Strike called by Sindh Bar Council on the illegal arrests & fake cases leveled on MQM’s legal aid committee lawyers Mr. Idrees Alvi & Mr. Mohammad Suleman is highly appreciated.
#ReleaseAllMQMworkers
ایم کیو ایم کے سینئر اور بزرگ رکن، لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اور محمد سلیمان ایڈوکیٹ کو عدالت کے حکم پر رہا ہوتے ہی کراچی سینٹرل جیل کے دروازےسے پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے اغوا سراسر ظلم ہے۔
#ReleaseAllMQMWorkers
ادریس علوی ایڈوکیٹ اور محمد سلیمان ایڈوکیٹ کو اغوا کرکے نہ صرف عدالت کے حکم کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں بلکہ ملک کے آئین ، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے، میں دونوں وکلا کے اغوا اور جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ادریس علوی ایڈوکیٹ اور محمد سلمان ایڈوکیٹ کو فی الفور رہا کیا جائے۔
ایم کیو ایم کے بزرگ وکیل ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کوکس قانون کے تحت اغواکیاگیا؟ الطاف حسین
#ReleaseAllMQMWorkers
ایم کیوایم ایک قانون پسنداورپرامن جہوری جدوجہد کرنے والی جماعت ہے لیکن اس کے خلاف برسوں سے فوجی آپریشن کیاجارہاہے، ہماری پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی جوسراسر غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔ 11جون 2026ء کوایم کیوایم کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کے بزرگ کارکنان کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقے میں واقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے پاکستان ٹائمز نیوزکے دفتر میں یو م تاسیس پرکیک کاٹنے کے لئے جمع ہوئے تھے کہ پولیس اوررینجرز نے ان کارکنوں کو چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔ان گرفتارکارکنان میں ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، رکن ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن محمدسلمان ایڈوکیٹ، سینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی، بزرگ کارکنان عمرملک،محمدناصر، آفاق عالم،سید حمید پاشا،مرزا وسیم، سلیم شیخ، محمد حارث اورسینئرصحافی، یوٹیوبرتحسین عباسی کے 15سالہ بیٹے حسین علی شامل ہیں۔ پولیس وانتظامیہ نے پاکستان ٹائمزنیوز کے دفترکوبھی سیل کردیا۔ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان پرایک جھوٹا مقدمہ قائم کردیاگیا اور سٹی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ دیکرعدالتی تحویل میں جیل منتقل کردیا۔ایم کیوایم کے وکلاء نے گرفتارشدگان کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔توپولیس نے گرفتارشدگان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بھی قائم کردیا۔ عدالت نے 20جون 2026کو ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمد سلمان ایڈوکیٹ کی ضمانت منظورکرلی اوران کی رہائی کاحکم دیا۔ 24جون 2026ء کوان دونوں کے ریلیز آرڈرجاری ہوئے۔جب سینٹرل جیل کراچی سے ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلمان ایڈوکیٹ کوریلیز کیا تو جیل کے دروازے پر موجود پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ اغواکرلیااورموبائل میں ڈال کر لے لئے۔ پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں نے موجود ایم کیوایم لیگل ایڈکمیٹی کے وکلا سے بھی بدتمیزی کی۔ادریس علوی ایڈوکیٹ بیمار ہیں، بزرگ ہیں انہیں اورسلمان ایڈوکیٹ کولاپتہ کردیاگیا ہے، یہ سراسرظلم ہے۔ آخر پاکستان میں یہ کیا ہورہاہے؟ کس قانون کے تحت ہورہاہے؟ خدارا یہ ظلم بند کیاجائے، ادریس علوی ایڈوکیٹ، سلمان ایڈوکیٹ اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکیاجائے، یہ گرفتاریوں اورجبری گمشدگی کاسلسلہ بند کیاجائے۔ اورحضرت علیٰ کرم اللہ وجہہ کے اس قو ل کویادرکھاجائے کہ حکومت کفرسے تو قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم وجبر اورانصافی سے قائم نہیں رہ سکتی۔میں تمام ترجبروستم کے باوجود کام کرنے والے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاکو سلام تحسین پیش کرتاہوں۔
