منصورہ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب بیرون ملک روانہ ہو گئے۔منصورہ میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا حلف پڑھا۔امیر العظیم،مولانا عبدالاکبر چترالی،محمد اصغر،سید عارف شیرازی،رشید احمد ودیگر بھی موجود تھے۔
فلسطینی عوام جو ایک طویل عرصے سے ارض فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں، اس پر پوری امت مسلمہ ان کو سلام پیش کر رہی ہے۔ مسلم ممالک اس مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے کے بجائے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔
#طوفان_الأقصى#طوفان_القدس#حماس#فلسطين
مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملے انتہائی قابل مذمت اور ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات سے ہر شخص پریشان ہے۔ دہشت گردی کی اس لہر میں عبادت گاہیں اور بازار محفوظ نہیں ہیں۔ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی روکنے کےلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، ذمہ داران کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے
پٹرولیم مصنوعات میں ایک دفعہ پھر 14 اور18روپےفی لٹر اضافہ کردیا گیا،اس سے مہنگائی کا تازہ دم طاقتور سیلاب آئے گا۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،یہ بدترین ظلم ہے،عوام کیلئے ڈیتھ وارنٹ ہے،یہ عوام کا معاشی قتل ہے، غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔حکمران سنگ دلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، عوام کو بغاوت پر مجبور کیاجارہا ہے، حکومت عوام سےفی لیٹر 100روپے ٹیکس پٹرول وصول کررہے ہیں
حکومت مفت پٹرول�� مفت بجلی ، مفت گیس اور ججز، جرنیلوں، سیاستدانوں، اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام بوچھ برداشت کریں گے۔ کب تک عوام یہ ظلم برداشت کریں گے؟میں کب سے پارلیمنٹ کے فلور پر حکمرانوں کو انتباہ کررہاہوں۔اب حکومت خود پے درپے ناقابل برداشت مہنگائی سے حالات سول نافرمانی کیطرف لے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کی زبانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال
۔
زنجیروں کی جھنکار میں، جہنم کے گڑھے سے موسوم جیل میں صبر و استقامت کی کوہ ہمالیہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے جیل میں 3 گھنٹے طویل ملاقات! ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اور وکیل کلائیوسمتھ ساتھ موجود تھے۔
آف وائٹ سکارف، خاکی ڈریس، سفید جاگرز میں ملبوس ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے چھوٹے سے کمرے میں پارٹیشن کرکے شیشہ لگا کر ٹیلیفون پرگفتگو ہوئی ، جو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ کی صحت کمزور، باربار ان کے آنکھوں میں آنسو، جیل اذیت سے دکھی اور خوفزدہ تھی۔ سامنے کے اوپر کے 4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے، ان کے سر پر چوٹ کی وجہ سے سماعت میں مشکل پیش آ رہی تھی۔ وہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔
ملاقات کے اختتام پرزنجیروں میں لے جایا گیا، ان کا دھیان بدلنے، ان کو جیل میں کتابوں میں مصروف رکھنے کی خاطر میں ان کو ادب، شعروشاعری کے موضوعات پر لاتا تو غالب، اقبال اور حفیظ جالندھری اور فلسفیانہ، علمی گفتگو پر غیرمعمولی قادرالکلامی کا مظاہرہ کرتی، لیکن اچانک بچے، امی، اور جیل کی اذیت اور جیل کا خوفناک م��تقبل یاد آتا تو اداس ہوکر کہتی کہ مجھے اس جہنم سے نکالو۔ حکمرانو! مظلوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرواؤ۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔
امت کی اس معصوم بیٹی عافیہ نے عوام، سیاستدانوں، حکمرانوں کے نام کیا پیغام ��یا؟ علی اور آسیہ اور حمیرا کے لیے کیا پیغام دیا؟ اپنے بچوں، والدین کا کس طرح تذکرہ کرتی رہیں؟ سورہ مریم کا تذکرہ و تلاوت، ڈاکٹر مشتاق کی ارسال کردہ دعا کا ڈاکٹرعافیہ نے اپنا مشاہدہ کیا بتایا؟جیل میں کس بدترین سلوک اور اذیت سے گزرتی ہے؟
سب کچھ قوم سے شیئر کروں گا لیکن صبر، کہ گزشتہ چند دن زندگی کے مشکل ترین ہیں۔ فی الحال اتنا کہ حکمران کم ازکم جیل کے موجودہ بدترین اذیت والے یونٹ سے ان کو نکال کر کسی دوسرے کم اذیت والے یونٹ میں منتقل کروائیں اور عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد تیز کرے۔
#ڈاکٹرعافیہ_کو_رہاکرواؤ
۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
جماعتِ اسلامی رسالدار وحیدری چوک نے قائد محترم کی آواز پر لبیک کھہ کر رسالدار شھر میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔جس صدارت نائب امیر جماعت اسلامی حفیظ اللہ گولو نے کی۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری اور قید کو 100دن مکمل ہوگئے۔ فی الفور رہا کیا جائے۔ یکم مئی کو گوادر کے حقوق کے لیے ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ گوادر احتجاج میں شرکت ہوگی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیا��ی کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔
(ترمذی، ۲۴۵۹)
اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا للہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد
الھم تقبل منا ومنکم صیامنا و قیامنا و تلاوتنا و انفاقنا و اعمال صالحا
آمین ثم آمین
میرے گھر سے شوال کا چاند
خوبصورت منظر
#EidUlFitr#EidMubarak#Eid2023
ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ سراج الحق ہی قوم کا واحد خیر خواہ ہے
ملک کو بحرانوں سے نکالنےکے لیے ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
ابھی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیجیے۔
#سراج_الحق_مردبحران#SirajulHaq