خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں اور بورڈ اکھاڑ دیے، 'خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نہیں، پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے لگائی گئی ہے۔'، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
اربوں مالیت کے قبائلیوں کے چلغوزے کے باغات پر قبضہ کر لیا گیا۔ جہاں پر یہ باغات تھے، اس علاقے کو شورش زدہ قرار دے کر قبضہ کیا گیا۔ آج وہ چلغوزہ 12 ارب روپے کا بک رہا ہے، لیکن ایک روپیہ قبائلیوں کو نہیں دیا گیا۔ قاسم سوری
#pakistan@QasimKhanSuri
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
امریکہ نے دنیا بھر سے ریئر ارتھ منرلز نکالنے کی کوششیں اور معاہدے کئے۔ کہیں قانون نے روک دیا کہیں عوام سامنے آگئی اور کہیں سیاستدان، NGOs اور حکومتیں ڈٹ گئیں۔ وجہ یہ منرلز نکالتے وقت پھیلنے والی خوفناک تابکاری ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ ابتک دریافت نہیں ہوا۔
ایسے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے منرلز کا بکسہ پیش کیا اور منرلز نکالنے کے لیے دربدر امریکی کمپنیوں کو ٹرمپ لے زریعے اپنا وطن پیش کردیا۔ اور امریکی آنکھ کا تارہ بننے کی پوزیشن میں آگئے۔
اب قبائلی علاقوں سے معدنیات نکالنے کے لیے فیلڈ مارشل کو ایکسٹینشن اور استثنیٰ مل چکا۔ عملدرآمد کے راستے کی آخری رکاوٹ صوبائی حکومت کو بھی گرا دیا گیا۔ کام شروع ہوا تو تابکاری پھیلے گی اور قبائلی بدترین مسائل اور دردناک خاموش موت کا شکار ہوں گے۔
امریکی کمپنیاں صرف منافع چاہتی ہیں اس لیے وہ کبھی بھی عالمی سٹینڈرڈز کا خیال نہیں رکھیں گی اور نہ ہی ان پر یہاں ایسا کوئی دباؤ ہوگا۔ ویسے بھی مہنگے پروٹوکولز بھی کچھ حد تک ہی تابکاری سے بچا سکتے ہیں اسکی تباہی کو روک نہیں سکتے۔ اگر روکنے کا کوئی طریقہ ہوتا تو امریکہ اپنے ملک، یورپ اور دیگر ممالک سے یہی منرلز نکال رہا ہوتا۔
افسوس فیلڈ مارشل کے زاتی مفاد پر مبنی ایک فیصلے نے لاکھوں قبائلیوں اور انکی نسلوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
اب پاکستانیوں خصوصاً قبائلیوں کے پاس کیا آپشنز ہیں۔ اس غیر انسانی اور قاتل مائیننگ کے خلاف لڑنا ہوگا یا ہمیشہ کے لیے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر کہیں بہت دور نئے گھر بنانے ہوں گے۔ یا پھر تابکاری کے ہاتھوں سسک سسک کر اپنی اور اپنے پیاروں کی جانیں دینی ہوں گی۔
آج خیبر پختونخوا حکومت کے خزانے کا بیلنس نوٹ کر لیں۔ جب گورنر راج کے خاتمے ہوگا تو حساب مانگیں کہ خزانے میں کتنا پیسہ باقی ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر آنے والوں کا اصل مشن امن و امان نہیں، بلکہ کے پی کے کا قومی خزانے ہے۔ وقت بتائے گا کہ خیبر پختونخوا میں امن قائم کرنے کی کوشش ہوئی یا عوام کے خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع ملا! مہر عبدالستار
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@MehrAS04
"آج اُس (12 اکتوبر 1999) سے کئی گنا برا مارشل لا ہے۔ لیکن آج کے دن بھی، 27 سال بعد، اسلام آباد میں 111 بریگیڈ نافذ ہے۔فرق اتنا ہے کہ آپ کا لیڈر ڈٹ کر ایک ڈکٹیٹر کا مقابلہ کر رہا ہے۔ وہ اس ڈکٹیٹر کو ہرا رہا ہے، اسے خوف زدہ کیے ہوئے ہے۔ اس کا کارکن بھی آج قربانیاں دے رہا ہے۔میرے پاکستانیوں! اس کی اس قربانی کو رائیگاں نہ جانے دینا۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ ایسا نہیں کریں گے"- جاوید ہاشمی
@JavedHashmiJH
سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
آج ہم نے ثابت کردیا ہے کہ سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان اپنی قوم کا سودا کرنے سے انکاری ہے۔ کہ عمران خان کی خاموشی بھی ان درندوں کی سب چھنگاڑوں پر بھاری ہے۔ کہ عمران خان ایک نسل کو عمران خان بنا چکا ہے۔ مراد سیعد
@MuradSaeedPTI
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan #ImranKhan
“This script has played out so many times before: one military dictator unwilling to let go. My generation is witnessing this for the second time, and our parents’ generation, for the fifth time by now.”
