نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جب تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاھو، تو مجھ پر درود بهیجو یہ تمہارے غموں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمہارے گناہوں کو بھی مٹا دیگا.
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
`غم و گریہ کے لیئے آمادہ ہو جاؤ`
*حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا :-
جب محرم الحرام کا چاند طلوع ہو جائے تو خود کو غم و گریہ کے لیئے آمادہ کرو یہ غم ہمارا ورثہ ہے اسے زندہ رکھو...💔😥
مصباح المتہجد صف 743*
#محرم_١٤٤٨هـ#Muharram1448_2026#سلام_بر_حسین
دنیا آزمائش کی جگہ ہے
امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں:
بےشک اللہ نے دنیا کو انسان کی آزمائش کے لئے اور دنیا کی مخلوقات کو فناء کے لئے خلق کیا ہے۔
نہج الشّهاده، ص 196
پرہیزگاروں کی علامتیں
امام على عليه السلام فرماتے ہیں:
لِلْمُتَّقى ثَلاثُ عَلاماتٍ اِخْلاصُ الْعَمَلِ وَ قِصَرُ الاَمَلِ وَ اغْتِنامُ الْـمُهَلِ۔
متقی کی تین علامتیں ہیں عمل میں اخلاص، کم آرزو، اور فرصت کو غنیمت سمجھنا۔
غرر الحكم، ج 1 ص 548 ح 7370
🕌ایام عزاء آ پہنچے کربلا ہو رہی ہے تیار
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
بے شک شہادت حسین کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایک ایسی حرارت ہے جو کبھی سرد نہیں ہوگی۔
مستدرک الوسائل، ج10،ص318
🤲 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا
پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم فرماتے ہیں:
(خدایا) ہمیں زندگی کی تازگی اور محنت و کوشش کی نعمت عطا فرما اور سستی، کاہلی، کمزوری، بہانے بنانے، نقصان، دل کے مردہ ہونے اور اُداسی سے محفوظ رکھ.
میزان الحکمه، ج11، ص5184
محرم آ رہا ہے
یہ غمِ حسینؑ صبر وفا اور حق پر ڈٹ جانے کا مہینہ ہے آؤ عہد کریں کہ امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے
السلام علیک یا اباعبداللہ الحسینؑ🚩
زائر امام رضا علیہ السلام جنتی ہے
امام محمد تقی علیه السلام فرماتے ہیں:
جو طوس میں میرے والد کی معرفت کے ساتھ زیارت کرے گا میں اس کی جنت کا ضامن ہوں
من لا يحضره الفقيه، ج 2، ص 583
🌹ذکر اہل بیت سے دلوں کو زندہ کرو
امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص ان مجلسوں میں بیٹھے جس میں ہمارے فرامین اور ہماری یاد تازہ ہوتی ہے، اس روز جب سارے دل مردا ہوں گے وہ دل نہیں مرے گا۔
بحارالانوار ،ج 44،ص 278
امام حسن علیه السلام فرماتے ہیں:
جب پیغمبر اکرم (ص) مباہلہ کے لئے نکلے تو تمام لوگوں میں سے’’ الأَنفُسِ‘‘ میرے بابا تھے، اور بچوں میں اور میرے بھائی، اور عورتوں میں میری والدہ فاطمہ (س) تھیں، پس ہم رسول اللہ(ص) کی اہل بیت ہیں انکا گوشت، خون اور انکی جان ہیں
امالی طوسی،ص564
خوش قسمت انسان کوں ہے
امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:
مرد کی خوش نصیبی یہ ہے کہ اس کا کام کاج اس کے اپنے شہر میں ہو اور اس کے کاروباری ساتھی نیک و صالح ہوں اور اس کے بچے ایسے ہوں جو اس کے کام میں اس کی مدد کرتے ہوں۔
اصول كافی، ج 5، ص 257
متقی کی تین علامتیں ہیں
امام على عليه السلام فرماتے ہیں:
لِلْمُتَّقى ثَلاثُ عَلاماتٍ اِخْلاصُ الْعَمَلِ وَ قِصَرُ الاَمَلِ وَ اغْتِنامُ الْـمُهَلِ۔
متقی کی تین علامتیں ہیں عمل میں اخلاص، کم آرزو، اور فرصت کو غنیمت سمجھنا۔
غرر الحكم، ج 1 ص 548 ح 7370
اميرالمومنین امام علی عليه السلام فرماتے ہیں:
مومن کا چہرہ شاد ہوتا ہے اور دل میں رنج و اندوہ اس کا سینہ کشادہ ہوتا ہے اور متواضع، بلندی کو ناپسند کرتا ہے اور شہرت سےنفرت کرتا ہے اس کا غم طویل ہوتا ہے اور ہمّت بڑی ہوتی ہے اورخاموشی زیادہ ہوتی ہے
نهج البلاغه، الكلمات، 333
واجب کو چھوڑ کر مستحاب انجام نہ دیں
امام على عليه السلام فرماتے ہیں:
اگر تم مستحب اعمال کی فضیلت کی وجہ سے اسے انجام دیتے ہو اور واجبات کو ادا نہیں کرتے ہو، تو تمہیں مستحب سے حاصل ہونے والی فضیلت، اس فرض کے برابر نہیں ہوگی جس کو تم نے ضائع کر دیا ہے۔
غرر الحكم، ح 3793
انسان کی قدر و قیمت کیا ہے
امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
بےشک قدر و قیمت کے لحاظ سے عظیم ترین شخص وہ ہے جو دنیا کو اپنا ہم رتبہ نہ سمجھے، بے شک تمہارے جان کی قیمت جنت کے سوا کچھ نہیں، پس اس کو جنت سے کم قیمت پر مت بیچو۔
تحفالعقول، ص410
•
شکر گزاری بہترین نعمت ہے
امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
شکر ادا کرنے والا شخص شکرگزاری کی وجہ سے زیادہ سعادت مند ہے اس نعمت کی نسبت جس پر اس نے شکر ادا کیا، کیونکہ نعمت متاع دنیا ہے اور شکرگزاری آخرت کی نعت ہے۔
بحارالانوار، ج71، ص417
امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر تم خلوص کے ساتھ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول اللہ کی رسالت کا اعتراف اور ہم اہل بیت کی حقانیت کا اقرار کرنے کے بعد، خدا سےجو کچھ مانگوگے تو وہ تمہیں محروم نہیں کرے گا
امالی شیخ طوسی،ص 286ح555
ولادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام مبارک ہو
غدیر، زینت اور آراستگی کا دن
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: غدیر کا دن زینت اور آراستگی کا دن ہے۔ جو کوئی غدیر کے دن کے لیے خود کو سنوارتا ہے، اللہ اس کی طرف فرشتے بھیجتا ہے جو اس کے لیے نیکیاں لکھتے ہیں۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاووس، ج ۱، ص ۴۶۴
#TheGreatNews
غدیر کے دن مسکراہٹ، جنت میں موتیوں کا محل
فرمانِ امامِ رضا علیہالسلام ہے:
جو شخص غدیر کے دن اپنے مؤمن بھائی کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گا، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے سفید موتی کا ایک محل تعمیر فرمائے گا اور اس کے چہرے کو شاداب و نورانی کر دے گا۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاؤس، ج 1، ص 464
#اسلوب_غدیر
#TheGreatNews