**صدرِ مملکت کی گاڑی کے لیے انکوائری کمیٹی، حمدرد کی طالبات اور انٹر بورڈ کے ان طلبہ و طالبات کے لیے انصاف کہاں؟ اس دوہرے نظام کے خلاف آواز اٹھانے والے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی آواز پر پابندی کیوں؟ غیر قانونی پابندی فوری ختم کی جائے، اے پی ایم ایس او**
**لندن: 11 نومبر 2026ء**
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون اور انصاف کے دوہرے معیار نے غریب عوام، بالخصوص کراچی کے شہریوں اور طلبہ کو شدید مایوسی سے دوچار کردیا ہے۔ ایک جانب صدرِ مملکت کی پروٹوکول میں شامل گاڑی خراب ہونے پر فوری انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جاتی ہے، جبکہ دوسری جانب عام شہریوں، طلبہ اور طالبات کی جان و مال کے تحفظ کے معاملات پر وہی سنجیدگی اور فوری اقدامات نظر نہیں آتے۔
اے پی ایم ایس او نے کہا کہ حال ہی میں حمدرد یونیورسٹی کی طالبات کو اسلحے کے زور پر ہراساں کرنے، ان کا سامان چھیننے کی کوشش کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ تعلیمی اداروں میں حصولِ علم کے لیے آنے والی طالبات اگر محفوظ نہیں تو والدین اپنی بچیوں کو جامعات میں بھیجتے ہوئے کیسے مطمئن ہوں؟ اسی طرح کراچی میں نوجوان موبائل فون اور معمولی قیمتی اشیا چھیننے کے دوران مزاحمت پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ سڑکوں پر حادثات میں بھی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی رہتی ہیں۔
اے پی ایم ایس او نے سوال کیا کہ اگر صدرِ مملکت کی گاڑی کے خراب ہونے پر انکوائری کمیٹی بن سکتی ہے تو حمدرد یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور عام شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر فوری اور شفاف تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں؟ کیا ایک عام پاکستانی کی جان کی قیمت ایک سرکاری گاڑی سے بھی کم ہے؟ کیا اس ملک میں غریب کے لیے الگ اور صاحبِ اختیار طبقے کے لیے الگ قانون ہے؟
اے پی ایم ایس او نے مزید کہا کہ کراچی انٹر بورڈ کے متنازع نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاج بھی اسی نظام میں موجود ناانصافیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ طلبہ اپنے مستقبل کے تحفظ، امتحانی پرچوں کی شفاف جانچ اور اپنے چیک شدہ پرچوں کی اسکین کاپیاں حاصل کرنے کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہیں۔ طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے وابستہ ان اہم سوالات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے انہیں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اے پی ایم ایس او نے کہا کہ 1978ء سے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی اس طبقاتی، استحصالی اور دوہرے معیار پر مبنی نظام کے خلاف آواز بلند کرتے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ غریب و محروم عوام، طلبہ اور نوجوانوں کو اپنے حقوق کے لیے شعور حاصل کرنے اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا ہے۔ آج بھی اس نظام کے بنیادی تضادات اور عوام کو درپیش مسائل پر قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کا مؤقف نمایاں ہے۔
اے پی ایم ایس او نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ عوام کے حقوق، مساوات اور انصاف کی بات کرنے والے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تقریر، تصویر اور تحریر پر پابندیاں عائد ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عوام کے مسائل اور اس دوہرے نظام پر آواز اٹھانے سے کس کو خوف ہے؟ اگر ایک جمہوری معاشرے میں اختلافِ رائے اور عوامی مسائل پر بات کرنے کی آزادی نہیں تو پھر عام شہری اپنے حقوق کے لیے کس فورم پر آواز بلند کریں؟
اے پی ایم ایس او نے مطالبہ کیا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تقریر، تصویر اور تحریر پر عائد غیر قانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں، حمدرد یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، کراچی انٹر بورڈ کے تمام متاثرہ طلبہ کو ان کے چیک شدہ امتحانی پرچوں کی اسکین کاپیاں فراہم کی جائیں اور ملک میں ہر شہری کے لیے بلاامتیاز قانون اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
**اے پی ایم ایس او نے واضح کیا کہ انصاف کسی عہدے، منصب یا طبقے کی جاگیر نہیں بلکہ ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے۔**
This is shocking and unbelievable. A talented player, making his debut, is being interviewed by someone let down Pakistan with match-fixing and corruption.
فواد چوہدری کا بڑا انکشاف: نئے صوبوں کے قیام پر 15 دسمبر تک ریفرنڈم کرانے کی تجویز زیرِ غور، اٹارنی جنرل اور ایک وکیل نئی آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔ ہزارہ اور پوٹھوہار ڈویژن کو ملا کر ایک نیا صوبہ بنانے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔
Breaking News:
Former Pakistani PM Imran Khan is likely to be released from jail on bail & allowed to move to his Bani Gala Residence.
