پنجاب میں اس وقت لوگوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے ��ور افسر شاہی نے مریم صاحبہ کی سیاسی تباہی کا مکمل بندوبست کر دیا ہے اس قدر مہنگائی اور بجلی کے بل گیس کے بل ہیں ایسے میں پیرا فورس جیسے بدمعاش غریب پر چھوڑ دیے ہیں
خدا کے لئے لوگوں کے کاروبار تباہ مت کرو
جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا
تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ نون لیگ اور پی پی نے الیکشن مہم کے دوران کیا تھا پی ٹی آئی تو نئی جماعت کبھی اقتدار میں نہی رہی تھی اس کے وعدوں پر تو بندہ کہہ سکتا انکو حقائق پتہ نہی تھے مگر نون اور پی پی تو اقتدار کی پرانی جماعتیں وہ مفت بجلی کا وعدہ کچھ سوچ کر کر رہی تھئں اب یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مفت تو چھوڑ دیں آنہوں نے سو یونٹ تک بل اتنا بڑھا دیا کہ گرمئ میں لوگ بجلی بند کر کے بیٹھے کہ بل دینے کی سکت نہی ہے
اقتدار لیا ہے تو وعدے پورے کرو
پیٹرول کی قیمت کا تعلق عالمی منڈی سے نہی بجٹ کی مندی اور حکمرانوں کی عیاشیوں کے خسارے پورے کرنے سے ہے یہ سب سے آسان ٹیکس ہے اور جو خسارے وہ اس سے نکل آتے ہیں
عوام کو جاگنا ہو گا ان سے سوال کرنا ہو گا اس ظلم کو روکنا ہو گا
سابق اراکین پارلیمان کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دے رہے ہیں سینٹ کی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے یہ بچے واردات کرتے پکڑے جائیں تو کہتے باپ کا کیا تعلق ہے ؟
پاکستان کی عوام کو چاہیے یورپی یونین سمیت سب ملکوں کو میل بھیجیں کے ان بلیو پاسپورٹ والے مفت خوروں پر ویزہ پابندی لگائیں
اور عوام کا پیٹرول 150 سے 315 روپے لیٹر کر دیا بجلی کے بلوں پر ہزار طرح کے ٹیکس لگا دیے گئے گیس مہنگی کر دی اور کہا ملک میں معاشی بحران ہے ملک کے لئے قربانی دو ، دو بھئی قربانی 😏
سنتا جا شرماتا جا ، مریم صفدر اور ان کی ٹیم نے معذور بچوں کو بھی چونا لگا دیا ، نارووال میں ثانیہ عاشق نے معذور بچوں کو ویل چیئرز اور اسکوٹیز دیں لیکن جیسے ہی پروگرام ختم ہوا اور بچوں نے باہر جانا چاہا تو انہیں روک لیا گیا اور کہا گیا کہ پہلے ویل چیئر اور اسکوٹی واپس کرو پھر باہر جا سکتے ہو ۔۔
🚨🚨اہم ترین
حکومت نے بجلی بلوں پر صارفین پر بڑا بم گرا دیا ہے اور دو سو یونٹ والی پروٹیکٹڈ کیٹگری ختم کر دیا ہے اب سبسڈی کے لئے کیو آر کوڈ پر ڈیٹا دینا ہو گا اور آپ اسی صورت حق دار اگر آپ نے چھ مہینے میں کبھی بھی دو سو سے اوپر یونٹ استعمال نا لئے ہوں ایک پتہ پر ایک میٹر ہو وغیرہ وغیرہ
اب سب کے بل تقریباً پانچ چھ ہزار مہنگے ہو جائیں گے آپ کے بل پر جو اضافی رقم سبسڈی کی لکھی تھی اگست کے بعد وہ بل میں ایڈ ہو جائے گی
مزہ آ رہا تجربہ کار نون لیگ کی ٹیم کا ؟
بچوں کے اٹھنے سے پہلے گھر سے نکل آتے ہیں، بیوی بچے سو جاتے ہیں تو گھر جاتے ہیں کہ بچے 20، 30 روپے کی کوئی چیز نہ مانگ لیں، فون کرتے ہیں تو کہتا ہوں کہ بند کرو سگنل نہیں آرہے، لاہور میں شہری کی گفتگو
جب پیٹرول چند پیسے سستا کرتے تو سرکاری خزانے سے ایسے اشتہار چھپاتے راتب خور بھنگڑے ڈالتے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرے
آج ایسے اشتہار کیوں نہی بنا رہے ہیں ؟
وزیر خزانہ نون کا نہی ہے ، وزیر داخلہ نون کا نہی ہے مگر وزیر بجلی نون کا لگا رکھا جس نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو کو اتنے کا ایسا طریقہ نکالا کہ فرعون اور ابلیس تک اس کے شاگرد لگ رہے ہیں ایک یونٹ بجلی فالتو استعمال ہو تو ریٹ چار گنا بڑھ جاتے اور چھ مہینے یہ تاوان غریب دیتا اب سنا مستقل دے گا اور اس کارکردگی پر اسے تمغہ بھی دے دیا ہے
نون لیگ کی اس بجلی پالیسی پر عوام ابلیس سے زیادہ ان پر لعنتیں ڈال رہی ہے
