پوری قوم کے سامنے یہ معاملہ رکھنا انتہائی اہم ہے۔ عمران خان صاحب کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہونے کو آ رہا۔ لیکن جو پرسوں کی میٹنگ میں عمران خان صاحب نے بات بتائی ہے وہ انتہائی باعث تشویش ہے۔ ان کا بلڈ پریشر اس کی جو اونچی سطح ہے وہ 192 تک گئی ہے اور یہ تسلسل سے ہو رہا ہے۔ اس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کیا کھلایا جا رہا ہے ان کو کیا دوائی دی جا رہی ہے ان کی کیا نگہداشت ہو رہی ہے۔ اور یہ نظام کا اصرار ہے کہ ان کے جو ذاتی معالجین ہیں جو 40 سال سے ان کی نگہداشت کر رہے ہیں ان کو ان تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ اس سے کچھ کچھ شبہات نہیں بلکہ یقین پیدا ہوتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
عمران خان کی جان کی حفاظت ہم سب کا فریضہ ہے پوری قوم کا فریضہ ہے۔ یہ بات میں بڑی وضاحت سے قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ عمران خان صاحب کی جان کو اس وقت خطرہ ہے۔
سلمان اکرم راجا
@salmanAraja
#MunirWillBeTheKiller
یہ بہت دردناک نیوز ہے کہ برطانیہ سے عمران خان کی چوتھی بہن روبینہ خان نے اپنے وکیل کے ذریعے رپورٹ بھیجی ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے، کہ عمران خان کی صحت جیل میں بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے، دو دن پہلے عمران خان کا بلڈ پریشر بڑھ کر 192 تک جا پہنچا تھا، ان کا فوری علاج کروایا جائے،
انصافینز مطالبہ کریں کہ عمران خان کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
یہ یزید عمران خان کو جیل میں محمد مرسی کی طرح مارنا چاہتے ہیں آج آواز اٹھا لیں ورنہ دیر نا ہو جائے۔
ایسی کہانیاں نہ میڈیا دکھائے گا اور نہ ہی موٹیویشنل اسپیکرز سنائیں گے، کہیں کوئی پاکستانی نوجوان موٹیویٹ ہی نہ ہو جائے!
اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی سدرہ قاسم کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں
سدرہ نے اوکاڑہ میں حسنین نامی ایک موچی سے ملاقات کے بعد ہاتھ سے بنے چمڑے کے جوتوں کا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں وہ مہینے میں صرف 50 جوڑے تیار کرتیں اور انہیں آن لائن فروخت کرتی تھیں
مسئلہ یہ تھا کہ سرمایہ نہیں تھا۔ دستیاب رقم سے بمشکل 50 سے 60 جوڑے تیار ہو پاتے۔ سرمایہ حاصل کرنے کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوئیں، لیکن سدرہ نے ہمت نہیں ہاری اور تقریباً ایک سال تک اسی محدود وسائل کے ساتھ کام جاری رکھا
پھر ایک بین الاقوامی اسٹارٹ اَپ مقابلے میں ان کے برانڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور انہیں 10 ہزار ڈالر کا انعام ملا۔ یہ ان کے کاروبار کا پہلا بڑا سنگِ میل تھا
اس کے بعد انہوں نے کِک اسٹارٹر مہم کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر جمع کیے اور اوکاڑہ میں بیٹھ کر 35 ممالک میں اپنے جوتے فروخت کیے۔ یہاں تک کہ صرف 22 گھنٹوں میں 15 ہزار ڈالر کی فروخت بھی کی
لیکن سدرہ کا خواب صرف یہیں تک محدود نہیں تھا۔ انہوں نے امریکہ میں بھی اپنی کمپنی متعارف کروائی اور محسوس کیا کہ ان کے مہنگے جوتے زیادہ تر لوگ شادیوں اور خاص تقریبات میں پہنتے ہیں