Hussain Nadim
#Pakistan#Democracy@HNadim87
“تاریخ ہے کہ ایک ڈکٹیٹر ایمرجنسی تب لگاتا ہے جب وہ اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر بےبس ہو جاتا ہے اور خوف میں ہاتھ پاؤں مارتا ہے۔ مشرف اور اندرا گاندھی کی ایمرجنسی تمہارے سامنے ہے۔ کچھ ہی عرصے بعد انہیں اپنا اقتدار کھونا پڑا۔
دہشت گرد تم بناؤ، دہشت گردی تم کرو، ان کے ساتھ فکس میچ کھیل کر پھر ایمرجنسی لگاؤ۔ کیا عوام نہیں جانتی کہ دہشت گرد کون ہے! تم اس اقدام کو چند دن کے لیے بھی ہضم نہیں کر سکو گے!
The countdown has begun”
جاوید ہاشمی
#JavedHashmi #Pakistan #Siasatpk
@JavedHashmiJH
پختونوں کی عزت اور غیرت کو للکارنے سے پہلے پختونوں کی تاریخ پڑھ لینی چاہیے، یہ سیاسی جنگ ہے جو پرامن طریقے سے آئین اور قانون کے اندر رہ کر لڑی جاتی ہے،ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے مگر اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم نے اسی ہزار جانیں دے کر جس امن کو بحال کیا وہ بند کمروں کے فیصلوں کی نذر کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا چارسدہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan #SohailAfridi
مبارک ہو۔۔ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں میں گورنر راج یا ایمرجنسی) لگانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ فروری 2009 میں پنجاب میں گورنر راج لگایا۔ جنوری 2013 میں بلوچستان میں گورنر راج لگایا۔آج خیبرپختوںخواہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ اس سے پہلے ایک مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو بھی اپنے ادوار میں گورنر راج لگا چکے ہیں۔۔۔
سہیل آفریدی
Arrested but not defeated
گورنر مالک مشرقی پاکستان میں بھی راج کرتا تھا، مگر آخر اُسے اپنی جوتی چھوڑ کر وہاں سے بھاگنا پڑا۔ پھر بھاگتا ہوا پکڑا گیا اور جیل میں اُسے موت آ گئی۔ اُس کے پیچھے جو فوج تھی، اُسے کیسے سرنڈر کرنا پڑا، وہ بھی آپ کے سامنے ہے۔
ملک کے حالات تو خراب ہیں، مگر اُس سے بھی زیادہ عاصم منیر کے حالات خراب ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر کے ہر جنکشن پر پولیس تعینات ہے۔ اتنا ڈرا اور خوف زدہ کسی فاشسٹ ڈکٹیٹر کو نہیں دیکھا۔
فوجی اسٹیبلشمنٹ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر ایک دفعہ پاکستان کا قبضہ ہاتھ سے نکل گیا اور آئین و قانون کی حقیقی حکمرانی آ گئی تو پھر دہشتگردی، اسمگلنگ، کاروبار، سیاست، سارے دھندے بند ہو جائیں گے اور نہ صرف ناجائز مراعات کے بغیر حلال تنخواہوں میں گزارا کرنا پڑے گا بلکہ ہر جرم کا حساب بھی دینا پڑے گا۔ اسی لیے فوجی اسٹیبلشمنٹ اس وقت پوری بدمعاشی کے ساتھ ننگی ہو کر پاکستانی عوام پر حملہ آور ہے۔ قاسم سوری
#pakistan @QasimKhanSuri
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