وہ منافق جو مسلمانوں کے بجائے کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کر رہے ہیں؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کی ہے۔
﴿سورۃ النساء ،۱۳۹﴾
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو،اور ایک دُوسرے کی غیبت نہ کرو۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو! اور اللہ سے ڈرو۔
﴿سورۃ الحجرات،۱۲﴾
اور تم نے جو کچھ مانگا، اُس نے اُس میں سے (جو تمہارے لئے مناسب تھا) تمہیں دیا۔ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنے لگو تو شمار (بھی) نہیں کر سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت بے انصاف، بڑا ناشکرا ہے۔
﴿سورۃ ابراھیم ،۳۴﴾
کوئی مصیبت ایسی نہیں ہے جو زمین میں نازل ہوتی یا تمہاری جانوں کو لاحق ہوتی ہو، مگر وہ ایک کتاب میں اُس وقت سے درج ہے جب ہم نے ان جانوں کو پیدا بھی نہیں کیا تھا۔یقین جانو یہ بات اللہ کے لئے بہت آسان ہے۔
﴿سورۃ الحدید، ۲۲﴾
جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑدی جائے گی،
اور پہاڑوں کو پیس کر چورا کردیا جائے گا
یہاں تک کہ وہ بکھرا ہوا غبار بن کر رہ جائیں گے،
اور (لوگو!) تم تین قسموں میں بٹ جاؤگے۔
چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں، کیا کہنا اُن دائیں ہاتھ والوں کا!
﴿سورۃ الواقعۃ ، ۴-۸﴾
The #Quran is glorious, the very book that teaches us tolerance towards other religions. Promoting and showcasing of burning the Quran is a shameless act. I strongly condemn and stand against it. Islamophobic acts are not an expression of freedom of speech. #Sweden#islamophobia
اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ، اِلاَّ یہ کہ کوئی تجارت باہمی رضامندی سے وجود میں آئی ہو (تو وہ جائز ہے)، اور اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ یقین جانواللہ تم پر بہت مہربان ہے۔
﴿سورۃ النساء، ۲۹﴾
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقوں سے نہ کھاؤ، اور نہ ان کا م��دمہ حاکموں کے پاس اس غرض سے لے جاؤ کہ لوگوں کے مال کا کوئی حصہ جانتے بوجھتے ہڑپ کرنے کا گناہ کرو۔
﴿سورۃ البقرۃ، ۱۸۸﴾
Hello everyone, I just want to make it clear that my wife, Muzna Masood Malik, is not on any social media platforms. She does not have an official account. Please be cautious of any scams. Thank you so much for all of your prayers and good wishes.
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ خدائے رحمن کی کوئی اولاد ہے! ایسی بات کہنے والو!) حقیقت یہ ہے کہ تم نے بڑی سنگین حرکت کی ہے۔کچھ بعید نہیں کہ اس کی وجہ سے آسمان پھٹ پڑیں، زمین شق ہوجائےاور پہاڑ ٹوٹ کر گر پڑیں۔ کہ ان لوگوں نے خدائے رحمن کےلئے اولاد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
﴿سورۃ مریم ۸۸۔۹۱﴾
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِي��ّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
یا اللہ
جیسے شداد اپنی بنائی ہوئی جنت نہیں دیکھ سکا تھا ویسے ہی ارشد کے قاتل اپنی دنیاوی جنتوں کو نا دیکھ سکیں۔ ارشد کے قاتلوں کو دنیا قبر اور آخرت کے ہر عذاب میں مبتلا کردے۔
آمین