نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جب تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاھو، تو مجھ پر درود بهیجو یہ تمہارے غموں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمہارے گناہوں کو بھی مٹا دیگا.
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
انسان کی قدر و قیمت کیا ہے
امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
بےشک قدر و قیمت کے لحاظ سے عظیم ترین شخص وہ ہے جو دنیا کو اپنا ہم رتبہ نہ سمجھے، بے شک تمہارے جان کی قیمت جنت کے سوا کچھ نہیں، پس اس کو جنت سے کم قیمت پر مت بیچو۔
تحفالعقول، ص410
•
شکر گزاری بہترین نعمت ہے
امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
شکر ادا کرنے والا شخص شکرگزاری کی وجہ سے زیادہ سعادت مند ہے اس نعمت کی نسبت جس پر اس نے شکر ادا کیا، کیونکہ نعمت متاع دنیا ہے اور شکرگزاری آخرت کی نعت ہے۔
بحارالانوار، ج71، ص417
امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اگر تم خلوص کے ساتھ اللہ کی اطاعت کرو اور رسول اللہ کی رسالت کا اعتراف اور ہم اہل بیت کی حقانیت کا اقرار کرنے کے بعد، خدا سےجو کچھ مانگوگے تو وہ تمہیں محروم نہیں کرے گا
امالی شیخ طوسی،ص 286ح555
ولادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام مبارک ہو
غدیر، زینت اور آراستگی کا دن
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: غدیر کا دن زینت اور آراستگی کا دن ہے۔ جو کوئی غدیر کے دن کے لیے خود کو سنوارتا ہے، اللہ اس کی طرف فرشتے بھیجتا ہے جو اس کے لیے نیکیاں لکھتے ہیں۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاووس، ج ۱، ص ۴۶۴
#TheGreatNews
غدیر کے دن مسکراہٹ، جنت میں موتیوں کا محل
فرمانِ امامِ رضا علیہالسلام ہے:
جو شخص غدیر کے دن اپنے مؤمن بھائی کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گا، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے سفید موتی کا ایک محل تعمیر فرمائے گا اور اس کے چہرے کو شاداب و نورانی کر دے گا۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاؤس، ج 1، ص 464
#اسلوب_غدیر
#TheGreatNews
🌹عید غدیر خم میں تین دن باقی ہیں
امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہیں:
اپنے ایمانی بھائی کو عید غدیر کے دن ایک درہم دینا ایک ہزار درہم کے برابر ہے لہذا اس دن اپنے بھائیوں کو عطا کریں اور ہر مومن مرد اور عورت کو خوش کریں۔
مصباح المتهجد، 737
عید غدیر خم میں دو دن باقی ہیں
امام علی رضا عليه السلام فرماتے ہیں:
جو روز غدیر کسی مومن بھائی کا دیدار کرے،اللہ اسکی قبر میں ستر نور داخل کرتاہے اور قبر وسیع کرتا ہے اور روزانہ ستر ہزار فرشتے اسکی قبر کی زیارت کے لئے آتے ہیں اور اسے جنت کی بشارت دیتے ہیں
اقبال الاعمال،ص778
امام جعفر صادق عليه السلام فرماتے ہیں:
روز عید غدیر کیا گیا ہر نیک کام اسّی ماہ کے برابر ہے اس دن اللہ کا ذکر اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود زیادہ بھیجنی چاہیئے اور اپنے اہل و عیال کی نسبت فراخ و کشادہ روی اختار کریں۔
وسائل الشيعه، ج 7، ص 325، ح 6
امام علی رضا عليه السلام فرماتے ہیں:
إنَّ يَوْمَ الْغَديرِ فِى السَّماءِ اَشْهَرُ مِنْهُ فِى الاَرْضِ۔
بے شک غدیر کا دن زمین سے زیادہ آسمان پر مشہور ہے۔
مصباح المتهجد، ص 737
غدیر کے دن مومنین پر احسان و بخشش
فرمانِ امامِ رضا علیہالسلام ہے:
غدیر کے دن اپنے مؤمن بھائیوں پر ایک درہم خرچ کرنا ہزار درہم کے برابر ہے۔ اس دن اپنے مومن بھائیوں پر احسان و بخشش کرو اور ہر مؤمن و مومنہ کو شادمان کرو۔
تهذيب الأحکام، شیخ طوسی، ج 6، ص 24
#اسلوب_غدیر
#TheGreatNews
غدیر کے دن مومنین کو طعام کھلانا
فرمانِ امامِ رضا علیہالسلام ہے:
جس نے غدیر کے دن کسی مؤمن کو کھانا کھلایا، وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے تمام انبیا اور صدیقین کو کھانا کھلایا ہو۔
إقبال الأعمال، سید ابن طاؤس، ج 1، ص 464
#اسلوب_غدیر#TheGreatNews
💐 عید غدیر خم میں ساتھ دن باقی ہیں
🔷 امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:
إنّ الإمامة أسّ الإسلام النامي وفرعه السامی
📃 امامت، دین مبین اسلام کی بنیاد اور اس کی بلند شاخ ہے
📚 اصول کافی، ج 1، ص 200
🌹 امام علی علیہ السلام کی تین خصوصیات
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
علی کے بارے میں مجھ پر تین خصلتوں کی وحی نازل ہوئی ہے: وہ مسلمانوں، پرہیزگاروں اور سچوں کے سردار ہیں۔
تاریخ دمشق، ج 2، ص 212