovt
@infokpgovt@fkkundi مزدور کی تنخواہیں ابھی تک نہیں بڑھائی خیبرپختونخوا میں کم از کم اجرت 45000ہزار ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے 40000 دے رہے ہیں گورنر صاحب ان غریبوں کیلئے دستخط کرو دعا گو رہینگے
@rabiatalks خیبرپختونخوا میں کم از کم اجرت 45000ہزار ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے 40000 دے رہے ہیں.
برائے مہربانی اس پر بھی آواز اٹھائے۔ شکریہ
We appeal to the Governor of KPK @fkkundi to officially notify the PKR 45,000 minimum wage.
Delaying this notification keeps thousands of hardworking families from receiving their rightful, budget-approved financial relief.
@GovernmentKP@infokpgovt
@iamsrk@AmitShah Dear @SRK Amit Shah is the one giving protection to these gangsters. He is directly responsible for threatening your fellow actors in the industry.
If you behave like slaves in front of him, the more he will treat you like trash.