اُس سے بلا کی چاہت تھی دل کے قریب تھا
پر چھوڑنا پڑا وہ بہت ہی عجیب تھا
وہ روز چھوڑ جاتا تھا کچھ رنج چھیڑ کر
پھر اس پہ یونہی کہتا ہمارا نصیب تھا
وہ پھول پھینکتا تھا مگر تِیر کی طرح
وہ بدمزاج شخص تو دل کا غریب تھا
#اردو_زبان
آج ہلکی ہلکی بارش ہے
اور سرد ہوا کا رقص بھی ہے
آج پھول بھی بکھرے بکھرے ہیں
اور ان میں تیرا عکس بھی ہے
آج بادل گہرے گہرے ہیں
اور چاند پہ لاکھوں پہرے ہیں
کچھ ٹکڑے تیری یادوں کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے ہیں
میرے دل میں یوں تم چھائے ہو
آج یاد بہت تم آئے ہو.
#اردو_زبان
اگر لوگ آپ کو قبول نہیں کر تے تو بھی مایوس نہیں ہونا
کیوں کہ لوگ اکثر وہ چیز میں چھوڑ دیتے ہیں جن کی قیمت وہ دے نہیں سکتے
#اردو_زبان#اردو_شاعری#اردو_ادب#اردو_ورثہ
کبھی کبھی جو تیرے قرب میں گزارے تھے
اب ان دنوں کا تصور بھی میرے پاس نہیں
گزر رہے ہیں عجب مرحلوں سے دیدہ و دل
سحر کی آس تو ہے زندگی کی آس نہیں
مجھے یہ ڈر ہے تیری آرزو نہ مٹ جائے
بہت دنوں سے طبیعت میری اداس نہیں
ناصر کاظمی
#اردو_زبان
بہت کوشش کرتی ہوں
خود میں سمٹ کر رہنے کی
مگر دل تیری دھڑکن کے بعد دھڑکتا ہے ۔
سانسیں فقط تیری سانسوں کے ساتھ چلتی ہیں ۔
تو جو بچھڑے تو ہم
جینا بھول جاتے ہیں
#اردو_زبان#اردو_شاعری
یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو
سدا رہتے ہیں تیرے ہجر سے منسوب یہ آنسو
کسی کی راہ کو تکتے، جب آنکھیں خشک ہو جاٸیں
تو لے جانا مجھ سے تم، جو ہوں مطلوب یہ آنسو
#اردو_شاعری#اردو_زبان
میں کس طرح سے گزاروں گا عمر بھر کا فِراق
وہ دو گھڑی بھی جُدا ہو تو جان جاتی ہے
یہ نامُردا محبت بھی قاتلوں کی طرح
ضرور چھوڑ کر کوئی نشان جاتی ہے
#اردو_شاعری#اردوزبان
کہاں جوڑ پائیں گے ہم دھڑکنوں کو
کہ دل کی طرح ہم بھی ٹوٹے ہوئے ہیں
یہ مانا کہ تم سے خفا ہیں ذرا ہم
مگر زندگی سے بھی روٹھے ہوئے ہیں💔
یہی ہم نے سیکھا ہے جرم وفا سے
بچھڑ جائیے گا تو مر جائیے گا
#اردو_شاعری#اردو_زبان
فجر کی نماز شیطان کے خلاف دن کی فتح ہے ♥️
نماز کی فرصت نا ہو سکے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالی نے Unfriend کر دیا ہے
لہذا پہلی فُرصت میں دوبارہ Request سینڈ کریں توبہ کے ساتھ
اللہ ہم سب کو پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین