راضی رہیں گے اس کی رضا پر اسی طرح
کہنا پڑے نہ اس کو دوبارہ کہ اب نہیں
چھوڑا ہے جب سے اس نے وہ انداز ِالتفات
ہم نے بھی کرلیا ہے کنارہ کہ اب نہیں
#اردو_شاعری#اردو_زبان#اردو_ادب
ایسی بھی محبت میں رہِ جبر نہ آئے
جل جائے بدن اور کوئی ابر نہ آئے
تجھ کو بھی خدا ایسا غمِ ہجر نوازے
تو روتا پھرے اور تجھے صبر نہ آئے
#اردو_شاعری#اردو_زبان#اردو_ادب#UrduPoetry
ایک قبیلہ چھوڑ دیا اور اِک دُنیا آباد رکھی
میں نے پہلا شعر لکھا اور شجرے کی بُنیاد رکھی
تُو نے کہا تھا عشق میں تنہا کیسے جی سکتا ہے کوئی
تجھ کو بُھول گئے اور تیری بات ہمیشہ یاد رکھی
جو تیرا حق تھا وہ کس کس کے نام کر رہا ہوں
یہ میں کہاں تیرے حصے کی شام کر رہا ہوں
نہ پوچھ مجھ کو سماعت کی کتنی قلت ہے
بس اتنا دیکھ میں تجھ سے کلام کر رہا ہوں
جہاں کی چیز ہو واپس وہیں پہ آتی ہے
یہ سوچ کر ہی تجھے بے لگام کر رہا ہوں
#urdupoetry#اردو_ادب#اردو_شاعری
تم ایسے نور کو یوں بھی نہیں ضروری چراغ
ہمارا کام وہاں ہے جہاں اندھیرا ہو
خیال و خواب کی دنیا، نظامِ کن فیکوں
وگرنہ کس کی یہ خواہش نہیں کہ تیرا ہو
#اردو_زبان#اردو#اردو_ادب#اردوشاعری#اردو_شاعری
سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جانا
کیا غضب کام ہے راضی پر رضا ہو جانا
عشق میں کام نہیں زور زبردستی کا
جب بھی تم چاہو جدا ہونا ۔۔۔۔۔
#UrduPoetry#اردو_ادب#اردو_شاعری#اردو_زبان
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن؟
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن
وہ جو اِک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسنؔ
#اردو_ادب#اردو_شاعری#اردو_زبان#UrduPoetry