چنانچہ انہوں نے ایک نیا اور جرات مندانہ فیصلہ کیا اور روزمرہ استعمال کے لیے آرام دہ جوتوں کا برانڈ کھڑا کر دیا
پھر وہ وقت بھی آیا جب ان کے برانڈ پر عالمی فیشن انڈسٹری کی نظر پڑی۔ مشہور فیشن اسٹار ٹین فرانس نے ان کے برانڈ کے ساتھ خصوصی کلیکشن متعارف کروائی
آج ان کے تیار کردہ جوتے سرینا ولیمز، بریڈ پٹ، میٹ گالا سے وابستہ نامور شخصیات اور بالی وڈ کے کئی اداکاروں تک پہنچ چکے ہیں
سوچیے، اوکاڑہ کی گلیوں سے شروع ہونے والا ایک چھوٹا سا کاروبار عالمی فیشن مارکیٹ تک جا پہنچا
یہ سب کسی بڑے سرمایہ دار کی سرپرستی سے نہیں بلکہ ایک خیال، محنت، مستقل مزاجی، حوصلے اور مشکل حالات میں ہمت نہ ہارنے سے ممکن ہوا
سدرہ قاسم کی کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ کامیابی کے لیے ہمیشہ بڑے وسائل ضروری نہیں ہوتے، کبھی کبھی ایک بڑا خواب اور اسے پورا کرنے کا جنون ہی کافی ہوتا ہے
بس ایسی کہانیاں بھی نوجوانوں تک پہنچنی چاہئیں، کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مواقع اور حوصلہ افزائی کی کمی ہے
#آفاق_سومرو
عمران خان کا ساڑھے تین ڈالا اقتدار ایسا تھا، کہ ہر فرد حکومت کو اپنی حکومت سمجھتا تھا،
یہ کسان اتحاد والے وزیر اعظم سے ملتے تھے تو وہ عمران خان ان کے مسائل حل کرواتا تھا،
آج ملک کو کسان رل گیا ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
ڈاکٹر عاصم کی اپیل 🚨
عمران خان کو فوری ریٹینا اسپیشلسٹ کے علاوہ اپنے دیگر طبی مسائل کے مکمل جائزے کے لیے کسی اعلیٰ اسپتال جیسے شفا انٹرنیشنل اسلام آباد، میں فوری اور مکمل طبی معائنے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا فرض سمجھ کر آواز اٹھائیں
🚨جرمن خاتون کا دوٹوک سوال
آپ مسلسل دعویٰ کرتے ہیں کہ ایران دو ہفتوں میں ایٹم بم بنا لے گا، لیکن اسرائیل کے پاس مبینہ طور پر موجود 200 جوہری ہتھیاروں کا ذکر کیوں نہیں کرتے؟
ایران پر سوالات، اسرائیل پر خاموشی کیوں؟
جب مجھے 23 سال کی عمر میں پہلی تنخواہ ملی تو میرے والد نے مجھ سے کہا:
”ہر مہینے مجھے 100 بھیج دیا کرنا۔“
میں نے پوچھا: ”ابو، کیوں؟“
انہوں نے جواب دیا: ”تمہاری پرورش کے بدلے۔“
میں ہنس پڑا، لیکن وہ نہیں ہنسے۔
اس دن سے ہر مہینے کی 27 تاریخ کو، جب میری تنخواہ آتی، میں انہیں 100 بھیج دیتا۔ اور رقم بھیجتے وقت ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں لکھتا:
”آپ کی پرورش کے بدلے۔“
اور ہر بار ان کا جواب ہوتا:
”وصول ہوگئے۔ اللہ تمہیں رزق عطا فرمائے۔“
وہ کبھی اس کے علاوہ ایک لفظ بھی نہیں کہتے تھے۔
میں نے غیر شادی شدہ ہونے کے زمانے میں بھی پیسے بھیجنا جاری رکھا۔
شادی کے مہینے میں بھی بھیجے، حالانکہ میرے سر پر قرضوں کا بوجھ تھا۔
میرے بیٹے کی پیدائش کے مہینے میں بھی بھیجے، جب میرے اکاؤنٹ میں صرف 140 باقی بچے تھے۔
میری بیوی پوچھتی: ”آپ کے والد ریٹائر ہو چکے ہیں اور ان کا اپنا گھر بھی ہے، انہیں ان 100 کی کیا ضرورت ہے؟“
میرے دوست مذاق اڑاتے ہوئے کہتے: ”کیا تمہارے والد نے تم پر کوئی ٹیکس لگا رکھا ہے؟“
میں بس اتنا کہتا: ”میرے والد ایسے ہی ہیں، ان کے اپنے ہی کچھ طریقے ہیں۔“
