اسلام علیکم
اردو صرف ایک زبان نہیں، ہماری ثقافت، ہماری تاریخ اور ہماری شناخت ہے “اردو زبان “کو زندہ رکھنے کا آج سے عزم کریں۔
اپنی بات، شاعری، غزل، کہانی یا کوئی بھی خیال اردو میں لکھیں اور ہیش ٹیگ لازمی لگائیں۔ اردو زبان گروپ میں شامل ہونے کے لیے جواب میں “ ہاں “لکھیں
#اردو_زبان
وہ ترے قرب کی خوشبو کو عیاں ہو نہ نہاں
وہ حقیقت بھی نظر آتی ہے اک خواب مجھے
میں تو صدیوں کا ننداسا ہوں مگر یہ تو بتاؤ
کیوں یہ ماحول نظر آتا ہے بے خواب مجھے
استعارہ ہوں نئے عہد میں گم شدگی کا
بھولتے جاتے ہیں ماضی کے حسیں خواب مجھے
#اردو_زبان
اسلام علیکم
اردو صرف ایک زبان نہیں، ہماری ثقافت، ہماری تاریخ اور ہماری شناخت ہے “اردو زبان “کو زندہ رکھنے کا آج سے عزم کریں۔
اپنی بات، شاعری، غزل، کہانی یا کوئی بھی خیال اردو میں لکھیں اور ہیش ٹیگ لازمی لگائیں۔ اردو زبان گروپ میں شامل ہونے کے لیے جواب میں “ ہاں “لکھیں
#اردو_زبان
کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جن سے آپ گزرتے ہیں،
تو آپ کو اپنے ماضی کی خوشبو محسوس ہوتی ہے،
اور یوں لگتا ہے جیسے وہ وقت کو اس کے طور طریقوں، گھڑیوں اور ان یادوں کے ساتھ آپ کے پاس واپس لے آئی ہو، جو ان لوگوں کے ساتھ تھیں جنھوں نے کبھی آپ کے ساتھ ہر چیز بانٹی تھی!
#اردو_زبان
بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگا
سب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا
سرمئی آنکھوں کے نیچے پھول سے کھلنے لگے
کہتے کہتے کچھ کسی کا سوچنا اچھا لگا
بات تو کچھ بھی نہیں تھیں لیکن اس کا ایک دم
ہاتھ کو ہونٹوں پہ رکھ کر روکنا اچھا لگا
#اردو_زبان
خود سے جدا ہوئے نہ تیری ذات میں رہے
ہم یونہی شامِ غم کی حوالات میں رہے
اک شہرِ خواب ہم نے بسایا تھا، اور پھر
اس میں رہے نہ اس کے مضافات میں رہے
#اردو_زبان
@urdu_zuban چہرے پہ مرے زلف کو پھیلاؤ کسی دن
کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن
رازوں کی طرح اترو مرے دل میں کسی شب
دستک پہ مرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوں
بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
#اردو_زبان
@urdu_zuban یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو
بھلے چھین لو مجھ سے میری جوانی
مگر مجھ کو لوٹا دو بچپن کا ساون
وہ کاغذ کی کشتی وہ بارش کا پانی
کھڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
وہ چڑیاں وہ بلبل وہ تتلی پکڑنا
وہ گڑیا کی شادی میں لڑنا جھگڑنا
وہ جھولوں سے گرنا وہ گر کے سنبھلنا
#اردو_زبان
جن لوگوں نے آپ کے ساتھ برا کیا ہو، انہیں ایک عجیب خوش فہمی رہتی ہے کہ آپ جو بھی لکھتے ہیں، اُنہی کے لیے لکھتے ہیں۔
حالانکہ ہر بات کسی ایک شخص کے نام نہیں ہوتی، مگر جس کا ضمیر بوجھل ہو، اسے ہر جملہ اپنا ہی قصہ لگتا ہے۔
#اردو_زبان
@urdu_zuban غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں
تو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔ
غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں
#اردو_زبان
@urdu_zuban خوشبو کی طرح آیا وہ تیز ہواؤں میں
مانگا تھا جسے ہم نے دن رات دعاؤں میں
تم چھت پہ نہیں آئے میں گھر سے نہیں نکلا
یہ چاند بہت بھٹکا ساون کی گھٹاؤں میں
اس شہر میں اک لڑکی بالکل ہے غزل جیسی
بجلی سی گھٹاؤں میں خوشبو سی اداؤں میں
#اردو_زبان
@urdu_zuban گھٹا
وہ کتبے کا پتھر تھا جس کی طرف
سبھی لوگ بن ٹھن کے چلتے رہے
کھلے جنگلی پھول بھی قبر پر
جلے جگنوؤں کے بھی اکثر دئے
اب اس کا کرم ہے گھٹا بھیج دے
کہ ہم نے تو جو بیج تھے بو دئے
#اردو_زبان