الطا ف حسین
ٹک ٹاک پر 421 ویں ہنگامی فکری نشست سے ٰخطاب
24جون 2026ء
@BeingSAOfficial حالانکہ آپریشن اِن کے خلاف ہونا چاہیے تھا جنہوں نے 27 دسمبر کو کراچی کو آگ و خون میں نہلا دیا تھا جس دن ایک ڈکٹیٹر کی بیٹی اپنے درست انجام کو پہنچی تھی۔۔۔🙂
انفرااسٹریکچر ہمارا ختم کر دیا ،پانی ہمارا کاٹ دیا ، گیس ہماری کاٹ دی ، بجلی ہماری کاٹ دی اور اس کے ذمہ داروں کو پکڑنے کے بجاۓ پکڑا کیک کاٹنے والوں کو جاتا ہے
ظلم وجبر کانشانہ بننےوالے
مجبور وبےبس اوربےکس ومحکوم عوام میں
شعوری بیداری کیلئے جدوجہد کرنے والے
بےلوث وبےغرض افراد
نایاب بھی ہیں ،کمیاب بھی ہیں
ایسے عظیم انسانوں کی قدر ناشناسی کرنے والی قوموں کا مقدر ذلت،رسوائی اور غلامی کےسوا کچھ نہیں ہوتا
#الطاف_حسین_بھائی_شکریہ
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرانی کاانقلاب لازمی ہے
پاکستان 2 فیصدحکمراں اشرافیہ کا نہیں بلکہ 98 فیصد غریبوں، مزدوروں اورمتوسط طبقہ کے عوام کا ہے
صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں اے پی ایم ایس اوکے 48 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو انگریزوں کے ایجنٹوں نے دوطبقات میں تقسیم کردیاہے، ایک طبقہ وہ ہے جس کے آباؤاجداد نے 1857 ء کی جنگ آزادی میں حریت پسندوں کا ساتھ دیا اوردوسرا طبقہ وہ ہے جس نے جنگ آزادی کوناکام بنانے اوربرصغیرکے عوام کوغلام بنائے رکھنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا، بدقسمتی سے یہی طبقہ آج پاکستان کا مالک ومختار بنابیٹھاہے اورانگریزوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنے والی ہرآواز کو ریاستی طاقت سے دباتاچلاآرہا ہے۔
پنجاب کے عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں نے ہمیشہ یہی تاثر دیا ہے کہ صرف صوبہ پنجاب کے لوگ ہی پاکستان کے وفادار ہیں جبکہ باقی صوبوں کے سندھی، بلوچ، پختون،مہاجر، سرائیکی، کشمیری، گلگتی اوربلتستانی پاکستان کے وفادار نہیں ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے جن بڑے بڑے زمیندار خاندانوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا، انگریزوں نے انہیں انعام کے طورپاکستان قائم کرکے دیدیا۔ 14، اگست1947ء کو جب پاکستان قائم ہوا تو انہی لوگوں پر مبنی فوج بنائی گئی جو حریت پسندوں کے خلاف انگریزوں کا ساتھ دے رہے تھے۔ پاکستان کا نظام حکومت چلانے کیلئے سیاسی جماعتیں تشکیل دی گئیں اورانہی خاندانوں کوان سیاسی جماعتوں میں ایڈجسٹ کیا گیا۔ پیپلزپارٹی ہو یا مسلم لیگ (ن) ہو، ان جماعتوں نے کبھی ملک کے غریب، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے تعلیم یافتہ افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں نہیں بھیجا۔ پاکستان کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام اس موروثی سیاست، وڈیرہ شاہی، فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور دوفیصد حکمراں اشرافیہ کے غلام بنادیئے گئے مگرکسی سیاسی جماعت نے ملک پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پاکستان کی واحد طلبا تنظیم ہے جس نے عوامی جماعت ایم کیوایم کو جنم دیا جوپاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام،موروثی سیاست اور کرپشن کے نظام کی تبدیلی کیلئے عملی جدوجہد کی۔ایم کیوایم نے عوام کو شعوردیاکہ پاکستان دوصرف فیصد جاگیرداروں، وڈیروں اورزمینداروں کا نہیں بلکہ 98 فیصد غریب ومتوسط طبقے کے کروڑوں عوا م کا ہے اورپاکستان میں صحیح جمہوریت اسی وقت آسکتی ہے جب ہم غریب ومتوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجیں گے، ایم کیوایم نے محض نظام کی تبدیلی کانعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ عملی طورپر غریب ومتوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو منتخب ایوانوں میں بھیج کرناممکن کوممکن کردکھایا۔