ایک مرتبہ مجھ سے رقم بھیجنے میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی۔
صبح سات بجے والد کا فون آیا اور انہوں نے پوچھا:
”سب خیریت تو ہے؟“
میں نے پیسے بھیج دیے اور دل ہی دل میں ہنستے ہوئے سوچا: ”واقعی، پیسوں کے معاملے میں تو بہت پابند ہیں۔“
یہ سلسلہ پورے 12 سال جاری رہا۔
تین ماہ پہلے کمپنی نے مجھے ملازمت سے فارغ کر دیا۔
میں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا، یہاں تک کہ اپنی بیوی کو بھی نہیں۔
ہر روز صبح سات بجے میں اپنا ثوب پہنتا، گھر سے نکلتا اور ایک کافی شاپ کے قریب اپنی گاڑی میں بیٹھا رہتا۔ دوپہر تک وہیں گزارتا، پھر گھر واپس آ جاتا، جیسے دفتر سے لوٹ رہا ہوں۔
پھر 27 تاریخ آ گئی، لیکن اس بار تنخواہ نہیں آئی۔
12 سال میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں نے اپنے والد کو پیسے نہیں بھیجے۔
رات کے کھانے کے بعد میرا فون بجا۔
والد تھے۔
انہوں نے کہا:
”پیسے نہیں آئے۔“
میں نے جواب دیا:
”ابو، بھول گیا تھا۔ ان شاء اللہ، کل بھیج دوں گا۔“
وہ کچھ لمحوں کے لیے خاموش رہے، پھر بولے:
”ابھی میرے پاس آؤ، اکیلے۔“
میں ان کے مجلس میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہ بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے ایک پرانی نوٹ بک اور ایک لفافہ رکھا ہے۔
انہوں نے نوٹ بک میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا:
”اسے کھولو۔“
نوٹ بک کے ہر صفحے پر ایک تاریخ، رقم ”100“ اور میرا نام درج تھا۔
ہر اندراج کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ وہ رقم کہاں خرچ کی گئی:
”واٹر کولر۔“
”ایک یتیم بچے کی کفالت۔“
”رمضان کا راشن پیکج۔“
”مزدوروں کے لیے پانی کا انتظام۔“
کل 144 اندراجات تھے۔
انہوں نے کہا:
”تمہاری بھیجی ہوئی رقم کا ایک ریال بھی کبھی میری اپنی جیب میں نہیں گیا۔“
پھر انہوں نے اپنا فون مجھے دیا۔ اس میں مسجد کے باہر لگے ایک واٹر کولر کی تصویر تھی۔ اس پر لگی ایک چھوٹی سی تختی پر لکھا تھا:
”میرے بیٹے کی طرف سے صدقہ، اللہ اسے سلامت رکھے۔“
میں نے اسے فوراً پہچان لیا۔
یہ وہی واٹر کولر تھا جو میری جائے ملازمت کے قریب مسجد کے باہر لگا ہوا تھا۔ وہی جس سے میں ہر روز دوپہر کو پانی پیا کرتا تھا۔
برسوں سے میں اپنے والد کے دیے ہوئے صدقے کا پانی پی رہا تھا، اور مجھے اس بات کا ذرا بھی علم نہیں تھا۔
پھر انہوں نے لفافہ میری طرف بڑھایا اور کہا:
”اور یہ میری طرف سے ہے۔“
میں نے لفافہ کھولا تو اس میں 72,000 کی رقم تھی۔
انہوں نے بتایا:
”جب سے تمہیں پہلی تنخواہ ملی تھی، میں ہر مہینے 500 روپے الگ رکھتا رہا ہوں۔“
”مجھے معلوم تھا کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب تمہاری طرف سے پیسے نہیں آئیں گے، اور اس دن تمہیں میری ضرورت ہوگی۔“
میں نے پوچھا:
”ابو، آپ کو کیسے معلوم تھا؟“
انہوں نے جواب دیا:
”12 سال تک تم نے کبھی رقم بھیجنے میں ناغہ نہیں کیا، سوائے آج کے۔ مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔“
میرے پاس کہنے کے لیے کوئی لفظ نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا:
”مجھے کبھی ان 100 کی ضرورت تھی ہی نہیں۔“
