خیبر پختونخوا حکومت کی اس خاموشی اور بے عملی سے لگتا ہے کہ یا تو وہ ان عناصر سے خوف زدہ ہے یا کسی خاموش مفاہمت کا شکار۔ یہ غفلت محض انتظامی نہیں بلکہ اخلاقی و قومی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔
4/4
یہ صورتحال نہ صرف صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے بلکہ وفاقی حکومت اور موٹروے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اگر ریاست خود اپنی مرکزی شاہراہوں پر تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو عوام کہاں جائیں؟ 1/3
مذہبی دہشت گردوں کا مکمل قبضہ ہے، خاص طور پر کوہاٹ سے ڈی آئی خان تک کے حصے میں۔ مقامی لوگوں کے مطابق شام ہوتے ہی یہ علاقہ کالعدم تنظیموں کے قبضے میں چلا جاتا ہے، جو مسافروں کو لوٹتے اور بعض اوقات اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ 1/2
ڈیرہ اسماعیل خان تا اسلام آباد موٹروے پر امن و امان کی انتہائی خراب صورتِ حال خیبر پختونخوا حکومت کی سنگین نااہلی اور وفاقی اداروں کی مجرمانہ غفلت کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ اس اہم شاہراہ پر، جو کہ ملک کے جنوبی علاقوں کو دارالحکومت سے ملاتی ہے، 1/1
@UrduVirsa کچھ لوگ جو سوار ھیں کاغذ کی ناؤ پر
تہمت تراشتے ھیں ھوا کے دباؤ پر
موسم ھے سرد مہر ، لہو ھے جماؤ پر
چوپال چپ ھے ، بھیڑ لگی ھے الاؤ پر
سورج کے سامنے ھیں نئے دن کے مرحلے
اب رات جا چکی ھے گزشتہ پڑاؤ پر
یوں خود فریبیوں میں سفر ھو رھا ھے طے
بیٹھے ھیں پل پہ اور نظر ھے بہاؤ پر
احسان دانش