Former PM Khan, who is in jail since last three years, has been suffering from eye infection and several other diseases.
According to sources, Khan's party will also support upcoming constitutional 28th amendment to create more units.
“ The entire system is about to be fixed. Bilawal Bhutto has also said that the system is going to be reset. Bilawal and I are almost on the same page,” said Federal Interior Minister Mohsin Naqvi.
#TOKReports#MohsinNaqvi#BilawalBhuttoZardari
کراچی:ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بس کے انتظار میں کھڑی طالبات کے ساتھ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے واردات کر ڈالی۔
طالبات بس میں انتطار میں کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو موقع پر پہنچ گئے، ڈاکوؤں نے ایک طالبہ سے اسکا پرس چھین لیا جبکہ دو طالبات نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
In March, Tommy Robinson asked Russell Brand what had changed so that someone charged with multiple counts of rape could still get an audience.
Robinson’s support for Brand demonstrates perfectly that rape is of no interest to him at all unless it’s committed by a Muslim.
**قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تصویر اور آواز پر پہرے بٹھانے والے ادارے کراچی کی طالبات کو مسلح لٹیروں سے تحفظ دینے میں کیوں ناکام ہیں؟ حمدرد یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ شہر میں امن و امان کے دعوؤں کی قلعی کھول رہا ہے، اے پی ایم ایس او**
**لندن: 10 نومبر 2026ء**
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO) کے چیئرمین سرفراز صدیقی نے حمدرد یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اب تعلیمی اداروں کی طالبات بھی محفوظ نہیں رہیں۔ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کی طالبات بس کے انتظار میں موجود تھیں کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر ہراساں کیا، ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کا سامان چھیننے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ محض ڈکیتی کی کوشش نہیں بلکہ شہر کی بیٹیوں کی عزت، وقار اور تحفظ پر حملہ ہے۔ آخر کراچی کی مائیں، بہنیں اور طالبات کب تک خوف کے سائے میں زندگی گزاریں گی؟ والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھروں سے بھیجتے ہیں، لیکن اگر تعلیمی اداروں کے اطراف سڑکوں پر بھی ان کی عزت اور جان محفوظ نہیں تو اس کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟
سرفراز صدیقی نے سوال کیا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی تقریر، تصویر اور تحریر پر پابندی کے معاملے میں جس طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر معمولی مستعدی اور سرگرمی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کیا کراچی کی بیٹیوں کی عزت و آبرو اور جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی ایسی ہی مستعدی دکھائی جائے گی؟ یا شہر کی طالبات کو مسلح جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، یونیورسٹی اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور طالبات کے لیے محفوظ سفری سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او طالبات کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر خاموش نہیں رہے گی۔ کراچی کی بیٹیوں کا تحفظ کوئی رعایت نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے اور اس حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
**جاری کردہ:**
شعبہ نشر و اشاعت
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (APMSO)
University students were robbed by unidentified suspects while waiting at a bus stop in Karachi. One student narrowly escaped being hit by a vehicle while trying to flee.
#Karachi#StreetCrime#TOKReports
مجھ سے فون اسنیچنگ کی وڈیو آگئی۔ وڈیو مبہم اور غیر واضح ہے۔ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ لیکن کراچی کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ یونیورسٹی طالبات کو پوائنٹ کے انتظار میں لوٹ لیا گیا۔ سوال اٹھانا ہوگا۔ سوال اٹھاتے رہنا ہوگا۔
نوجوانو! اب وقت آ گیا ہے کہ آنکھیں کھولو، حالات کا جائزہ لو اور سوچو کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی برسوں سے تمہیں کیا سمجھاتے آ رہے ہیں۔
آج ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و حرمت کا سوال ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اور ہمارے شہر کے تحفظ کا سوال ہے۔ اپنے حقوق کی حفاظت اور اپنے خاندانوں کے وقار کا دفاع ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
آخر الطاف حسین بھائی کی آواز کو پابندیوں میں جکڑنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیا اس لیے کہ کراچی کے نوجوان اپنے حقوق کی بات نہ کر سکیں؟ کیا اس شہر کو بے آواز اور بے سہارا چھوڑ دینا ہی مقصود ہے؟
یاد رکھو! حقوق خاموش رہنے سے نہیں ملتے، ناانصافی کے سامنے شعوری، متحد اور پُرامن جدوجہد سے حاصل ہوتے ہیں۔
**اے کراچی کے نوجوانو! بیدار ہو، اپنے حقوق کو پہچانو، اپنی ماؤں بہنوں کی عزت و تحفظ کے لیے آواز بلند کرو۔ اب خاموش تماشائی بننے کا وقت نہیں۔**
**خاموشی مسئلے کا حل نہیں، پُرامن آواز اٹھانا ہمارا حق ہے!**