”میں تو بس ہر مہینے یہ جاننا چاہتا تھا کہ تم خیریت سے ہو۔ میں تم سے پوچھے بغیر یہ جاننا چاہتا تھا کہ تم ٹھیک ہو یا نہیں۔ بس تم خود مجھے یہ کہہ دیا کرو کہ ’میں ٹھیک ہوں‘، چاہے حقیقت میں تم ٹھیک نہ بھی ہو۔“
دو ماہ بعد مجھے ایک نئی ملازمت مل گئی۔
27 تاریخ کو، جب مجھے پہلی تنخواہ ملی، تو میں نے والد کو 100 بھیجے اور ساتھ لکھا:
”آپ کی پرورش کے بدلے۔“
ان کا جواب آیا:
”وصول ہوگئے۔ اللہ تمہیں بے حساب رزق عطا فرمائے۔“
ایک منٹ بعد، ان کی طرف سے پہلی بار دوسرا پیغام بھی آیا:
”اور آئندہ مجھ سے کوئی بات مت چھپانا۔“😌
یہ کوئی کنسرٹ نہیں اور نا ہی یہ کوئی میلہ (فیسٹیول) نہیں ہے۔
یہ آج کا غزہ ہے۔ 💔 بھوک سے نڈھال ہزاروں لوگ، آٹے کی ایک تھیلی کے لیے بھاگ رہے ہیں 💔
زبردستی مسلط کی گئی بھوک کا منظر کچھ ایسا ہوتا ہے 😭😭
قاسم اور سلیمان کی آواز بنیں 🚨
ہمارے والد کو جیل میں غیر منصفانہ اور غیر انسانی حالات میں قید رکھا گیا ہے۔
ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں فوری طور پر اپنے وکلاء خاندان اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت دی جائے
فلسطین (Felesteen) کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز غزہ بھر میں اسرائیلی افواج کے متعدد حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہو گئے.
جن میں ایک 15 سالہ لڑکا اور ایک شادی شدہ جوڑا شامل ہے—جبکہ کم از کم چھ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اتوار سے اب تک کم از کم چار بچے شہید ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز غزہ میں دو بچوں سمیت پانچ فلسطینی مارے گئے تھے۔
–––
آج شہید ہونے والوں میں درج ذیل افراد شامل ہیں:
–––
ایک شوہر اور بیوی، اکرم یاسین اور دینا ابو بکر؛ یہ اس وقت شہید ہوئے جب مغربی غزہ شہر میں ’الشفا میڈیکل کمپلیکس‘ کے قریب ان کے اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔
–––
15 سالہ لڑکا، مجد محمد فخری حسن؛ اسے خان یونس کے جنوب میں واقع ’قیزان رشوان‘ کے علاقے میں اسرائیلی افواج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسی علاقے میں ایک روز قبل اسرائیلی ڈرون حملے میں دو لڑکے، 13 سالہ ولید شقشق اور 14 سالہ یوسف ابو غالی بھی شہید ہو گئے تھے۔
–––
ایک فلسطینی شخص، کرم احمد ابو خزیمہ؛ جو غزہ شہر کے علاقے ’زیتون‘ کے ’السمونی‘ محلے میں شہید ہوا۔
–––
ایک اور شخص، براء محمد معروف؛ جو ’وادی غزہ‘ کے علاقے میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے شہید ہوا۔
–––
ایک اور فلسطینی شخص، کرم ریاض ابو ابتیحان؛ جو ’الزوایدہ‘ میں ’السوارحہ‘ قبرستان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوا۔ اس حملے میں ایک اور شخص بھی شدید زخمی ہوا۔
–––
ایک شخص، محمود خلیل المتوق؛ جو جبالیہ مہاجر کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں شہید ہوا۔
یمنہ زیدی♥️
یمنہ زیدی کے الفاظ سنیں بس!!♥️
شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ میں جو خوشی ملتی ہے اسکی کوئی انتہاء نہیں,
عمران خان نے اپنے والدہ کے درد کو محسوس کرکے یہ فاؤنڈیشن بنائی ہے!!
شوکت خانم کراچی 29 دسمبر 2026 انشاء اللہ