دنیا میں فرعون سے بھی بدتر حکومت نون لیگ کی موجودہ شہباز شریف والی حکومت ہے جب سستا کرنا ہوتا ایک دو روپے مر مر کر کرتے جب مہنگا کرنا ہوتا تو بارہ پندرہ روپے کرتے ہیں پیٹرول 310 روپے لیٹر کر دیا ہے ابھی عالمی منڈی میں مہنگا نہی ہوا اور ایک دن میں یہ مہنگا کر بھی چکے تین ہفتے سستا پیٹرول تھا وہ مہنگا بیچتے رہے
ان پر روز ویسے لعنت بھیجیں جیسے شیطان پر بھیجتے ہیں
یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے مناظر ہیں آٹھ سو ارب روپے کے اس پروگرام سے پچھلے پندرہ سال میں ان خواتین کی حالت کیوں نہی بدلی ہے ؟
کیا اس کا مقص�� خواتین کی تذلیل اور خواری ہے ؟
اب آپ کو اندازہ ہوگا یہ اشرافیہ تن من دھن سر کی بازی لگا کر،پھانسی، قتل جلاوطنی یا قید کی سزائیں بھگت کر بھی ہر قیمت پر ایم این اے/سینٹر/ایم پی اے بننا چاہتے ہیں کہ وہاں مراعات ہی بے پناہ ہیں۔ خاندان سدھر جاتے ہیں۔ نسلوں تک کا مستقبل سنور جاتا ہے۔
ہر ماہ صرف چند دن کا چند گھنٹے کا اجلاس ہوتا ہے لیکن پورے ماہ کی سات آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور پھر ایک ایک لاکھ روپے فی قائمہ کمیٹی اجلاس کا الاونس الگ اور پھر سینٹ/اسمبلی ا��لاس میں حاضری کا الگ الائنس اور پھر بیرون ملک مفت سیر سپاٹے، پی آئی آے ٹکٹس فری، ٹی اے /ڈی اے الگ، میڈیکل فیملی سمیت فری، کروڑں کا ترقیاتی فنڈ الگ جہاں بقول شاہد خاقان عباسی کمشن الگ ( سب نہیں لیتے ہوں گے)۔ اور اب تاحیات خاندان سمیت بلیو پاسپورٹ الگ۔
پچیس کروڑ پاکستانی جو سبز پاسپورٹ رکھ کر انہیں ووٹ دیتے ہیں یہ ممبران/ان کا خاندان ان سب کا ووٹ لیتے ہی اس سبز پاسورٹ سے جان چھڑا لیتے ہیں۔
یہ جو عوام کی قسمت اور حالت بدلنے آتے ہیں سب سے پہلے اپنی اور خاندان کی حالت بدلنے پر کام کرتے ہیں۔
حیران ہوں ان سب کو پاکستانی سبز پاسپورٹ اتنا ناپسند /نفرت کیوں ہے جو ہم باقی کروڑں پاکستانی استمعال کرتے ہیں؟ یہ ارکان اور ان کے بیوی بچے کروڑں سبز پاکستانیوں سے الگ اپنی بلیو شناخت کیوں رکھنا چاہتے ہیں؟
سوال یہ ہے ان سب کو خاندان سمیت تاحیات بلیو پاسپورٹ کیوں؟ تاکہ غیرملکی ائ��پورٹس پر ان کی شناخت الگ ہو کہ یہ کوئی مختلف خلائی مخلوق ہے کیونکہ سبز پاسپورٹ والے اکثر ائرپورٹس پر ذلیل ہوتے ہیں۔ غیر ملکی سفارت خانے سبز پاسپورٹ کو اکثر ویزے نہیں دیتے۔
یہ سب بلیو پاسپورٹ کی شکل میں خود کو اس ذلالت سے بچانے کا بندوبست کررہے ہیں تاحیات اپنی خاندان اور بچوں تک کے لیے بھی۔
یہ ہیں ہمارے نمائندے اور حکمران جو اس عوام سے ووٹ لے کر آئے ہیں جس کی طاقت سے اب یہ ان جیسا سبز پاسپورٹ نہیں رکھنا چاہتے۔ ان سے الگ لگنا چاہتے ہیں۔ یہ خود کو chosen people سمجھ کر ہی حکمرانی کرنا چاہتے ہیں۔
لودھراں میں افسوسناک واقعہ، 23 سالہ اقرار اسلام آباد میں ایلومینیم کی دکان پر کام کرتا تھا، ماں کے پاس گیا ہوا تھا جو سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی، بجلی کا بل لگاتار دوسرے مہینے 10 ہزار سے زائد آیا تو ماں نے اپنا موبائل فروخت کرکے ادا کیا، لڑکے سے ماں کی بے بسی دیکھی نہیں گئی، ماں سے معافی مانگی اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،جسم کا 75 فیصد حصہ متاثر ہوا،
20 گھنٹے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
خبر ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنا نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ایسا نہی کہ غریب کے گرے گھروں پر ترس آگیا ہے مسلہ یہ کہ اب ججوں کے اپنے اپارٹمنٹ اس غیر قانونی بلڈنگ میں پکڑے گے لوگ سوال کر رہے کہ نسلہ ٹاور گرا دیا یہ کیوں نہی ؟
تو فیصلہ واپس لے لیا جبکہ وہ ٹاور گر چلا ہے