پاکستان کی ہرسیاسی ومذہبی جماعت کا سربراہ بلدیاتی، صوبائی، قومی اورسینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیتا رہا ہے جبکہ الطاف حسین پاکستان کا واحد سیاسی رہنما ہے جوپاکستان کافرسودہ نظام بدلنے کیلئے میدان سیاست میں آیا، الطاف حسین نے اپنی ذات یا اپنے خاندان کے مفادات کے بجائے عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے تحریک کی بنیاد رکھی، الطاف حسین نے نہ تو خود الیکشن لڑا اور نہ اپنے بہن بھائیوں کو لڑایا، غریب ومتوسط طبقے کے تعلیم یافتہ کارکنوں کو مئیرز، ڈپٹی مئیرز،ایم پی اے، ایم این اے اورسینیٹر بناکر منتخب ایوانوں میں بھیجا۔ ایم کیوایم نے ملک میں برسوں سے قائم اسٹیٹس کو کوچیلنج کیا اسی لئے اس نظام کی محافظ قوتوں نے ایم کیوایم کوبرداشت نہیں کیا، اسے ریاستی طاقت سے کچلنے کے لئے ریاستی آپریشن کیا، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کی پاداش میں جہاں تحریک کے ہزاروں کارکنوں کو شہیدکیاگیا وہیں الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین اور بہنوئی اسلم ابراہانی بھی شہیدوں میں شامل ہیں۔ایم کیوایم کے خلاف مظالم پنجاب میں بھی کئے گئے اور پنجاب سے ایم کیوایم کی ایک محنتی کارکن طاہرہ آصف جو قومی اسمبلی کی رکن تھیں، انہیں نوازشریف کے دور میں لاہورمیں گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔ ایم کیوایم نے پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی میرٹ کی بنیادپر متعدد پنجابیوں، سندھیوں، بلوچوں، پختونوں، گلگتیوں، بلتستانیوں اورکشمیریوں کو منتخب ایوانوں کارکن بنایا۔
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خلاف میری عملی جدوجہد کے باعث اسٹیبلشمنٹ میری جان لینے کے درپے ہوگئی،مجھ پر متعدد قاتلانہ حملے کیے گئے اورجب کراچی میں مجھ پرقاتلانہ حملے کیلئے ہینڈ گرنیڈاستعمال کیے گئے تو میں ساتھیوں کے مشورے سے کچھ دنوں کیلئے لندن چلاآیا
1/2
اے پی ایم ایس او کے48ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کارکنان اور حق پرست عوام نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ اور پیغام پورے پنجاب میں عام کیا جائے گا
اے پی ایم ایس او کے 48وے یوم تاسیس کا پروگرام ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ کے زیرِ اہتمام شروع ہوگیا ہے
آپ تمام ساتھیوں سے گزارش ہے اِس فیس بک لنک کو زیادہ سے
زیادہ شئیر کریں اور اِس لنک جوائن بھی کرے
https://t.co/AQ46GEF2tu…
ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ و ✦
الطاف حسین کے پاس ووٹ بنک اور تنظیم کا اعتماد ہے۔
مصطفی کمال، فاروق ستار اور خالد مقبول کے پاس فوجی اداروں، سندھی وڈیروں اور پنجابی سرمایہ داروں کا اعتماد ہے۔
اب مہاجر قوم پچھلے دس سال سے اس گومگو کیفیت میں گھر بیٹھی ہے، انتخابات اور سیاسی معاملات سے الگ تھلگ
مہاجر قوم کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے مہاجر قوم کی مرضی کا احترام کرنا ہوگا۔
@AltafHussain_90@MZakiSyed ارباب اختیار اور پالیسی ساز ادارے پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطر جائز حقوق کے مطالبات کرنے والے ہم وطن عوام پر ظلم وجبر کاسلسلہ بند کریں اور اپنے لوگوں سے بات چیت اور افہام وتفیم کے ذریعے مسئلہ کا حل تلاش کریں۔ طاقت کے ناجائز استعمال سے صرف سانحات جنم لیتے ہیں
#11JuneAltafHai
دس سالہ پابندی کےباوجود عوام ہر اہم مواقع پرکارکنان وعوام
@AltafHussain_90 سےتجدیدعہد وفاکرتے ہیں
#11JuneAltafHai
ارباب اختیار کیلئےیہ لمحہ فکریہ ہےکہ جبر سےجسم قید کیا جاسکتاہےمگرنظریاتی ذہن تبدیل نہیں کیےجاسکتے
دیکھئے
نظریاتی لوگ اپنےنظریئے کےخالق کوکس طرح یادکررہے ہیں
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب سے الطاف حسین کا مطالبہ
#11JuneAltafHai
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مورخہ 11جون 2026ء بروز جمعرات APMSO (آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن) کا 48 واں یوم تاسیس پرامن طورپر پورے پاکستان میں منایاجارہا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کی ایک عمارت کی دوسری منزل پرواقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے دفتر میں ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا جارہاتھا کہ کراچی پولیس کی بڑی نفری نے وہاں چھاپہ مارکرایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر اوربزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اورتحسین عباسی سمیت دس کارکنوں کوگرفتارکرلیاجوآئین وقانون کے سراسر منافی ہے۔
آپ جناب فیلڈمارشل عاصم منیرسے مطالبہ ہے کہ فی الفورمداخلت کرکے بزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ سمیت تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں اورکراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کواحکامات صادرفرمائیں کہ وہ بند کمروں میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس منانے کے لئے جمع ہونے والے ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں اورہمدردوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کریں۔
الطاف حسین
11جون 2026ء
اے پی ایم ایس او کا نظریہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ الطاف حسین
#11JuneAltafHai
آج اے پی ایم ایس او کوقائم ہوئے 48 سال ہوگئے ہیں،اس 48 سالہ جدوجہد میں ہمارے ہزاروں ساتھی شہید ہوگئے جن میں میرے بھائی اوربھتیجے بھی شامل ہیں، یہ ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج تحریک کا نظریہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے اورالطاف حسین نے برسوں پہلے ملک کے نظام میں موجود جن خرابیوں کی نشاندہی کی تھی، آج پاکستان کابچہ بچہ وہی زبان بول رہا ہے جس پر میں تحریک کے تمام شہیدوں، لاپتہ ساتھیوں اوراسیرساتھیوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔
شہیدوں کی روحیں دیکھ رہی ہیں کہ آج اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں منایا جارہا ہے، وفاپرست ساتھی اے پی ایم ایس او کے پوسٹرزلگارہے ہیں، تحریک کا پیغام پھیل رہا ہے۔ میں تحریک کے ساتھیوں، ماؤں بہنوں بزرگوں سے کہتاہوں کہ اے پی ایم ایس او کے پوسٹرزپر موجود QR کوڈ کوموبائل فون سے اسکین کریں، آپ کے پاس تحریک میں شمولیت کا فارم کھل جائے گا،جس پراپنی تفصیل ڈال کرآپ تحریک میں شامل ہوسکتے ہیں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہو ان کہ الطاف حسین کے قافلے میں شامل ہوجائیں۔ میں پاکستان کے تمام سیکٹروں، زونوں، اوورسیز یونٹوں میں موجود تحریکی ساتھیوں کواے پی ایم ایس او کے48 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی ثابت قدمی پر سلام پیش کرتا ہوں۔
میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں، ان کی فیملیز اور تحریکی بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جومجھ سے جڑے ہوئے ہیں، جوتحریکی فرائض بھی انجام دیتے ہیں، اپناوقت بھی دیتے ہیں، تحریکی پروگراموں میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، میں ان کی محبتوں اور عقیدتوں کوسلام پیش کرتا ہوں اوران سے کہتا ہوں کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری تحریک کوکامیابی عطافرمائے،انہیں ظلم وناانصافیوں سے نجات عطا فرمائے تاکہ میری آنے والی نسلیں آزاد فضاء میں زندگی گزارسکیں اوران پر غلامی اور خوف کے سائے نہ منڈلاتے ہوں۔
الطا ف حسین
(انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں APMSO کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر گفتگو)
11جون 2026ء